آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 344
16:19

2026/07/06

مشہد مقدس میں مقیم افغان مذہبی انجمنوں کی جانب سے حرم امام رضا(ع) میں روایتی انداز میں عزاداری کا انعقاد

تاتا
آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی کاوشوں سے مشہد مقدس میں مقیم افغانستان کی ماتمی انجمنوں نے حرم امام رضا(ع) میں اپنے خاص روایتی انداز میں عزاداری کا انعقاد کیا ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ محرم الحرام کے دوسرے عشرے کے دوران سید الشہداء حضرت ابا عبداللہ الحسین(ع) اور ان کے با وفا اصحاب کے سوگ میں مشہد مقدس میں مقیم افغانستان کی ماتمی انجمنوں کے پانچ ہزار افراد نے روایتی انداز میں عزاداری اور مجلس عزاء کا انعقاد کیا، واضح رہے کہ عزاداری کے یہ پروگرام حرم امام رضا(ع) کے صحن کوثر میں منعقد کئے گئے ۔ 
قابل ذکر ہے کہ مسلسل تیسرے سال سے افغان عزاداروں کی جانب سے عزاداری کے یہ پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔ افغان عزادار ان مراسم میں شرکت فرما کر اپنے مولا و آقا امام رضا(ع) کی بارگاہ میں تعزیت یش کرتے ہیں۔ 
عزاداری کے اس پروگرام  میں حجت الاسلام سید عبد اللہ حسینی نے خطاب فرمایا اور مھمد جواد حیدری، سید احسان حسینی، محمد براتی، محقق زادہ، سید عباس، احمد جاویدی، صادق حسینی ، علیرضا یوسفی اور سید رضا حسینی نے مرثیے اور مصائب خوانی کی ۔ 
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر جناب مہدی لسانی نے اس دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری کے اس پروگرام کے انعقاد کی وجہ سے افغانستان کے مختلف شہروں مثلاً کابل، مزارشریف اور ہرات کے متعدد عزاداروں نے سید الشہداء کی عزاداری میں شرکت کی ہے ۔ 
واضح رہے کہ مجلس عزاء کے اختتام پر ان مخلص عزاداروں کو حرم امام رضا(ع) کی جانب سے عزاء کی شال اور ماتمی انجمنوں کو متبرک کتبے تحفے کے طور پر پیش کئے گئے ۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد