آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 301
20:42

2026/06/26

کاظمین کی خوشبو حرم امام رضا(ع) میں؛ محبت و عقیدت سے بھری ایک ملاقات کا بیان

یتفتیی
حرم امامین کاظمین(ع) کی خوشبو سے امام رضا علیہ السلام کا حرم مہک اٹھا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ شاہ خراسان کے سنہری گنبد کا سبز پرچم اس کاروان کے لئے ہاتھ ہلا رہا ہے جو ابھی ابھی آیا ہے وہ کاروان جو امام رضا(ع) کے والد بزرگوار اور فرزند کی سرزمین سے آیا ہے ،صحنوں میں چلنے والی بہشتی ہوا کے جھونکوں سے سفر کی تھکان ختم ہو گئی ہے ۔ 
مہربان اور روؤف امام کی زیارت کا شوق
اگرچہ کاروان ابھی پہنچا ہے اور تھکا ہوا ہے لیکن زیارت کے شوق سے سرشار ہے ، آنکھیں سنہری گنبد پر جمی ہوئی ہیں اور ہونٹوں پر اذن دخول کا زمزمہ ہے ، وہ جنہیں برسوں حرم کاظمین میں خدمت کی توفیق حاصل رہی ہے وہ حضرت موسیٰ بن جعفر(ع) اور امام جواد(ع) کا امام رضا(ع) کی بارگاہ میں سلام پہنچا رہے ہیں ۔ 
عتبہ مقدسہ کاظمین کی خاتون خادمائيں حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہونے کے بعد حرم امامین کاظمین(ع) کے متبرک پرچم کے ہمراہ رواق دارالرحمہ گئیں جہاں پر ان کا پرجوش استقبال کیا گیا ۔
محبت و عقیدت سے بھرے ان لمحات میں جب کاظمین کا پرچم خدمت رضوی کے پرچم کے ساتھ آ کر لگا، گویا مشہد اور کاظمین کے درمیان جغرافیائی فاصلہ پلک جھپکتے جتنا قریب آ گیا اور حرم مطہر رضوی کے خادموں نے پرچم گنبد امامین کاظمین کی خوشبو سونگھ کر، اپنے آپ کو کچھ لمحوں کے لیے باب المراد کے سامنے اور ان دو عظیم اماموں کی بارگاہ میں محسوس کیا۔ 
شاندار استقبالیہ تقریب کے بعد ایک خصوصی دینی و مذہبی پروگرام منعقد کیا گیا جس کا اہتمام غیرملکی زائرین کے انتظامی امور نے کیا تھا۔ 
امام روؤف کی زیارت کا لطف
"ہدیٰ جاسم" عتبہ مقدسہ کاظمین کی ایک خادمہ ہیں جنہیں تقریباً چھے سال سے اس آستان مقدس میں خدمت کی توفیق حاصل ہے۔ جب ان سے اس زیارت اور حاضری کے بارے میں ان کے تاثرات کو دریافت کیا جاتا ہے تو آنکھوں میں شوق و عقیدت کے آنسو آ جاتے ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ واقعی امام رضا (ع) "انیس النفوس" اور "امام الرؤف" ہیں اور ان کے حرم کے خادموں نے بھی نہایت مہربانی کے ساتھ ہمارے قافلے کا استقبال کیا۔
یہ خادمہ جو اس قافلے کے ساتھ مشہد الرضا (ع) یا جیسا کہ وہ کہتی ہیں مدینۃ الرضا (ع) کا دوسرا زیارتی سفر کر رہی ہیں، کہتی ہیں: میں اس امام رئوف سے دعا کرتی ہوں کہ وہ مجھے اپنی زیارت سے محروم نہ رکھیں اور مجھے اس سے زیادہ زیارت کی توفیق عطا کری ۔
اہلبیت(ع) کے زائرین کی خدمت سب سے بڑا اعزاز ہے 
"ناحدہ حسینی" عتبہ مقدسہ کاظمیہ کی ایک اور خادمہ ہیں۔ وہ ایک سبز پرچم ہاتھ میں لیے کہتی ہیں: ہمارا ساراعزاز اہل بیت (ع) کے آستانہ پر خدمت کرنا ہے اور ہم خدا سے دعا کرتے ہیں کہ یہ توفیق عمر بھر ہم سے سلب نہ ہو۔
