حرم امام رضا(ع) کے صحن انقلاب اسلامی کا ایوان زرّیں(طلائی)
حرم امام رضا(ع) کے صحن انقلاب اسلامی کا ایوان طلا(ایوان زرّیں) سب سے پرانا ایوان ہے ، یہ ایوان جو کہ پانچ صدیوں سے بھی پرانا ہے امیر علی شیر نوائی کی امام رضا(ع) سے والہانہ عقیدت و محبت کی یادگار ہے ،یہ شاندار ایوان اپنی فاخر اور شاندار ایرانی۔اسلامی طرز تعمیر کے ساتھ صفوی دور میں صحن عتیق(صحن انقلاب) کی تشکیل کا محور قرار پایا۔
اس عمارت مختلف ادوار میں کئی بار مرمت کی گئی اورسنہ1084 ہجری کے زلزلے کے بعد نادر بادشاہ کے حکم سے اس پر طلا کاری کا کام انجام دیا گیا،ان کے اوپر صفوی اور اقشاری دور حکومت کے کئی بیش قیمت کتبے بھی ثبت ہیں،ایوان طلا(ایوان زرّیں) نہ فقط روضہ منورہ امام رضا(ع) میں داخل ہونے کا اہم ترین راستہ ہے بلکہ یہ ایوان تاریخ، فن اور ایمان کی لازوال علامت بھی ہے ۔