آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 51
12:42

2025/11/19

ماہ رجب المرجب میں پندرہ سو افراد حرم امام رضا(ع) کی مسجد گوہر شاد میں اعتکاف پر بیٹھے گے

ماہ رجب المرجب میں پندرہ سو افراد حرم امام رضا(ع) کی مسجد گوہر شاد میں اعتکاف پر بیٹھے گے
حرم امام رضا(ع) کے مقدس مقامات کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ماہ رجب المرجب کے دوران حرم امام رضا(ع) کی مسجد گوہر شاد میں اعتکاف پر بیٹھنے کے لئے نام رجسٹرڈ کروانے کا آغاز ہو چکا ہے ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا(ع) کے مقدس مقامات کے ڈائریکٹر جناب امین بہنام نے مسجد گوہر شاد میں اعتکاف کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال 74ہزار افراد نے اعتکاف کے لئے نام لکھوائے تھے اور قرعہ اندازی کے ذریعہ پندرہ سو افراد کو منتخب کیا تھا جن میں سے 85 فیصد افراد کا تعلق صوبہ خراسان رضوی سے اوردس فیصد کا تعلق ایران کےد وسرے صوبوں سے اور پانچ فیصد افراد دوسرے ممالک سے اس اعتکاف میں شریک ہوئے تھے ۔ 
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ گذشتہ سال اٹھائیس ممالک بشمول ہندوستان،پاکستان،عراق، ترکی،بحرین،آذربائیجان،جرمنی،نائجیریا،لبنان،آسٹریلیا، یونان،انڈونیشیا،سعودی عرب،سنگاپور،بنگلہ دیش،کویت، تاجکستان اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے نام اعتکاف کے لئے رجسٹرڈ کروائے تھے جن میں سے فقط 70 افراد اعتکاف میں شریک ہو سکے۔ 

پندرہ نومبر سے ماہ رجب کے اعتکاف کے لئے رجسٹریشن کا آغاز
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ مقدس مقامات کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ پندرہ نومبر صبح آٹھ بجے سے  www.etekaf.razavi.ir سائٹ پر اعتکاف کے لئے نام درج کرنے کا آغاز ہو چکا ہے اس کے علاوہ 500048030 پر نمبر 8 میسج کر کے بھی نام کا اندراج کیا جا سکتا ہے اور نام اندراج کروانے کا یہ سلسلہ 24 نومبر2025 تک جاری رہے گا، البتہ واضح رہے کہ یکم دسمبر کو نام اندراج کرانے والے افراد کی درمیان قرعہ اندازی کی جائے گی اور منتخب افراد کو میسج کے ذریعہ پانچ دسمبر کو مطلع کیا جائے گا۔ 
جناب بہنام نے معتکفین کی عمر کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال اعتکاف میں شرکت کرنےو الے مردوں کے لئے کم سے کم عمر چودہ سال اور خواتین کے لئے کم سے کم عمر بارہ سال مدّ نظر رکھی گئی ہے تاکہ والدین کے ہمراہ فرزندان بھی اعتکاف میں شرکت کر سکیں۔ 
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ مسجد گوہر شاد کے تین شبستان مردوں کے لئے اور تین شبستان خواتین کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ آئندہ سال تک مسجد گوہر شاد کا انڈر گراؤنڈ منصوبہ مکمل ہو جائے گا جس کی وجہ سے معتکفین کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گا۔
انہوں نے تاکید کی کہ تمام معتکفین کو قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب کیا جائے گا ، 
قابل توجہ ہے کہ دو جنوری کی شام کو تمام افراد کو حرم امام رضا(ع) میں لایا جائے گا اور اعتکاف کے روحانی مراسم منعقد کئے جائیں گے۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد