آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : ۵۷
۱۳:۳۲

۲۰۲۵/۱۱/۲۸

امام رضا(ع) کی دعوت کو پورے وجود سے محسوس کیا

امام رضا(ع) کی دعوت کو پورے وجود سے محسوس کیا
پاکستان کے ٹی وی اور سینما کی مشہور اداکارہ نے روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت کو اپنی زندگی کے روحانی ترین لمحات جانتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے امام رضا(ع) نے خود مجھے اپنی زیارت کے لئے بلایا ہے ۔  

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ پاکستان کے ٹی وی اور سینما کی مشہور اداکارہ ضابط انور نے آستان قدس رضوی کے مرکزی میوزیم کا وزٹ کرنے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہت سالوں سے میری یہ دلی خواہش تھی کہ حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوں۔ 
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ قانونی دستاویزات اور دیگر مسائل کے حوالے سے جو مشکلات میرے سامنے تھیں انہوں نے میرے لئے اس آرزو کو سخت اور دشوار بنا دیا تھا لیکن خدا کے فضل و کرم اور امام رضا(ع) کی خصوصی دعوت سے تمام سختیوں کے باجود زیارت سے مشرف ہوئی ہوں۔ 
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں اپنے احساسات کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی ،ہر شخص کو ان قیمتی لمحات کو اپنے پورے وجود کے ساتھ محسوس کرنا چاہئے ،حرم کی روحانی فضا میں ایک خاص سکون ہے جو کسی دوسری جگہ نہیں مل سکتا۔ 
انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے میں مکہ اور مدینہ جیسے مقدس مقامات کی زیارت بھی کرچکی ہوں لیکن حرم امام رضا(ع) کی زیارت کا شرف پہلی بار نصیب ہوا ہے ۔ 
اس اہلسنت زائرہ کے مطابق جو کچھ انہوں نے اس سفر کے دوران تجربہ کیا وہ ایک مختلف اور روحانی کیفیت تھی جو انسان کو اندر سے بدل دیتی ہے ۔ 
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مجھے بلایا گیا ہے نہ کہ میں خود آئی ہوں،گویا امام رضا(ع) چاہتے تھے کہ میں آؤں ،یہ لمحات میرے لئے ناقابل فراموش لمحات ہیں اور ہمیشہ میرے دل میں باقی رہیں گے۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
  • پیشنهاد سردبیر
  • تازہ ترین خبریں۔
شب ولادت امام زمانہ(عج) حضرت حجت بن الحسن العسکری(ع) کی مناسبت سے اردو زبان خواتین کے لئے جشن کا انعقاد آستان خورشید میں جشن میلاد نور انسانی کرامت اور انسانی حقوق کے موضوع پر چھٹی عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی نویں پری میٹنگ کا انعقاد دوسرے بین الاقوامی سلمان میڈیا اینڈ ورچوئل اسپیس فیسٹیول کی اختتامی تقریب کا انعقاد بین الاقوامی سطح پر متعدد جامع منصوبوں کا نفاذ/آستان قدس رضوی کی عالمی افق کی جانب پیش رفت حضرت امام حسین(ع) کے یوم ولادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حضرت امام علی رضا(ع) کی امامت کے مرکزی کردار کو بیان کرنے کے لئے علمی منابع سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ؛ آیت اللہ فاضل لنکرانی بین الاقوامی سطح پرانجام دی جانے والی علمی تحقیقات کا مقصد حضرت امام علی رضا(ع) کے نام اور پیغام کو فروغ دینا ہے  افغانستان کے مؤسسہ تبیان کے سربراہ کی امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سربراہ سے ملاقات   چھٹی عالمی امام رضا(ع) کانگریس  مقالات اور علمی مواد کے ذریعہ شمولیت کی کال  صحنِ جموری کے مینار کا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا،ایرانی انجینئرز کی اعلیٰ صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ملک کو نقصان پہنچانے کے لئے دشمن کا آخری حربہ اختلاف پھیلانا ہے ؛آیت اللہ احمد مروی اسپیشل اکنامک زون سرخس ،ایران کے ٹرانزٹ ہب میں تبدیل ہونے کی راہ پر گامزن حضرت امام محمد تقی (ع) کی ولادت کی مناسبت سے روضہ منورہ امام رضا(ع) پر پھول نچھاورکئے گئے سیرت امام رضا(ع) کی روشنی میں مختلف ادیان کے مابین مناظروں کے انعقاد پر زور چھٹی عالمی کانگریس امام رضا(ع) کی دوسری پری میٹنگ کا انعقاد بشریٰ کلینک سینٹر میں غیرملکی مریضوں کے سیکشن(IPD) کا افتتاح امام رضا(ع)  بین الاقوامی یونیورسٹی اور پاکستان کی علامہ اقبال یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی نوٹس پر عمل درآمد پر اتفاق  مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے زیر سایہ پاکستان اور ایران کے مابین علمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید مجھے ایسا لگا کہ میرے ایمان نے دوبارہ جنم لیا ہے ؛پاکستانی آرٹسٹ کا بیان امام رضا(ع) دانائی، عشق اور انسانیت کی علامت ہیں؛ پاکستانی آرٹسٹ کا بیان
پویش ها