آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 521
18:51

2026/11/12

امام رضا(ع) پرائمری اسکول کےطالب علم نے عالمی ایجادات میں ٹیم گولڈ میڈل جیت لیا

دفل
امام رضا (ع) یونٹ 2 کے پرائمری اسکول کے طالب علم کوروش عظیمی نے اسمارٹ وژن اور ہیئرنگ اسسمنٹ ڈیوائس کے ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ میں حصہ لے کر، لندن انٹرنیشنل انوویشن اینڈ انوینشنز نمائش ITE 2026 میں میڈیکل انجینئرنگ کے شعبے میں گولڈ میڈل اور نمایاں ایجاد کا اسپیشل ایوارڈ حاصل کر لیا ہے۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ لندن انٹرنیشنل انوویشن اینڈ انوینشنز نمائش 21 اور 22 اکتوبر2026 کو لندن کی کنگسٹن یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔ اس ایونٹ میں دنیا بھر کے 28 ممالک کے موجدین اور محققین نے 350 ایجادات اور جدید منصوبوں کے ساتھ شرکت کی۔
امام رضا (ع) پرائمری اسکول کی چوتھی جماعت کے طالب علم کوروش عظیمی، جو امیج پروسیسنگ اور مصنوعی ذہانت پر مبنی «پپلری امراض کی علامات کی شناخت کی صلاحیت کے حامل اسمارٹ وژن اور ہیئرنگ اسسمنٹ ڈیوائس» کے پروجیکٹ کے پروگرامنگ اور ہارڈویئر کے ذمہ دار تھے، نے اپنی ٹیم کے ارکان کے ساتھ مل کر اس ایونٹ میں میڈیکل انجینئرنگ کے شعبے میں گولڈ میڈل اور نمایاں ایجاد کا اسپیشل ایوارڈ حاصل کیا۔
یہ پروجیکٹ امیج پروسیسنگ اور مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، وژن اسسمنٹ، ہیئرنگ اسسمنٹ اور آنکھ کی پتلی کی بیماریوں کی علامات کی شناخت کے لیے ایک اسمارٹ ڈیوائس کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
واضح رہے کہ امام رضا (ع) پرائمری اسکول یونٹ 2 کے اس ہونہار طالب علم نے اس سے قبل ٹیم پروجیکٹ «مصنوعی ذہانت پر مبنی بغیر کیمرے کے نگرانی اور سیکیورٹی سسٹم» کے لیے سال 2026 کی «امریکہ کی بین الاقوامی انوویشن اینڈ انوینشن نمائش (AIIE)» کا گولڈ میڈل بھی حاصل کیا تھا۔

 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
حرم امام رضا(ع) میں خزاں کی پہلی بارش بیمار کے دل سے لے کر علاج تک؛مصنوعی ذہانت  درست تر علاج کی خدمت میں امام رضا(ع) پرائمری اسکول کےطالب علم نے عالمی ایجادات میں ٹیم گولڈ میڈل جیت لیا ایّام فاطمیہ کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں غیرملکی زائرین کےلئے منعقدہ عزاداری کے پروگراموں کی تفصیلات ایّام شہادتِ حضرت فاطمہ زہراء(س) کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) سیاہ پوش پاکستان کے شہر کراچی کے امام جمعہ اور مشہور خطیب کی حرم امام رضا(ع) کے سینئر ڈائریکٹر سے ملاقات پاکستان کے مشہور خطیب نے اپنے ملک کے شیعہ شہداء کی تاریخ پر مشتمل  کتب کا مجموعہ حرم امام رضا(ع) کی لائبریری کو عطیہ کیا آستان قدس رضوی کے شعبہ بین الاقوامی امور اور بین الاقوامی امام رضا(ع)ثقافتی و فنون لطیفہ فاؤنڈیشن کےمابین مفاہمتی قرار داد پر دستخط ایرانی اور عراقی عوام، اسلام اور مقدسات کے دفاع میں ہم عہد اور ہم سفرہیں دشمن ایران اور عراق کے درمیان پائے جانے والے گہرے رشتے کو توڑنے کے درپے ہے؛آیت اللہ احمد مروی عراقی قبائل کے سرداروں کی حرم امام رضا (ع) میں حاضری مشہد کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے خدام کی طرف سے عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال - ۱ مشہد کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے خدام کی طرف سے عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال 2 حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان خواتین کےلئے مجلس عزاء کا انعقاد حرم امام رضا(ع) کے بست شیخ بہائی کا افتتاح آستان قدس رضوی اور علمی وثقافتی تعاون کی توسیع میں شہید صدر عالمی ایوارڈ کی کمیٹیوں کی سرگرمیاں اردو زبان خواتین کے لئے حرم امام رضا(ع) میں مجلس عزاء کا انعقاد مشہد کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے خدام کی طرف سے عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال ہیلتھ پر مبنی خدمات کے بہترین قومی ایکسپورٹر کے عنوان سے رضوی اسپیشلٹی ہاسپٹل کا انتخاب عالمی سائنسی اولمپیاڈکے 60 میڈلز جیتنے والے طلبا اور قومی داخلہ ٹیسٹ کے ٹاپ رینک ہولڈرز کو حرم امام رضا(ع) میں خراج تحسین علم و ترقی کی راہ میں خدا سے رابطہ برقرار رکھیں؛ آیت اللہ احمد مروی