آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 505
13:25

2026/10/29

اردو زبان خواتین کے لئے حرم امام رضا(ع) میں مجلس عزاء کا انعقاد

ربذب
آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے شعبہ برصغیر کی انتظامیہ کی جانب سے مؤرخہ24اکتوبر2026 بروز  ہفتہ  حرم حضرت امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛دختر پیغمبر گرامی اسلامی حضرت فاطمہ زہراء(س) کے ایّام شہادت کی مناسبت سے اردو زبان زائر اور مجاور خواتین کے لئے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں حضرت فاطمہ(س) کی سیرت میں بندگی ، خیر خواہی اور ولایت کے دفاع کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔
اسلامک اسکالر محترمہ عزیز فاطمہ رضوی نے اہلبیت(ع) کی نظر میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے مقام و منزلت پر گفتگو کرتے ہوئے خدا کی معرفت اور بندگی کو حضرت فاطمہ(س) کی سیرت کی نمایاں خصوصیات قرار دیا اور حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی ذاتی اور سماجی زندگی کو اپنے لئے نمونہ عمل بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے حدیث کساء میں حضرت زہراء(س) کی منزلت اور اہلبیت(ع) کے تعارف میں پیغمبر اکرم(ص) کی سیرت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اہلبیت(ع)کی معرفت انسان کے کردار سے ظاہر ہونی چاہئے کیونکہ ان کی تعلیمات پر عمل کرنے سے روحانی ترقی ملتی ہے اور خداوند متعال سے قربت کا راستہ ہموار ہوتا ہے۔
حضرت فضہ(س)، مکتبِ اہلبیت(ع) کی تربیت یافتہ خاتون کی ایک مثال
 محترمہ رضوی نے اپنی گفتگو کے ایک اور حصے میں حضرت زہرا (س) کی خادمہ حضرت  فضہ (س)کی شخصیت کا ذکر کرتے ہوئے انہیں انسان کی بلندی پر اہلِ بیت (ع) کی تربیت اور ان کی ہم نشینی کے اثر کی ایک مثال قرار دیا، اور ایمان، اخلاص اور دینی اقدار سے وابستگی کو روحانی ترقی کے عوامل میں شمار کیا۔
انہوں نے حضرت فاطمہ زہراء(س) کی عبادت اور ان کی طولانی نمازوں سے متعلق روایات بیان کرتے ہوئے عبادت میں معرفت اور حضور قلب کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ(س) اپنے لئے دعا مانگنے سے پہلے ہمسائیوں کے لئے دعا کرتی تھیں ، اس روایت سے حضرت زہرا (س) کی دوسروں کے لئے خیرخواہی اور دوسروں کو اپنی خواہشات پر مقدم رکھنے کا سبق ملتا ہے ۔
حضرت فاطمہ زہراء(س) کی زندگی کا ایک اہم پہلو؛ ولایت کا دفاع
محترمہ رضوی نے نبی مکرم اسلام(ص) کی رحلت کے بعد کے واقعات پر روشنی ڈالتے ہوئےکہا کہ حضرت فاطمہ زہراء(س) نے امیرالمؤمنین حضرت علی(ع)کی ولایت کا دفاع کیا اور آپ(س) جناب امیر کی ولایت پر پایبند رہیں۔
اپنے خطاب میں محترمہ رضوی نے حضرت فاطمہ زہراء(س) کی مظلومیت اور مصائب بیان کئے اور حضرت زہراء(س) کی تشییع و تدفیین سے متعلق وصیت کا ذکر کرتے ہوئے اہلبیت(ع) کی سیرت پر عمل پیرا ہونے اور ان کی معرفت حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
مجلس عزاء کے اختتام پر ’’خورشید ہشتم‘‘ گروپ نے مصائب کے اشعار پڑھے اور محترمہ جمیلہ جعفری نے نوحہ خوانی کی، مجلس عزاء کا اختتام حضرت فاطمہ زہراء(س) کے سوگ میں ماتم داری سے ہوا۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
مشہد کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے خدام کی طرف سے عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال 2 حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان خواتین کےلئے مجلس عزاء کا انعقاد حرم امام رضا(ع) کے بست شیخ بہائی کا افتتاح آستان قدس رضوی اور علمی وثقافتی تعاون کی توسیع میں شہید صدر عالمی ایوارڈ کی کمیٹیوں کی سرگرمیاں اردو زبان خواتین کے لئے حرم امام رضا(ع) میں مجلس عزاء کا انعقاد مشہد کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے خدام کی طرف سے عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال ہیلتھ پر مبنی خدمات کے بہترین قومی ایکسپورٹر کے عنوان سے رضوی اسپیشلٹی ہاسپٹل کا انتخاب عالمی سائنسی اولمپیاڈکے 60 میڈلز جیتنے والے طلبا اور قومی داخلہ ٹیسٹ کے ٹاپ رینک ہولڈرز کو حرم امام رضا(ع) میں خراج تحسین علم و ترقی کی راہ میں خدا سے رابطہ برقرار رکھیں؛ آیت اللہ احمد مروی اہلبیت(ع) کی محبت ، ایرانی اور عراقی عوام کے مابین نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے؛آیت اللہ احمد مروی ایران اور عراق کا محاذ ایک ہی ہے؛ شیخ حسن السعدی شعبہ بین الاقوامی امور میں دارالعلم کا سلسلہ علمی مرکز تک قم یونیورسٹی میں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے اجلاس کے انعقاد کے تقاضوں کا جائزہ لیا گیا عراق کے موکب داروں نے حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالذکر میں بھائی چارگی کا نعرہ بلند کیا ایرانی قوم کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کے صلے میں عراقی موکب داروں کی تجلیل و تکریم کے لئے تقریب کا انعقاد جب دنیا کے معمار کسی صدمے کو تسکین دینے کے لئے ہم آواز بن جاتے ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی پچیسویں پری کانفرنس کا قم میں انعقاد ملکی سلامتی،جغرافیائی سالمیت اور معیشت کے تحفظ میں قبائلی افراد پیش پیش ہیں؛ آیت اللہ احمد مروی حرم مطہری رضوی کا انگریزی شعبہ اہل بیت‏‏ (ع )  کی تعلیمات کو دنیا میں عام کرنے کی سمت ایک اہم قدم آستان قدس رضوی کو حرم امام حسین(ع) کا پرچم ہدیہ کیا گیا ایسے ملک میں نماز قائم کرنا جس میں اسلامِ نابِ محمدی(ص) کا پرچم بلند ہے ،اہم ترین امور میں شامل ہے؛ رہبر معظم انقلاب کا بیان