آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 123
16:14

2026/03/04

عوامی عطیات؛آستان قدس رضوی کی خدمات کا پائیدار اور مستقل ذریعہ

عوامی عطیات؛آستان قدس رضوی کی خدمات کا پائیدار اور مستقل ذریعہ
نذورات،عطیات اور وقف صدیوں سے حضرت امام علی رضا(ع) کی نورانی بارگاہ سے عوام  کی عقیدت و محبت اور ایمان کے نمایاں مظاہر رہے ہیں اور یہ سب اس مقدس آستانہ پر اعتماد اوراس بارگاہ سے گہری عقیدت کی علامت ہے ،یہ ایک ایسا روحانی سرمایہ ہے جو صدیوں سے آستان قدس رضوی کی ثقافت، سماجی اورتعمیراتی خدمات کے پہیے کو مسلسل حرکت میں رکھے ہوئے ہے ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے ادارہ نذورات کے سربراہ جناب علی رضا اسماعیل زادہ کے ساتھ امانت داری کے سیسٹم،مالی شفافیت اور حرم مطہر کی توسیع و ترقی اور سماجی خدمات میں عوامی نذورات اور عطیات کی اہمیت پر ہونے والی تفصیلی گفتگو درج ذیل ہے :
آستان قدس رضوی میں نذورات کی تاریخ اور تحریری شواہد پر روشنی ڈالیں؟
آسمانی ادیان میں نذورات کا تصور ایک طویل تاریخ کا حامل ہے جہاں بھی روحانیت کو نمایاں مقام حاصل رہا وہاں پر نذورات کو بھی خاص اہمیت حاصل رہی، حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں موجود دستاویزی شواہد کے مطابق،نذورات اور عطیات کےتحریری ریکارڈز1111 ہجری قمری تک جاتے ہیں۔ 
آستان قدس رضوی کی لائبریری میں موجود دستاویزات اس بات کی گواہ ہیں کہ لوگوں کی نذورات اور عطیات کو باقاعدہ طور پر درج کیا جاتا تھا اور انہیں عطیہ کرنے والوں کی نیت کے مطابق خرچ کیا جاتا تھا،آستان قدس رضوی نے ہمیشہ اوقاف اور عوامی نذورات و عطیات پر انحصار کیا ہے اور کبھی بھی سرکاری بجٹ پرانحصار نہیں کیا۔ نذورات کے معاملے میں امانت دارای کو کتنی اہمیت دی جاتی ہے اور اس پر کس طرح عملدرآمد کیا جاتا ہے ؟
نذورات اور عطیات میں بنیادی اور اہم ترین چیز امانت داری ہے اس لئے ماضی ہو یا حال عطیہ کرنے اور نذر کرنے والے کی نیت کے عین مطابق عمل کیا جاتا ہے ،اوقاف کے شعبے میں باقاعدہ طور پر وقف ناموں کو رجسٹر کیا جاتا ہے اور ان پر مسلسل اور سخت نگرانی کے ساتھ عمل درآمد کیا جاتا ہے ۔
اسی طرح نذورات کے شعبے میں بھی رجسٹریشن کے بعد نگرانی اور نفاذ کا عمل شروع ہو جاتا ہے ، ہر وقف اور نذر کا مخصوص کوڈ ہوتا ہے اور اس کا بجٹ علیحدہ علیحدہ اور شفاف انداز میں مرتب کیا جاتا ہے ،آخر میں نذورات و عطیات سے متعلق تمام رپورٹس آستان قدس رضوی کے متولی کی خدمت میں پیش کی جاتی ہیں اور ان کا باقاعدہ طور پر جائزہ لیا جاتا ہے  ۔ 
ضریح مطہر یا صندوقوں میں ڈالے گئے عطیات اور نذورات کو کیسے خرچ کیا جاتا ہے ؟
اس وقت نذورات کے سیسٹم میں 670 مختلف مقاصد درج ہیں جو مختلف مناسبتوں کے مطابق تبدیل ہوتے رہتے ہیں اگر وقف و نذر کرنے والے شخص نے اپنی نیت اور مقصد کو واضح طور پر بیان کیا ہے تو اسی کے عین مطابق خرچ کیا جائے گا لیکن اگر مختص نہیں کیا گيا ہے تو پھر عمومی مقاصد میں اسے شامل کیا جاتا ہے جیسے وہ نذورات جو ضریح مطہر میں ڈالی جاتی ہیں انہیں آستان قدس رضوی کے متولی کی نگرانی میں مختلف مقاصد کے لئے استعمال میں لایا جاتا ہے جیسے قرآن مجید کی طباعت،حرم مطہر کی تعمیر و توسیع، سماجی خدمات اورمذہبی پروگراموں و غیرہ میں ان نذورات کو صرف کیا جاتا ہے ۔ 
عوامی نذورات اور عطیات حرم مطہر امام رضا(ع) کی تعمیر و ترقی میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟
رواق امام حسین(ع)، رواق امیرالمؤمنین(ع)، آستان قدس رضوی کا مرکزی میوزیم،انڈر گراؤنڈ ہالز کی تعمیرات،حرم مطہر کی چھتوں کی تزئین و آرائش،لائیٹنگ اورحفاظتی سیسٹم کو اپڈیٹ کرنے جیسے منصوبوں کو عوامی نذورات اور عطیات کی مدد سے جاری رکھا جاتا ہے ، اس کے علاوہ  حرم مطہر کی مرمت، دیکھ بھال ، فن پاروں کی بحالی اور اس عظیم تاریخی و ثقافتی خزانے کا تحفظ کا ایک بڑا حصہ بھی نذورات کے ذریعے ہی انجام پاتا ہے ۔ 
