آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 522
18:52

2026/11/12

بیمار کے دل سے لے کر علاج تک؛مصنوعی ذہانت  درست تر علاج کی خدمت میں

دل
ایران میں پہلی بار، مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک سافٹ ویئر نے رضوی ہسپتال میں دل و رگوں کے ماہرین کی مدد شروع کی ہے تاکہ اینجیوپلاسٹی سے پہلے مریض کی دل کی رگوں کی حالت کا زیادہ تفصیل سے جائزہ لیا جا سکے اور علاج کی مداخلت کا نقشہ تیار کیا جا سکے؛ ایسی ٹیکنالوجی جو اسٹینٹ (دل کی سپرنگ) کی قسم اور سائز کے انتخاب میں بھی ڈاکٹر کی مدد کرتی ہے۔

تصور کریں کہ مریض کے اینجیوگرافی کے کمرے میں داخل ہونے سے پہلے ڈاکٹر اس کی دل کی رگوں کی حالت کی درست تصویر دیکھ سکے؛ جان سکے کہ تنگیاں کس حصے میں ہیں، ان کی شدت کتنی ہے اور دل تک خون کی رسائی کا راستہ کھولنے کے لیے کون سے آلات ہاتھ میں ہونے چاہئیں۔ یہ محض رگوں کی تصویر نہیں ہے؛ یہ انتہائی حساس طبی مداخلتوں میں سے ایک میں داخلے کا نقشہ ہے۔
یہ واقعہ اب مشہد کے رضوی ہسپتال میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی مدد سے رونما ہوا ہے۔ اس ہسپتال کے دل و رگوں کے ماہرین نے ایک نئی اقدام میں کورونری شریانوں کی سی ٹی اینجیوگرافی کی تصاویر کے تجزیے کے لیے ایک جدید سافٹ ویئر استعمال کیا ہے؛ ایسا سافٹ ویئر جو ڈاکٹر کو معمول کی تصاویر سے زیادہ معلومات فراہم کرتا ہے اور مریض کے اینجیوگرافی کے کمرے میں داخل ہونے سے پہلے اینجیوپلاسٹی کے لیے زیادہ درست منصوبہ بندی کی سہولت دیتا ہے۔
ڈاکٹر یگانہ مبصر، دل و رگوں کی بیماریوں کی ماہر، نے آستان نیوز سے انٹرویو میں سب سے پہلے ایک ایسی بات پر زور دیا جو شاید پہلی نظر میں سادہ لگے، لیکن اس ٹیکنالوجی کے حتمی معیار میں فیصلہ کن کردار رکھتی ہے؛ مریض کی دل کی دھڑکن۔
انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کورونر سی ٹی انجیوگرافی میں معیاری تصاویر حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تصویر کشی کے وقت مریض کی دھڑکن فی منٹ 65 ضربوں سے کم ہو۔ اسی لیے تصویر کشی سے قبل مریض کی تیاری اور سی ٹی انجیوگرافی کے شعبے کے ماہرین کے ساتھ اس کا تعاون بہت اہمیت رکھتا ہے؛ کیونکہ تصاویر کا ذہین تجزیہ بھی بالآخر ابتدائی ڈیٹا کے معیار پر منحصر ہوتا ہے۔
لیکن اصل واقعہ تصاویر ریکارڈ ہونے کے بعد شروع ہوتا ہے؛ جہاں مصنوعی ذہانت میدان میں آتی ہے۔
اس کے بعد امراضِ قلب و عروق کے ماہر ڈاکٹر مسعود سجادی نے آستان نیوز کے ساتھ گفتگو میں اس طریقے اور معمول کی سی ٹی انجیوگرافی کے فرق کو تصاویر سے حاصل ہونے والی معلومات کی مقدار قرار دیا۔
انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ روایتی طریقوں میں ڈاکٹر عموماً عروق کی تشریحی (anatomical) معلومات سے روبہ رو ہوتا ہے؛ لیکن نیا سافٹ ویئر تنگیوں، کیلشیم کی مقدار اور کورونری شریانوں کے اندر پلاک کی خصوصیات کے زیادہ تفصیلی جائزے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
اس معلومات کی اہمیت اس وقت زیادہ واضح ہوتی ہے جب ڈاکٹر کسی بند یا تنگ رگ کو کھولنے کا فیصلہ کرنا چاہے۔ مناسب اوزار کا انتخاب، بیلون کا سائز، اسٹینٹ کی قسم اور اس کی لمبائی ان امور میں شامل ہیں جو علاجی مداخلت کی کامیابی میں اہمیت رکھتے ہیں۔ اب سافٹ ویئر تصاویر کے تجزیے کے ذریعے اس معلومات کا ایک حصہ آپریشن شروع ہونے سے قبل ماہر کے اختیار میں دے دیتا ہے۔
دوسرے الفاظ میں، ڈاکٹر انجیوگرافی کے کمرے میں داخل ہونے سے پہلے صرف دل کی رگوں کی ایک تصویر سے روبہ رو نہیں ہوتا؛ بلکہ وہ ضایع کی حالت کی زیادہ درست شناخت کے ساتھ مداخلت کے طریقے کی منصوبہ بندی کر سکتا ہے۔
اس علاجی تجربے میں معاملہ سی ٹی انجیوگرافی کی تصاویر کے تجزیے تک محدود نہیں رہا۔ سافٹ ویئر کی معلومات کی بنیاد پر انجیوپلاسٹی کے منصوبے کی تیاری کے بعد، درونِ رگ تصویر کشی کے طریقے OCT کا بھی استعمال کیا گیا؛ ایسا طریقہ جو رگ کے اندرونی تفصیلات کا مشاہدہ ممکن بناتا ہے۔
ڈاکٹر سجادی کے مطابق، OCT سے حاصل ہونے والے نتائج سافٹ ویئر کی فراہم کردہ معلومات سے ہم آہنگ رہے؛ یہ امر ڈاکٹر کے لیے کارآمد معلومات فراہم کرنے میں اس ٹیکنالوجی کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
وہ اس کیس کو ایران میں اس سافٹ ویئر کے استعمال کے ساتھ انجام پانے والا پہلا تجربہ قرار دیتے ہیں؛ ایسا تجربہ جس میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی نے مداخلت شروع ہونے سے قبل علاج کے نقشے کی تیاری میں مدد کی۔
اس اقدام میں جو چیز اہم ہے وہ محض بیمارستان کے آلات میں ایک نئے آلات یا سافٹ ویئر کا اضافہ نہیں ہے۔ اصل مسئلہ مداخلت سے قبل فیصلہ سازی کے انداز میں تبدیلی ہے؛ یہ کہ ڈاکٹر زیادہ درست معلومات کے ساتھ مریض کی دل کی رگوں میں داخلے کی زیادہ تیاری رکھ سکے اور مطلوبہ اوزار پیشگی منتخب کر سکے۔
اس اہم واقعے کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ مصنوعی ذہانت امراضِ قلب و عروق کے ماہر کی جگہ لینے والی نہیں ہے؛ بلکہ یہ اسے مزید تفصیلات فراہم کرنے والی ہے۔ بیمارستان رضوی میں یہ ٹیکنالوجی اب دل کی بیماریوں کی زیادہ درست تشخیص اور علاج کی طرف سفر کا حصہ بن چکی ہے؛ ایسا سفر جس میں ڈاکٹر کا علم اور ٹیکنالوجی کی تحلیلی صلاحیت ایک دوسرے کے ساتھ قرار پاتے ہیں۔