محترمہ حسینی کہتی ہیں کہ حضرت  امام رضا (ع) کی خاتون خادماؤں کا ہمارے قافلے کے لئے استقبال بے مثال تھا اور ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ جب بھی میں حرم امامین کاظمین (ع) میں خدمت کرتے ہوئے ایرانی زائرین کو دیکھتی ہوں تو ایسا لگتا ہے جیسے مشہد الرضا (ع) کی خوشبو محسوس کررہی ہوں اور میں کوشش کرتی ہوں کہ بہترین طریقے سے ان کی خدمت کروں، کیونکہ وہ امام رضا (ع) کے بھیجے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ پروگرام کے اختتام پر حرم کاظمین کی خاتون خادماؤں  کو حرم امام رضا(ع) کے متبرک تحائف دیئے گئے۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی پچیسویں پری کانفرنس کا قم میں انعقاد ملکی سلامتی،جغرافیائی سالمیت اور معیشت کے تحفظ میں قبائلی افراد پیش پیش ہیں؛ آیت اللہ احمد مروی حرم مطہری رضوی کا انگریزی شعبہ اہل بیت‏‏ (ع )  کی تعلیمات کو دنیا میں عام کرنے کی سمت ایک اہم قدم آستان قدس رضوی کو حرم امام حسین(ع) کا پرچم ہدیہ کیا گیا ایسے ملک میں نماز قائم کرنا جس میں اسلامِ نابِ محمدی(ص) کا پرچم بلند ہے ،اہم ترین امور میں شامل ہے؛ رہبر معظم انقلاب کا بیان نماز کی ترویج کا آغاز نمازیوں کے کردار و عمل سے ہوتا ہے؛ آیت اللہ احمد مروی  صدرمملکت کا اقوام متحدہ میں خطاب باعثِ افتخار تھا؛ آیت اللہ مروی ’’اِنعاشُ العَقل‘‘ کے ابتدائی دورے کی اختتامی تقریب کا انعقاد « مصحف الحسین (ع)»؛ امام حسین (ع) کے دست مبارک سے تحریرکردہ قرآں کے کچھ اوراق کی اشاعت آيت اللہ العظمی شبیری زنجانی کی رحلت پر آستان قدس رضوی کے متولی کا تعزیتی پیغام   امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی میں غیرملکی طلبا کو داخلہ دینے کی صلاحیت موجودہ حد سے کئی گنا زیادہ ہے  عطیات کے عمل میں شفافیت؛آستان قدس رضوی کے لئے عوامی عطیات میں اضافے کا باعث بنی حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کے پرچم کی تبدیلی کی رسم رضوی سیرت میں حکیمانہ مینجمنٹ اور استقامت؛دینی طرز حکمرانی کا مکمل نمونہ مزاحمتی محاذ کا ناقابل شکست ہونے کا دارومدار’’جہاد تبیین‘‘ اور رضوی تعلیمات پر ہے رضوی سیرت؛ انسانی کرامت کی بنیاد پر انسانی حقوق کی نئی تعریف کے لئے ایک عملی نمونہ امام رضا(ع) آج بھی اقوام اور ادیان کے مابین یکجہتی کا مرکز ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع)؛امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے طالبات کا ہاسٹل ’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ علم و روحانیت کے امتزاج کی علامت ہے آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ملک کے جدید ترین ہاسٹل کا افتتاح عبدالعظیم حسنی (ع) دینی معرفت سے سماجی اتحاد تک