غیر نقدی نذورات کو عام طور پر کن شعبوں میں استعمال کیا جاتا ہے ؟
غیر نقدی نذورات جیسے چاول، دالیں، زعفران،گوشت اور زندہ مویشی وغیرہ  کو زیادہ تر حضرت امام علی رضا(ع) کے مہمانسرا میں استعمال کیا جاتا ہے ،اس مہمانسرا میں روزانہ کی بنیاد پر آٹھ ہزار متبرک کھانوں کو نذورات کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے ۔ 
سماجی خدمات کے حوالے سے عوامی نذورات و عطیات کا کیا کردار ہے ؟
حالیہ چند برسوں میں نذورات اور عطیات کا دائرہ نمایاں طور پر سماجی خدمات میں بہت وسیع ہوا ہے یہ تمام خدمات کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے ذریعہ انجام پاتی ہیں جن میں آبادی میں اضافے کی حمایت اور بانجھ پن کا علاج، غریب اور مستحق گھرانوں کی حمایت،جہیز کی فراہمی اور شادی کے اخراجات میں معاونت،دارالشفاء اور امام رضا(ع) ہاسپٹل میں علاج و معالجہ کی سہولیات،راشن پیکیج اور یتیموں اور مستحق بچوں کی کفالت شامل ہے ، ان میں سے بہت سارے پروگراموں کو قومی سطح پر انجام دیا جاتا ہے ۔ 
کیا تھوڑی نذورات اور عطیات بھی مؤثر ثابت ہوتے ہیں؟
حقیقت میں نذورات اور عطیات کا ایک قابل توجہ حصہ تھوڑی تھوڑی عوامی نذورات پر ہی مشتمل ہے جیسے دس یا بیس ہزار تومان یا معمولی غیر نقدی اشیاء، بظاہر یہ نذورات تھوڑی ہوتی ہیں لیکن جب یکجا ہو جاتی ہیں تو بڑے بڑے تعمیراتی،طبی اور سماجی منصوبوں کو مکمل بنا دیتی ہیں۔ 
ہماری نظر میں عطیات اور نذورات کی مقدار اہم نہیں بلکہ نذر کرنے اور عطیہ کرنے والی کی نیت اور خلوص اصل اہمیت رکھتی ہے ۔ 
عطیہ کرنے والوں کے لئے مالی شفافیت  کے حوالے سے کیا اقدامات کئے گئے ہیں؟
آستان قدس رضوی کے متولی کی بنیادی ہدایت میں مالی شفاف سازی پر خاص تاکید کی گی ہے ، اس مقصد کے تحت ایک جامع نذورات سیسٹم تشکیل دیا گیا ہے جس کے ذریعے عطیات اور نذورات وصول کی جاتی ہیں اور رپورٹس فراہم کی جاتی ہیں، اس سیسٹم کے ذریعے سالانہ  رپورٹس بھی تیار کی جاتی ہیں اور میڈیا اور سوشل نیٹ ورکس کے ذریعہ عوام الناس کو اطلاع بھی دی جاتی ہے ، اس کے علاوہ آستان قدس رضوی کے نذورات اور عطیات سے متعلق شعبوں کا آزاد آڈٹ کرنے والے افراد اور نگران بھی مقرر ہیں۔ 
زائرین اور امام علی رضا(ع) کے چاہنے والوں کے لئے آپ کا آخری پیغام کیا ہے ؟
ہر شخص چاہئے وہ ایران میں ہو یا دنیا کے کسی بھی کونے میں ، حرم مطہر میں حاضر ہو کر  یا دور رہتے ہوئے حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کر سکتاہے اپنی نذورات اور عطیات کے ذریعہ  خواہ تھوڑی ہی کیوں نہ ہوں وہ اس الہیٰ تحریک میں شریک ہو سکتا ہے ، آستان قدس رضوی خود کو عوام کے اعتماد کا امین سمجھتا ہے اور پوری کوشش کرتا ہے کہ اس امانت کو نہایت دقّت، شفافیت اور خلوص کے ساتھ زائرین اور معاشرتی خدمات میں صرف کرے۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے   شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ حرم امام رضا(ع) میں واقع شہید رہبر(رح) کے تحائف کا میوزیم اور قرآنی میوزیم کھول دیا گیا ہے شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام  بین الاقوامی سطح پر ’’قومو للہ‘‘ نعرے کی تشریح کے لئے نشست کا انعقاد ’’قائد الامۃ‘‘ کے عنوان سے لائیو ٹی وی پروگرام رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں 2100 سے زائد طبی عملے کی تعیناتی امام رضا علیہ السلام کے حرم کو جانے والے راستوں میں پانی اور شربت کی سبیلوں اور سقاخانوں کا انتظام  آستان قدس رضوی کے موکبوں کی تیاری کے تصویری مناظر شہید رہبر(رح) کی ضریح امام رضا(ع) کی صفائی کے دوران لی گئی تصاویر رہبرشہید کی یادگار اور جاودانی میراث  مشہد مقدس میں مقیم افغان مذہبی انجمنوں کی جانب سے حرم امام رضا(ع) میں روایتی انداز میں عزاداری کا انعقاد شہید رہبر (رح) کے سوگوارں کی میزبانی کے لئے مشہد مقدس مکمل طور پر تیار شاہراؤں پرواقع امام رضا(ع) کمپلیکس میں شہید رہبرامت(رح) کے سوگواروں کی میزبانی کے لئے وسیع تیاریاں