 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
حرم امام رضا(ع) میں خزاں کی پہلی بارش بیمار کے دل سے لے کر علاج تک؛مصنوعی ذہانت  درست تر علاج کی خدمت میں امام رضا(ع) پرائمری اسکول کےطالب علم نے عالمی ایجادات میں ٹیم گولڈ میڈل جیت لیا ایّام فاطمیہ کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں غیرملکی زائرین کےلئے منعقدہ عزاداری کے پروگراموں کی تفصیلات ایّام شہادتِ حضرت فاطمہ زہراء(س) کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) سیاہ پوش پاکستان کے شہر کراچی کے امام جمعہ اور مشہور خطیب کی حرم امام رضا(ع) کے سینئر ڈائریکٹر سے ملاقات پاکستان کے مشہور خطیب نے اپنے ملک کے شیعہ شہداء کی تاریخ پر مشتمل  کتب کا مجموعہ حرم امام رضا(ع) کی لائبریری کو عطیہ کیا آستان قدس رضوی کے شعبہ بین الاقوامی امور اور بین الاقوامی امام رضا(ع)ثقافتی و فنون لطیفہ فاؤنڈیشن کےمابین مفاہمتی قرار داد پر دستخط ایرانی اور عراقی عوام، اسلام اور مقدسات کے دفاع میں ہم عہد اور ہم سفرہیں دشمن ایران اور عراق کے درمیان پائے جانے والے گہرے رشتے کو توڑنے کے درپے ہے؛آیت اللہ احمد مروی عراقی قبائل کے سرداروں کی حرم امام رضا (ع) میں حاضری مشہد کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے خدام کی طرف سے عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال - ۱ مشہد کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے خدام کی طرف سے عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال 2 حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان خواتین کےلئے مجلس عزاء کا انعقاد حرم امام رضا(ع) کے بست شیخ بہائی کا افتتاح آستان قدس رضوی اور علمی وثقافتی تعاون کی توسیع میں شہید صدر عالمی ایوارڈ کی کمیٹیوں کی سرگرمیاں اردو زبان خواتین کے لئے حرم امام رضا(ع) میں مجلس عزاء کا انعقاد مشہد کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے خدام کی طرف سے عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال ہیلتھ پر مبنی خدمات کے بہترین قومی ایکسپورٹر کے عنوان سے رضوی اسپیشلٹی ہاسپٹل کا انتخاب عالمی سائنسی اولمپیاڈکے 60 میڈلز جیتنے والے طلبا اور قومی داخلہ ٹیسٹ کے ٹاپ رینک ہولڈرز کو حرم امام رضا(ع) میں خراج تحسین علم و ترقی کی راہ میں خدا سے رابطہ برقرار رکھیں؛ آیت اللہ احمد مروی