آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 427
12:29

2026/08/26

امام رضا علیہ السلام کی زیارت آخرت کے سخت ترین لمحات کے لئے الہی ضمانت  

رسیب
فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم شہادت پر مغربی ایشیا کی 182 عرب زبان خواتین کی موجودگي میں جن کا تعلق مختلف عرب ملکوں سے تھا  ایک خصوصی پروگرام منعقد ہوا ۔ اس پروگرام میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے فضائل کے مختلف پہلوؤں، رضوی زیارت کی برکات اور اسی طرح امام رضا علیہ السلام کے اعلی مقام و مرتبے پر روشنی ڈالی گئی

 آستان نیوز کے مطابق مغربی ایشیا کے عرب ملکوں کی خواتین کا یہ خصوصی پروگرام 13ا گست جمعرات کو حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم شہادت پر منعقد ہوا جس میں شام، لبنان، بحرین، سعودی عرب اور عمان کی خواتین نے شرکت کی
 پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا، بعدازاں خورشید ھشتم گروپ نے امام رضا علیہ السلام کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔
 پروگرام کو معروف خطیبہ زکیہ العاملی نے خطاب کیا اور امام رضا علیہ السلام کے فضائل و مناقب نیز زیارت کی برکات پر روشنی ڈالی ۔
 
امام رضا علیہ السلام کی زیارت معرفت و اخلاص کا جلوہ

 اس پروگرام میں امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے فیوضات پر بھی گفتگو ہوئي جبکہ امام رضا علیہ السلام کے فضائل و مناقب اور اہل بیت اطہار علیھم السلام کے مقام و مرتبے پر بھی روشنی ڈالی گئي
 
پروگرام کے دوران حدیث سلسلہ الذھب اور رضوی تعلیمات میں توحید اور امامت کی اہمیت اور مقام پر خاص طور پر گفتگو ہوئي
 معروف خطیبہ علویہ زکیہ العاملی نے قبر و قیامت کے سخت ترین لمحات کے لئے رضوی ضمانت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روایتوں میں << رضوی ضمانت >> کو تمام زائرین کے لئے چھے دشوار اور سخت مقامات پر  شفاعت اور وعدے کے طور پر بیان کیا گيا ہے ۔

امام رضا علیہ السلام امت کے مددگار اور  رحمت نجات بخش

انہوں نے << امت کے مددگار >> کے عنوان سے امام رضا علیہ السلام کے مقام و مرتبے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے زائرین کے لئے اس امام ھمام کی رحمت و عنایت کی وسعت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ امام رضا علیہ السلام کی زیارت صرف بارگاہ منور رضوی میں حاضری اور معنوی و روحانی سکون تک محدود نہيں ہے بلکہ دینی معرت کی تقویت اور زیارت کی معنوی برکات سے استفادے کے لئے امام سے ایک تجدید عہد بھی ہے ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
رہبر کے گھرانے سے متعلق شہداء سے آستان قدس رضوی کے متولی کی ملاقات آستان قدس رضوی کے متولی کی شہید علی اور شہید مرتضیٰ لاریجانی کے معزز گھرانے سے ملاقات میناب کے شجرہ طیبہ اسکول کے گلزارشہد کے مناظر اور ماحول کی تصویرکشی کے عالمی مقابلہ سےمتعلق پریس کانفرنس امام زمانہ (عج) کی امامت کے آغاز کے موقع پر ضریح مطہر امام رضا(ع) کی غبار روبی کی رسومات حرم امام رضا(ع) کی ضریح مطہر کی صفائی کے مراسم رضوی ہسپتال اور افغانستان کے شفاخانہ حبیب یار کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ رہبرشہید کی یاد میں 20 ہزار متبرک کھانے تقسیم امام شہید امت کی تدفین کے چہلم میں چار ملکوں کے قاریوں کی شرکت سے قرآنی محفل کا انعقاد عراق کے علمی مراکز کے ساتھ علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کا تمدنی رشتہ امام رضا علیہ السلام کی ضریح کے غلافوں کے وقف کی تاریخ آستان قدس رضوی کے متولی نے مرکزی کتابخانے کا دورہ کیا امام رضا علیہ السلام کی زیارت آخرت کے سخت ترین لمحات کے لئے الہی ضمانت   عرب زبان خواتین کے لئے ’’ حَیَّ عَلَی عَزَاءِ الْأَنِیسِ (ع)‘‘ کے عنوان سے عزاداری کے خصوصی پروگرام کا انعقاد ’’آستان شفا‘‘ میں امام رضا(ع) کے 2005 زائرین کو 3615طبی خدمات کی فراہمی دارالحجہ؛ فداکاری اور خدمت کی ثقافت کا مظہر حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کا پرچم اور ضریح مطہر کی چادر تبدیل کرنے کے مراسم نوغان کی خواتین کے اجتماع میں بڑی تعداد میں سرخ پرچم ’’ایران امام رضا(ع)‘‘ کے عنوان سے ثقافتی موکب حرم امام رضا(ع) کے باغ رضوان میں ’’دارالکرامہ‘‘ موکب لگایا گیا حرم امام رضا(ع) میں شہادت امام رضا(ع) کی مناسبت سے عزاداری کا انعقاد شہادت امام ہشتم(ع) کے موقع پر مشہد مقدس کے محلہ نوغان کی خواتین کی جانب سے سوگواری اور عزاداری