آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 337
15:53

2026/07/06

شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی کو الوداع کرنے اور تشیع و تدفین سے متعلق آستان قدس رضوی کا دوسرا خصوصی اطلاعیہ

یافیا
بسم الله الرحمن الرحیم

سید الشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین(ع) کے ایّامِ سوگ کی مناسبت سے تعزیت و تسلیت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ عظیم ایرانی قوم خصوصاً روضہ منورہ امام علی بن موسیٰ الرضا(ع) کے زائرین و مجاورین کی خدمت میں اطلاع دی جاتی ہے کہ آستان قدس رضوی زیارت کے سلسلے کو جاری رکھنے اور زائرین کو شائستہ خدمات فراہم کرنے کو اوّلین ترجیح دیتے ہوئے شہید رہبر اور ان کے معزز اہلخانہ کے دیگر شہداء کی تشییع و تدفین کے حوالے سے ضروری انتظامات کر چکا ہے ۔ 
تشییع و تدفین کی رسومات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے زیارت کے عمل میں بعض انتظامی تبدیلی کی گئی ہیں ۔ 
اس بنا پر حرم امام رضا(ع) کے صحنوں میں زائرین کی آمد و رفت کا سلسلہ مسلسل اور بلا تعطل جاری رہے گا فقط حرم امام رضا(ع) کے مرکزی صحنوں اور رواقوں(ہالز) میں مؤرخہ8جولائی2026 بروز بدھ سے بتدریج آمد و رفت اور زیارت کی پابندیاں نافذ کی جائیں گی اور یہ پابندیاں تدفین ہونے تک جاری رہیں گی۔ 
لہذا حضرت امام علی رضا(ع) کے زائرین سے گزارش ہے کہ مشہد مقدس کے سفر کے لئے اس اہم نکتے کو مدّ نظر رکھیں اور تشییع و تدفین کی  رسومات بہتر انداز میں انجام دینے کے سلسلے میں خدام کے ساتھ تعاون فرمائیں، ہمیں یقین ہے کہ ہمیشہ کی طرح آپ زائرین و مجاورین صبر و حوصلے کے ساتھ حرم امام رضا(ع) کی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تشییع و تدفین کے مراسم بہتر انداز میں انجام دیئے جا سکیں۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
نوغان کی خواتین کے اجتماع میں بڑی تعداد میں سرخ پرچم ’’ایران امام رضا(ع)‘‘ کے عنوان سے ثقافتی موکب حرم امام رضا(ع) کے باغ رضوان میں ’’دارالکرامہ‘‘ موکب لگایا گیا حرم امام رضا(ع) میں شہادت امام رضا(ع) کی مناسبت سے عزاداری کا انعقاد شہادت امام ہشتم(ع) کے موقع پر مشہد مقدس کے محلہ نوغان کی خواتین کی جانب سے سوگواری اور عزاداری حرم امام رضا(ع) میں عرب زبان زائرین کے لئے عزاداری کا انعقاد برصغیر ھند سے لے کر دور دراز تک کے علاقے کےشیدائيوں کو حضرت امام رضا علیہ سے قربت کا احساس ماہ صفر کے آخری ایام میں 4 ملین 7 لاکھ زائرین مشہد پہنچے یوم شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے مناظر ث؛ جیسے ثامن الائمہ(ع) حرم امام رضاعلیہ السلام کے مختلف مقامات پر مسٹنگ سسٹم کا انتظام حرم مطہر رضوی سے پروگرام ایران الامام الرضا (ع) کی براہ راست نشریات اتحاد اور اعتماد؛ایرانی قوم کے لئے عزت و خود مختاری کی راہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی حضرت امام علی رضا(ع) کے یوم شہادت کے موقع پر 15 بین الاقوامی چینلز سے براہ راست نشریات حضرت امام علی رضا(ع) کے پیدل چل کر آنے والے زائرین ملک آباد کے راستے میں خاک سے امام رضا(ع) کے آستان تک ڈاکٹر شریعتی چوک پر رضوی جوانوں کا موکب شب شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے مناظر حرم امام رضا(ع) میں شب شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر خطبہ خوانی کے روایتی مراسم کا انعقاد امام رضا علیہ السلام کے اسکولوں کی جانب سے رضوی ہسپتال کے موکب میں پیدل زائرین کی خدمت ماہ صفر کے آخری ایام کی مخصوصی پر مشہد کے اسپتالوں کے لئے دواؤں کی سپلائي میں تیزی