آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : ۳۳۹
۱۵:۵۷

۲۰۲۶/۰۷/۰۶

الغدیر کیوں آج بھی عالم اسلام کے معتبر ترین تحقیقی آثار میں سے ایک ہے؟

افیافب
مؤرخہ 3 جولائی2026 کو علامہ امینی(رح) کی برسی کی مناسبت سے اس عظیم مفکر کے علمی ورثے کا جائزہ لینے کا موقع ملا جس نے اپنی شاہکار کتاب’’الغدیر‘‘ کے ذریعے واقعہ غدیر اور مسئلہ امامت پر معاصر دور کی سب سےاہم تحقیق عالم اسلام کے سامنے پیش کی۔ 

اس موقع پر ہم نے آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے فیکلٹی رکن حجت الاسلام ڈاکٹر محمد عربشاہی سے ملاقات کی تاکہ ’’الغدیر‘‘ کی علمی حیثیت، علامہ امینی(رح) کے تحقیقی طریقہ کار اور اس قیمتی کتاب کے اسلامی مطالعات اور بین المذاہب علمی مکالمے پر ہونے والے اثرات پر گفتگو کر سکیں ، اس گفتگو کی تفصیل قارئین کے لئے ذیل میں پیش کی جا رہی ہے ۔
اگر ہم علامہ امینی کے اہم ترین اثر کا نام لیں تو بلاشبہ’’الغدیر‘‘ سرفہرست ہے ، عالم اسلام کے تحقیقی آثار میں اس کتاب کا کیا مقام ہے؟
کتاب "الغدیر فی الکتاب والسنة والأدب" کو معاصر اسلامی مطالعات، صدر اسلام کی تاریخ اور امامت کے حوالے سے نمایاں ترین تحقیقی کاموں میں شمار کیا جانا چاہیے۔ یہ اثریا کتاب محض ایک مذہبی عقیدے کے دفاع کی کتاب نہیں، بلکہ ایک جامع، مستند اور منظم تحقیق ہے جو اصیل اسلامی مصادر پر مبنی واقعۂ غدیر کا ازسرِنو جائزہ اور تجزیہ پیش کرتی ہے۔
کس چیز نے ’’الغدیر‘‘ کو پہلے سے تحریر کردہ تصانیف سے ممتاز کیا ہے؟
اس اثر کی سب سے اہم خصوصیت علامہ امینی کا تحقیقی طریقۂ کار ہے۔ انہوں نے عالم اسلام کی بڑی لائبریریوں کا براہِ راست مطالعہ کیا اور ہزاروں مخطوطات اور مطبوعہ ماخذ کا جائزہ لے کر حدیثِ غدیر سے متعلق شواہد اور دستاویزات کا ایک نایاب مجموعہ یکجا  کیا اور ان کا تجزیہ کیا۔ اسی طرزِ کار نے اس اثر کو خاص علمی اعتبار بخشا ہے۔
پس ’’الغدیر‘‘ صرف واقعہ غدیر کی ایک تاریخی روایت نہیں ہے ؛ کیا یہ کہنا صحیح ہے؟
بالکل ایسا ہی ہے۔ علامہ امینی یہ ثابت کرتے ہیں کہ غدیر صرف ایک تاریخی رپورٹ نہیں، بلکہ یہ واقعہ مختلف ادوار میں محدثین، مفسرین، مورخین، رجالیوں، ادیبوں اور مسلمان شاعروں کی تصانیف میں مسلسل موجود رہا ہے اور اسلامی تہذیب کی تاریخ و ثقافت کا حصہ بن گیا ہے۔
اسلامی مطالعات میں طریقہ کار کے لحاظ سے یہ کتاب کتنی اہمیت رکھتی ہے ؟
اسلامی مطالعات میں’’الغدیر‘‘ ایک ممتاز نمونہ ہے ۔کیونکہ مستند نقل، دقیق حوالہ جات، اسناد کا تنقیدی جائزہ، مختلف آراء کا مطالعہ، اور مصادر کی تاریخی ترتیب کا خیال رکھنا اس کی نمایاں خصوصیات ہیں۔ اسی وجہ سے، بہت سے محققین اس اثر کو ایک کلامی کتاب سے بالاتر اور حدیثِ غدیر اور فکرِ امامت کی تاریخ کے بارے میں ایک مستند دائرۃ المعارف کے درجے میں قرار دیتے ہیں۔
