شبِ وفات حضرت فاطمہ معصومہ(س) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) سوگوار
شبِ وفات حضرت معصومہ (س) کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے سنہری گنبد پر سیاہ پرچم لہرا یاگیا اور دور دراز سے زائرین و مجاورین نے حرم امام رضا(ع) میں پہنچ کر عزاداری کا انعقاد کیا اور امام رضا(ع) کو ان کی ہمشیرہ حضرت معصومہ(س) کی رحلت پر تعزیت و تسلیت پیش کی۔