آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 41
13:45

2025/11/12

امام رضا(ع) ملتِ ایران کے لئے ہدایت،سکون اور اتحاد کا محور ہیں ؛ آیت اللہ احمد مروی

امام رضا(ع) ملتِ ایران کے لئے ہدایت،سکون اور اتحاد کا محور ہیں ؛ آیت اللہ احمد مروی
آستان قدس رضوی کے متولی نے زیارت کے موضوع کو قومی نقطہ نظر سے دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امام رضا(ع) ملتِ ایران کی ہدایت، سکون اور اتحاد کا محور ہیں اس لئے مشہد الرضا(ع) کو ایک روحانی،ثقافتی اور تہذیبی  مرکز کے طور پر توجہ دی جانی چاہئے۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛مؤرخہ 23اکتوبر2025 بروز جمعرات کو وزارت خارجہ  کے امام رضا(ع) ورکنگ گروپ کی ایک نشست حرم امام رضا(ع) میں منعقد ہوئی جس میں وزیر خارجہ،وزرائے خارجہ و  ثقافت و سیاحت اور ہینڈکرافٹ،صوبہ خراسان رضوی کے گورنر،مشہد مقدس کے میئر اور متعدد  قومی اور صوبائی حکام نے شرکت کی ، اس نشست کے دوران آیت اللہ احمد مروی نے شہید  وزیرخارجہ حسین امیر عبد اللھیان کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اس ورکنگ گروپ کو تشکیل دیا ۔ 
آیت اللہ مروی نے کہا کہ آئمہ معصومین علیہم السلام میں سے کسی نے بھی امام رضا(ع) سے زیادہ سیاست، حکومت اور امامت کے  موضوعات  پر   بات نہیں کی ،کیونکہ آپ کے زمانے میں تاریخی حالات و واقعات نے ان موضوعات کو بیان کرنے کا موقع دیا اور آج یہی بیش قیمت اسلامی تعلیمات معاشرے کے لئے مختلف میدانوں میں مشعل راہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ 
آیت اللہ مروی نے   کہا کہ ہم یہاں فقط کسی مزار  یا روضے کے محافظ نہیں اور فقط زائرین کو سہولیات فراہم کرنے تک محدود نہیں ہیں بلکہ ہمارا ایمان اور عقیدہ یہ ہے کہ جو برکات اور آثار امام رضا(ع) کی ظاہری زندگی میں جاری تھے آج وہ اس مقدس بارگاہ میں بھی جاری و ساری ہیں لوگ اس مقدس جگہ پر آ کر ہدایت پاتے ہیں ایک انسانی اور اسلامی زندگی کا راستہ پاتے ہیں اور الہیٰ   اطمینان اور سکون سے مستفید ہوتے ہیں۔ 
مشہد مقدس کے بنیادی ڈھانچے پر قومی سطح پر توجہ دینے کی ضرورت
آ‎ستان قدس رضوی کے متولی نے  مشہد مقدس کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تقریباً80 فیصد زائرین اپنی ذاتی گاڑیوں سے مشہد مقدس کا سفر کرتے ہیں لیکن پارکنگ اورشہری بنیادی ڈھانچوں میں ابھی شدید کمی ہے بلکہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ زائرین کے لئے پارکنگ کا کوئی اتنظام نہیں ہے ،ان تمام مسائل کے حل کے لئے حکومت کی جانب سے سنجیدہ اقدامات کے ساتھ بھرپور تعاون درکار ہے اور مشہد مقدس کو قومی نقطہ نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے ۔ 
انہوں نے   کہا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نعمت بے مثل ہے ،اس نورانی بارگاہ کی برکات سے زائرین کے دلوں میں سکون،امید اور اطمینان پیدا ہوتا ہے ،ایرانی قوم کا سب سے بڑا روحانی سرمایہ ہے ،اگر یہ نورانی بارگاہ نہ ہوتی تب ہمیں پتہ چلتا کہ امام رضا(ع) کا بابرکت وجود ایرانی معاشرے کے لئے کتنا اہم ہے ۔ 
آستان قدس رضوی کے متولی کی گفتگو سے پہلے وزیر خارجہ جناب سید عباس عراقچی اور وزیر ثقافت و سیاحت اور دستکاری جناب سید رضا صالحیی  امیری نے زیارت کو آسان بنانے کے طریقوں اور زائرین کے لئے مناسب شرائط فراہم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی ،زیارت کی سفارت کاری میں توسیع اور مذہبی سیاحت کی ترقی میں مشہد مقدس کی بے نظیر اور منفرد صلاحیتوں پر زور دیا، انہوں نے زائرین کو مناسب خدمات فراہم کرنے اور شہر مشہد مقدس کو بین الاقوامی سطح پر مضبوط بنانے میں تعاون اور ہم آہنگی کے لئے تمام وزارتوں کی جانب سے آمادگی کا اعلان کیا۔ 
واضح رہے کہ اس نشست کے دوران صوبہ خراسان رضوی کے گورنر   غلام حسین مظفری،آستان قدس رضوی کے نائب متولی جناب مصطفیٰ فیضی سمیت کئی قومی اور صوبائی عہدیداروں نے زیارت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کےدرمیان ہم آہنگی اور زائرین کو مناسب خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویز اور آراء پیش کیں۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد