آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 477
20:00

2026/10/04

« مصحف الحسین (ع)»؛ امام حسین (ع) کے دست مبارک سے تحریرکردہ قرآں کے کچھ اوراق کی اشاعت

ریس
  قرآن کریم کے گرانقدر نسخہ مصحف الحسین (ع) کی جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ قرآن کریم کا وہ نسحہ جو امام حسین علیہ السلام دست مبارک سے تحریرہوا تھا اور جو آ‎ستان قدس رضوی کے گنجینہ قرآن میں موجود تھا  اس کے کچھ اوراق کی اشاعت کی گئي ہے ۔

آستان نیوز کے مطابق آستان قدس رضوی کی آرگنائزیشن اف لائبریری، میوزیم اینڈ آرکائيو کے سربراہ حجت الاسلام سید جلال حسینی نے اس سلسلہ میں ہمارے نمائںدے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ گرانقدر نسخہ اس آرگنائزیشن اور آ‎ستان قدس رضوی کے پبلیکیشنز کے ادارے کے تعاون سے زیور طباعت سے آرستہ ہوا ہے  ۔
انہوں نے  کہا کہ مصحف الحسن(ع) درحقیقت معیاری تصویروں کی تیاری اور قرآن کریم کے نسخہ نمبر 3382 کی دقیق علمی تحقیق کا نتیجہ ہے ۔ قرآن کریم کے اس گرانقدر نسخہ کے صرف آٹھ ورق ہی موجود ہیں جو 17/۔10/5 سینٹی میٹرکے سائزکے ہیں جن کی آستان قدس رضوی کے کتابخانہ میں حفاظت کی جارہی تھی ۔
  
آستان نیوز کے مطابق آستان قدس رضوی کی آرگنائزیشن اف لائبریری، میوزیم اینڈ آرکائيو کے سربراہ نے کہا کہ یہ نسخہ نو سطروں کے صفحہ پر مشتمل خط کوفی میں تحریر ہے اور اس نسخہ کو رہبرشہید حضرت آيت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای رضوان اللہ تعالی علیہ نے اس کتابخانہ کو ہدیہ کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس نسخہ کی اشاعت میں معیاری کیفیت والی تصویروں کے ساتھ ساتھ نسخہ کا تعارف اور اس کی خصوصیات کو تین زبانوں فارسی عربی اور انگریزی زبانوں ميں بیان کیا گياہے

 مصحف کی اشاعت میں شریک ماہرین فن  
حجت الاسلام سید جلال حسینی نے کہا کہ اس گرانقدر نسخہ کی اشاعت کی ہنری کمیٹی کے مدیر علی ثابت نیا تھے ان کا کہنا تھا کہ اس نسخہ کا انگریزی میں ترجمہ، نگارش اور تحقیق کا کام مہدی صحرا گرد نے انجام دیا اور اس کا عربی زبان میں ترجمہ مہدیار فدوی نے کیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ استاد  محسن عبادی نے اس نسخہ کی خوشنویسی میں اپنا کردار ادا کیا جبکہ محمد علی رمضانی اور جواد عباس نیا نے اس نسخہ کی فوٹوگرافی اور اشاعت میں اپنا فن استعمال کیا  
 
 اس قرآنی نسخہ کی اشاعت کے اہداف

حجت الاسلام و المسلمین سید حسینی نے کہا کہ آستان قدس رضوی کی آرگںازئریشن آف لائبریری میوزیم اینڈ آرکائیو نے آستان قدس رضوی کے سب سے بڑے علمی مرکز ميں تبدیل ہونے کے اہداف کے حصول اور اپنی دیرینہ ذمہ داریوں کے تحت جو گنجینہ رضوی میں موجود گرانقدر میراث کے تعارف پر مشتمل ہيں یہ کام انجام دیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ آ‎ستان قدس رضوی کی یہ آرگنائزیشن ایک تخصصی ناشر ہے اور اس بات کے پیش نظر کہ رضوی گنجینہ میں انتہائي قیمتی نسخوں اور کتابوں میں آئمہ اطہار کے دست مبارک سے تحریر کردہ قرآںی نسخوں کی اپنی خاص اہمیت اور مقام ہے اور اہل  علم و معرفت کی اس پر خاص توجہ ہے  اسی لئے یہ آرگنائزیشن اپنے لئے واجب سمجھتی ہے کہ ان گرانقدر نسخوں کی تصویروں کی اشاعت کرکے ان تک شائقین اور محققین کی دسترس کو آسان بنائے ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
ایسے ملک میں نماز قائم کرنا جس میں اسلامِ نابِ محمدی(ص) کا پرچم بلند ہے ،اہم ترین امور میں شامل ہے؛ رہبر معظم انقلاب کا بیان نماز کی ترویج کا آغاز نمازیوں کے کردار و عمل سے ہوتا ہے؛ آیت اللہ احمد مروی  صدرمملکت کا اقوام متحدہ میں خطاب باعثِ افتخار تھا؛ آیت اللہ مروی ’’اِنعاشُ العَقل‘‘ کے ابتدائی دورے کی اختتامی تقریب کا انعقاد « مصحف الحسین (ع)»؛ امام حسین (ع) کے دست مبارک سے تحریرکردہ قرآں کے کچھ اوراق کی اشاعت آيت اللہ العظمی شبیری زنجانی کی رحلت پر آستان قدس رضوی کے متولی کا تعزیتی پیغام   امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی میں غیرملکی طلبا کو داخلہ دینے کی صلاحیت موجودہ حد سے کئی گنا زیادہ ہے  عطیات کے عمل میں شفافیت؛آستان قدس رضوی کے لئے عوامی عطیات میں اضافے کا باعث بنی حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کے پرچم کی تبدیلی کی رسم رضوی سیرت میں حکیمانہ مینجمنٹ اور استقامت؛دینی طرز حکمرانی کا مکمل نمونہ مزاحمتی محاذ کا ناقابل شکست ہونے کا دارومدار’’جہاد تبیین‘‘ اور رضوی تعلیمات پر ہے رضوی سیرت؛ انسانی کرامت کی بنیاد پر انسانی حقوق کی نئی تعریف کے لئے ایک عملی نمونہ امام رضا(ع) آج بھی اقوام اور ادیان کے مابین یکجہتی کا مرکز ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع)؛امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے طالبات کا ہاسٹل ’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ علم و روحانیت کے امتزاج کی علامت ہے آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ملک کے جدید ترین ہاسٹل کا افتتاح عبدالعظیم حسنی (ع) دینی معرفت سے سماجی اتحاد تک آستان قدس رضوی؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافتی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح