آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 520
18:49

2026/11/12

ایّام فاطمیہ کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں غیرملکی زائرین کےلئے منعقدہ عزاداری کے پروگراموں کی تفصیلات

ادفل
حرمِ مطہر رضوی کے شعبہ غیر ملکی زائرین نے حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے ایامِ فاطمیہ کے دوران وسیع مذہبی، تعلیمی اور سوگواری کے پروگراموں کا اعلان کیا ہے۔ یہ تقریبات حرم کے مختلف رواقوں اور صحنوں میں ممتاز ملکی و بین الاقوامی خطباء، مداحوں اور اہل بیت (ع) کے عقیدت مندوں کی شرکت سے منعقد کی جائیں گی۔ 

شعبہ غیر ایرانی زائرین کے ڈائریکٹر جناب مہدی لسانی نے آستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت صدیقہ کبریٰ (س) کی مظلومانہ شہادت کے ایام کی مناسبت سے متنوع پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔ ان پروگراموں میں تقاریر، مرثیہ خوانی، نوحہ خوانی، سینہ زنی، دعائیہ محافل، "فاطمی طرز زندگی" کے موضوع پر خصوصی نشستیں، "بضعۃ الرسول (ص) کے سوگ میں" شعری نشست، کاروانوں کے لیے "زیارتِ رضوان" اور خواتین کے لیے صبح و شام کے خصوصی سیشنز شامل ہیں۔
 عرب  زائرین کے لیے خصوصی انتظامات
رواقِ دارالمرحمہ میں عرب زائرین کے لیے مرکزی پروگرام 14 نومبر سے شروع ہو کر شہادتِ حضرت زہرا (س) کی شام تک جاری رہیں گے۔ ان محافل میں عراق کی کوفہ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سید صادق المروج اور حجت الاسلام شیخ ابراہیم الانصاری بطور خصوصی مقرر خطاب کریں گے۔ ان پروگراموں میں زیارتِ وارث، دعائے کمیل، دعائے توسل، زیارتِ آلِ یاسین اور حدیثِ کساء کی تلاوت کے ساتھ ساتھ معروف مداحوں کی جانب سے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
 اردو زبان بولنے والے زائرین کے لیے پروگرام
 اردو زبان بولنے والے زائرین کے لیے 16 سے 22 نومبر تک روزانہ شام 04:40سے 06:30بجے تک رواقِ غدیر میں خصوصی عزاداری کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ان پروگراموں میں نمازِ مغرب و عشاء کی باجماعت ادائیگی، دعائیہ محافل، اور حجج الاسلام ابنِ علی حیدری اور عارف حسین تھیم کی تقاریر شامل ہیں۔ نیز 20 نومبر کو "بضعۃ الرسول (ص) کے سوگ میں" شعری نشست اور 21 نومبر کو "فاطمی طرز زندگی اور عصرِ حاضر کے تقاضے" کے موضوع پر ایک علمی نشست کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
 وسطی ایشیا اور قفقاز کے زائرین کے لیے زیارتِ رضوان
وسطی ایشیا اور قفقاز کے آذری اور ترک زبان بولنے والے زائرین کے لیے 18 سے 22 نومبر تک "زیارتِ رضوان" کے عنوان سے خصوصی ثقافتی و زیارتی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔ ان پروگراموں میں حرم شناسی، مذہبی تقاریر اور زیارت و مداحی کی محافل شامل ہیں جو رواقِ دارالرحمہ میں منعقد ہوں گی۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
حرم امام رضا(ع) میں خزاں کی پہلی بارش بیمار کے دل سے لے کر علاج تک؛مصنوعی ذہانت  درست تر علاج کی خدمت میں امام رضا(ع) پرائمری اسکول کےطالب علم نے عالمی ایجادات میں ٹیم گولڈ میڈل جیت لیا ایّام فاطمیہ کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں غیرملکی زائرین کےلئے منعقدہ عزاداری کے پروگراموں کی تفصیلات ایّام شہادتِ حضرت فاطمہ زہراء(س) کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) سیاہ پوش پاکستان کے شہر کراچی کے امام جمعہ اور مشہور خطیب کی حرم امام رضا(ع) کے سینئر ڈائریکٹر سے ملاقات پاکستان کے مشہور خطیب نے اپنے ملک کے شیعہ شہداء کی تاریخ پر مشتمل  کتب کا مجموعہ حرم امام رضا(ع) کی لائبریری کو عطیہ کیا آستان قدس رضوی کے شعبہ بین الاقوامی امور اور بین الاقوامی امام رضا(ع)ثقافتی و فنون لطیفہ فاؤنڈیشن کےمابین مفاہمتی قرار داد پر دستخط ایرانی اور عراقی عوام، اسلام اور مقدسات کے دفاع میں ہم عہد اور ہم سفرہیں دشمن ایران اور عراق کے درمیان پائے جانے والے گہرے رشتے کو توڑنے کے درپے ہے؛آیت اللہ احمد مروی عراقی قبائل کے سرداروں کی حرم امام رضا (ع) میں حاضری مشہد کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے خدام کی طرف سے عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال - ۱ مشہد کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے خدام کی طرف سے عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال 2 حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان خواتین کےلئے مجلس عزاء کا انعقاد حرم امام رضا(ع) کے بست شیخ بہائی کا افتتاح آستان قدس رضوی اور علمی وثقافتی تعاون کی توسیع میں شہید صدر عالمی ایوارڈ کی کمیٹیوں کی سرگرمیاں اردو زبان خواتین کے لئے حرم امام رضا(ع) میں مجلس عزاء کا انعقاد مشہد کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے خدام کی طرف سے عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال ہیلتھ پر مبنی خدمات کے بہترین قومی ایکسپورٹر کے عنوان سے رضوی اسپیشلٹی ہاسپٹل کا انتخاب عالمی سائنسی اولمپیاڈکے 60 میڈلز جیتنے والے طلبا اور قومی داخلہ ٹیسٹ کے ٹاپ رینک ہولڈرز کو حرم امام رضا(ع) میں خراج تحسین علم و ترقی کی راہ میں خدا سے رابطہ برقرار رکھیں؛ آیت اللہ احمد مروی