’’الغدیر‘‘ میں شیعی مصادر کے ساتھ اہلسنت کے مصادر تک رسائی کی کیا اہمیت ہے ؟
علامہ امینی(رح) کے علمی امتیازات میں سے یہ ایک اہم ترین نکتہ ہے۔ "الغدیر" کے دلائل کا ایک قابلِ ذکر حصہ اہل سنت کے معتبر مصادر پر مبنی ہے اور اس کے ساتھ شیعی مصادر بھی استعمال کیے گئے ہیں۔ یہ اندازتحقیق ظاہر کرتا ہے کہ اصل مقصد ایک ایسا استدلال پیش کرنا تھا جو تمام محققین کے لیے مشترک اور قابلِ تشخیص مصادر پر مبنی ہو۔
اس طریقۂ کار کا اسلامی مذاہب کے درمیان علمی مکالمے پر کیا اثر ہے؟
فریقِ مقابل کے قبول کردہ مصادر کا حوالہ دینا، استدلال کے علمی اعتبار کو بڑھاتا ہے اور منصفانہ تنقید و تجزیہ کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ایسا طرزِتحقیق  بین المذاہب مکالمے کو مذہبی اختلافات کے دائرے سے نکال کر مستند اور قابلِ فیصلہ تحقیق کے میدان میں منتقل کر دیتا ہے۔ نیز یہ تقابلی مطالعات کی گنجائش کو وسعت دیتا ہے اور اشتراکات اور اختلافات کی زیادہ دقیق شناخت میں مدد کرتا ہے۔
اس اثر کا معاصر شیعی مطالعات پر کیا اثر ہوا ہے؟
میرے خیال میں، "الغدیر" معاصر شیعی مطالعات کی تبدیلی کا سنگِ میل ہے۔ اس اثر کی اشاعت سے پہلے، امامت سے متعلق بہت سی تحقیقات کا رنگ و روغن زیادہ تر کلامی یا حدیثی تھا، لیکن علامہ امینی نے تاریخ نگاری، کتاب شناسی، رجال، حدیث اور ادب کو یکجا کر کے تحقیق کا ایک نیا نمونہ پیش کیا جو علمی تحقیقی معیارات کے ساتھ بھی ہم آہنگ تھا۔
اس تبدیلی کا بعد کی تحقیقات کے لیے عملی طور پر کیا نتیجہ نکلا؟
الغدیر نے امامت کے بارے میں تحقیق کو محض روایات کی نقل سے آگے بڑھایا اور اسے اسناد کے تجزیے، تاریخی تنقید اور مصادر کے تقابلی جائزے کے میدان میں داخل کیا۔ نیز سینکڑوں کتابوں، علمی شخصیات اور کم معروف مصادر کا تعارف کرایا، جس نے کتاب شناسی، نسخہ شناسی اور اسلامی فکر کی تاریخ میں نئے افق کھولے، اور بہت سی معاصر تحقیقات نے براہِ راست یا بالواسطہ طور پر اس اثر کے تحقیقی طریقۂ کار سے استفادہ کیا ہے۔
علامہ امینی(رح) کی علمی میراث کا محققین کے لئے سب سے اہم سبق کیا ہے ؟
پہلا سبق، اصیل مصادر کا براہِ راست مطالعہ اور واسطہ دار اور غیر مستند نقلوں سے اجتناب ہے۔ علامہ امینی نے اپنی علمی زندگی کا بڑا حصہ نسخوں، لائبریریوں اور ابتدائی مصادر کے مطالعے میں صرف کیا اور اسی چیز نے "الغدیر" کی علمی حیثیت کو مضبوط اور یقینی بنایا۔
مصادر میں درستگی کے علاوہ، ان کے تحقیقی طریقۂ کار کی اور کون سی خصوصیت قابلِ توجہ ہے؟
مختلف آراء کی نقل میں علمی امانت داری اور انصاف، علامہ امینی کے طریقۂ کار کی اہم ترین خصوصیات میں سے ہے۔ "الغدیر" میں موافق اور مخالف دونوں آراء کو دقیق حوالوں کے ساتھ نقل کیا گیا ہے اور پھر ان کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ یہ طرزِ عمل علمی تنقید کی راہ ہموار کرتا ہے اور علمی اختلافات کو جذباتی منازعات میں تبدیل ہونے سے روکتا ہے۔
عصر حاضر میں علامہ امینی(رح) کا تحقیقی طریقۂ کار عالم اسلام کے لئے کیا پیغام رکھتا ہے؟
علامہ امینی (رح) کے علمی ورثے سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ علمی تقریب اور مکالمے کا مطلب اعتقادی اختلافات کو نظر انداز کرنا نہیں، بلکہ ان اختلافات کا باہمی احترام، استدلال، مستند سازی اور تحقیقی اخلاقیات پر مبنی فضا میں جائزہ لینا ہے۔ ایسا طریقہ کار، مذہبی شناخت  کو برقرار رکھتے ہوئے، اسلامی میراث کی مشترکہ تفہیم کو فروغ دے سکتا ہے اور مختلف مذاہب کے مفکرین کے درمیان علمی تعامل کو مضبوط بنا سکتا ہے۔ یہ وہ چیز ہے جس کی آج عالم اسلام کو پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں 2100 سے زائد طبی عملے کی تعیناتی امام رضا علیہ السلام کے حرم کو جانے والے راستوں میں پانی اور شربت کی سبیلوں اور سقاخانوں کا انتظام  آستان قدس رضوی کے موکبوں کی تیاری کے تصویری مناظر شہید رہبر(رح) کی ضریح امام رضا(ع) کی صفائی کے دوران لی گئی تصاویر رہبرشہید کی یادگار اور جاودانی میراث  مشہد مقدس میں مقیم افغان مذہبی انجمنوں کی جانب سے حرم امام رضا(ع) میں روایتی انداز میں عزاداری کا انعقاد شہید رہبر (رح) کے سوگوارں کی میزبانی کے لئے مشہد مقدس مکمل طور پر تیار شاہراؤں پرواقع امام رضا(ع) کمپلیکس میں شہید رہبرامت(رح) کے سوگواروں کی میزبانی کے لئے وسیع تیاریاں حرم امام رضا(ع) شہید رہبر(رح) کو وداع کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار آٹھویں خورشید امامت کےسائے میں آخری طواف؛مہربان ترین باپ کی آغوش علمدار کا وداع  الغدیر کیوں آج بھی عالم اسلام کے معتبر ترین تحقیقی آثار میں سے ایک ہے؟ شہید رہبر کے چچازاد بھائی نے رہبر کےساتھ برسوں کی رفاقت اور جدوجہد کے واقعات بیان کئے شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی کو الوداع کرنے اور تشیع و تدفین سے متعلق آستان قدس رضوی کا دوسرا خصوصی اطلاعیہ حکومت داری ایک جامع پالیسی کے آئینہ میں،  آستان قدس رضوی کی علمی سفارت کاری کی توسیع و ترقی کے لئے لائق اور قابل افراد کی صلاحیتوں سے استفادہ  کرنے پر زور رضوی لائبریری کی جانب سے 20 مراکز کو 33 ہزار392 کتب ارسال  عشق حسینی کی سیکڑوں روایتی رسومات کے ساتھ ایران ایک متحد حسینی انجمن سید الشہداء(ع) کے سوگ میں امام رضا(ع) کی وصیت «فَابْکِ لِلْحُسَیْن» پر لبیک عالم اسلام کی خواتین نے قرآنی محفل کا انعقاد کر کے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا