آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 353
00:54

2026/07/09

شہید رہبر(رح) کا مرقد مطہر، رہبر معظم کی رائے کے مطابق زائرین کے زیارتی راستے پر واقع ہوگا

۴۳۲
آستان قدس رضوی کے متولی نے بتایا کہ شہید رہبر(رح) کا مرقد مطہر ، رہبر معظم کی رائے کے مطابق زائرین کے زیارتی راستے پر واقع ہوگا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا(ع) کے متولی آیت اللہ احمد مروی نے علمی، ثقافتی اور سماجی کارکنان سے ملاقات کے دوران شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی(رح) کے پیکرمطہر کو حرم حضرت امام رضا(ع) میں دفن کرنے کے ممکنہ مقامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ہم نے حرم امام رضا(ع) میں مختلف مقامات کی نشاندہی کی اور ہر جگہ کی خصوصیات اورمختلف پہلوؤں کی ایک رپورٹ رہبر معظم انقلاب کو پیش کی ۔ 
آیت اللہ مروی نے بتایا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ شہید رہبر انقلاب(رح) کے مرقد مطہر کو زیارتی راستے پر بنایا جائے تاکہ زائرین جب حضرت امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہوں تو ان کے لئے دعا اور فاتحہ پڑھ سکیں۔ 
آيت اللہ مروی نے کہا کہ ہم نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ مرحوم شیخ بہائی (رح) کے مرقد کی طرح ایک  الگ جگہ کو مختص کیا جائے جہاں پر خواتین و حضرات حاضر ہو کر تلاوت قرآن کر سکیں اور شہید رہبر(رح) کے مرقد کی زیارت کر سکیں، لیکن انہوں نے ہماری اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا ۔ 
حرم مطہر کے متولی نے بتایا کہ شہید رہبر(رح) کے پیکر مطہر اور دیگر شہداء کی تدفین کے مقام کا تعین کرنے کا مکمل اختیار، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے اہلخانہ کے پاس ہے ۔ 
آیت اللہ احمد مروی نے کہا کہ شہید امام نہ فقط پوری قوم بلکہ آنے والی نسلوں سے بھی تعلق رکھتے ہیں ، اس لئے مختلف طبقات کی طرف سے متعدد آراء و تجاویز موصول ہوئیں اور ہم نے بلا استثنا سب کو رہبر معظم انقلاب کی خدمت میں  منتقل کر دیا ، اس لئے جو جگہ بھی متعین ہو گی شہید رہبر کے پیکر کی تدفین مکمل تیاری کے ساتھ اسی جگہ پر کی جائے گی۔ 
شہید رہبر(رح)، حضرت امام خمینی(رح) کے راستے میں ’’قیام للہ‘‘ کا عملی مظہر ہیں 
آستان قدس رضوی کے متولی نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصے میں حضرت امام خمینی(رح) کے ’’قیام للہ‘‘ کی خالص فکر اور شہید رہبر انقلاب(رح) کی سیرت میں اس کے تسلسل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی(رح) نے آیہ شریفہ ’’قُلْ إِنَّمَا أَعِظُکُمْ بِوَاحِدَةٍ أَنْ تَقُومُوا لِلَّهِ مَثْنَى وَفُرَادَى‘‘ سے مستفید ہوتے ہوئے اپنی تحریک کا آغاز کیا اور ایسے حالات میں جب بہت سارے لوگ مایوس تھے امام خمینی(رح) کبھی بھی جدو جہد سے دستبردار نہیں ہوئے ۔ 
انہوں نے کہا کہ ہمارے شہید امام (رح)بھی اسی مضبوط اور مستحکم خط پر قائم رہے ؛ تنہائی، طنز اور زبان کے تیر اور بے رخی والے رویّے جو کبھی کبھی بظاہر دوستوں کی طرف سے  بھی ظاہر کئے جاتے ، ان کے لئے طاغوتی زمانے کی جیل اور جلاوطنی سے بھی زیادہ تکلیف دہ تھیں،لیکن اس عظیم اور الہیٰ شخصیت کی زندگی پر ان کا معمولی سا بھی اثر نہیں ہوا ،انہوں نے اپنی پوری زندگی احساس ذمہ داری اور دینی فریضے کی ادائیگی میں گزار دی۔ 
آیت اللہ مروی نے شہید رہبر(رح) کی زندگی کے چند دیگر پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انقلاب سے پہلے کی جدو جہد، دفاع مقدس کے دوران اور رہبری کے برسوں میں انہوں نے کبھی تھکن محسوس نہیں کی،شہید رہبر(رح) کو کام اور خدمت سے عشق تھا اور ہمیشہ اپنے اصولوں پرقائم رہتے تھے گستاخیاں ،  بغض و کینہ اور دشمنیاں اس الہیٰ شخصیت کے ارادے میں معمولی سا بھی تزلزل نہیں لا سکیں ، وہ حقیقت میں اللہ کے نیک اور صالح بندے تھے۔ 
انہوں نے تاکید کی کہ شہادت، شہید رہبر(رح) کی جدوجہد کا اجر تھا ، اللہ نے اس عظیم شخصیت کی کاوشوں اور جدوجہد کا اجر دیا، ان کی زندگی پاکیزہ اور بابرکت تھی اوران کی شہادت بھی برکتوں سے بھرپور تھی۔ 
آستان قدس رضوی کے متولی نے اپنے خطاب کے ایک اور حصے میں شہید رہبر(رح) کے پیکر مطہر کی تشییع پر عظیم حماسے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہید رہبر(رح) کی تشییع نے ایک عظیم تاریخ اور حماسہ خلق کیا ، تہران اور قم میں بہت ہی شاندار طریقے سے تشییع انجام پائی ،عراق میں بھی ایسی ہو گی اور انشاء اللہ مشہد مقدس میں سب سے شاندار طریقے سے تشییع انجام پائے گی۔ 
انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کچھ  لوگ کہیں کہ ہم سڑکوں پر آئے لیکن رہبر شہید کے  پاکیزہ پیکر کو نہیں دیکھ سکے ؛ لیکن اہم خود میدان میں موجودگی ہے۔ تشییع وفاداری کے اعلان اور امام راحل اور شہید رہبر(رح) کے نورانی راستے کو جاری رکھنے کی علامت ہے، لہٰذا سڑکوں پر موجودگی اور تشییع میں شرکت سے یہ مقصد حاصل ہو جاتا ہے؛ لاکھوں لوگوں کا سڑکوں اور چوراہوں پر موجود ہونا خود اصل مقصد ہے اور اس ملک کی تاریخ میں ایک اور یوم اللہ تخلیق ہو رہا ہے۔ 
آستان قدس رضوی کے متولی نے حضرت امام خمینی(رح) کے نورانی قول کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فرمایا تھا کہ "الٰہی پیغمبروں کو بھی ایرانی قوم جیسی قوم نصیب نہیں ہوئی" ۔
آیت اللہ مروی نے کہا کہ شہید رہبر(رح) کی شہادت کے بعد لوگ دشمن کی دھمکیوں کے باوجود بغیر خوف اور ہراس کے میدان میں آئے اور ایسا عظیم حماسہ خلق کیا کہ یہ مناظر تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ ایرانی قوم کی عظمت کے سامنے انسان الفاظ کو کم پاتا ہے۔ ایرانی قوم نے تاریخ میں ایک نیا باب درج کرایا ہے ؛ جس نے یہ واضح کر دیا کہ دشمن سے لڑا جا سکتا ہے، اعلیٰ اہداف کا دفاع کیا جا سکتا ہے، میدان میں رہا جا سکتا ہے اور معمولی انسانی زندگی بھی جاری رکھی جا سکتی ہے۔ یہ واقعہ اور نئي نظیر ، یقینی طور پر مستقبل میں مظلوم قوموں کے لیے مشعلِ راہ ہوگی  ۔ 
آیت اللہ مروی نےشہید رہبر(رح) کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہ ’’مردم مبعوث خواھند شد‘‘ (لوگ اٹھ کھڑے ہوں گے)،یہ وہ بات ہے جو اللہ نے شہید رہبر(رح) کی زبان پر جاری کی ،اللہ نے ایرانی قوم کو مبعوث کیا اورمیدان میں اتارا اور یقیناً اس قوم پر عنایت و مدد فرمائے گا ، اب تک اللہ کی نصرت و مدد اس قوم کے شامل حال رہی ہے ۔ 
  جنگ رمضان میں حاصل ہونے والی فتوحات کو کم نہ سمجھیں
آیت اللہ احمد مروی نے اپنی گفتگو کے ایک اور حصے میں ایرانی قوم کو حاصل ہونے والی فتوحات و کامیابیوں اوران کے ثمرات کی پاسداری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے کے آغاز پر، امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں ایسا خطاب کیا گویا اس نے ایران کو فتح کر لیا ہے اور ابھی آزادی چوک میں تقریر کر رہا ہے، اور کہا کہ ہم نے رہبر اور کمانڈروں کو مار ڈالا، ایران کی قوم ہمارے ساتھ ہے، ایران کی مسلح افواج اگر زندہ رہنا چاہتی ہیں تو اپنے ہتھیار زمین پر رکھ دیں اور ہتھیار ڈال دیں، ورنہ ہم تم سب کو مار ڈالیں گے۔ 
آستان قدس کے متولی نے کہا کہ ٹرمپ نے مکمل بے شرمی اور گستاخی کے ساتھ اعلان کیا کہ ہم ایران کو عہد حجرمیں لوٹا دیں گے؛ ان کا ہدف ایران کی تباہی تھا، لیکن اب وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے خواہاں ہیں؛ یہ ایک فتح ہے۔
انہوں نے حالیہ جنگ میں ایران کی فتوحات اورکامیابیوں کو معمولی سمجھنے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی فتوحات کو کم نہ سمجھیں۔ ہاں، ہمیں بڑی فتوحات کی طرف بھی بڑھنا ہے، لیکن اب تک ہم نے بہت سی فتوحات حاصل کی ہیں۔ کیوں کچھ باتیں اور تجزیے کرکے اس فتح کو — جو اللہ نے عطا کی اور قوم نے تخلیق کی — لوگوں کے لیے تلخ کر رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ دشمن نے بھاری نقصانات پہنچائے، لیکن وہ اپنے کسی بھی مقصد تک نہ پہنچ سکا۔ دشمن کا ہدف صرف رہبر انقلاب کی شہادت نہیں تھا؛ دشمن کی نگاہ میں رہبرمعظم کی شہادت ایران کو ختم کرنے اور تباہ کرنے کا ایک ذریعہ تھی۔ انہیں گمان تھا کہ رہبر معظم کی شہادت سے ایران کا شیرازہ   بکھر جائے گا، لیکن وہ اپنے کسی بھی مقصد تک نہیں پہنچ سکے ۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت کا دعویدار، ہزاروں ایٹم بم کے ساتھ، اور اپنے وحشی کتے (اسرائیل) کے ساتھ، ایران پر ٹوٹ پڑا، لیکن اپنے کسی بھی مقصد تک نہ پہنچ سکا۔ اس الٰہی نصرت کی قدر کرنی چاہیے، اس کا شکر ادا کرنا چاہیے، اس الٰہی نعمت کو بیان کرنا چاہیے اور اسے نظرانداز نہیں کرنا چاہیے ورنہ اللہ کا غضب نازل ہوگا۔ 
آیت اللہ احمد مروی نے اس فتح میں ایرانی قوم کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ جو دنیا کی سپر پاور ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، ایران کے ساتھ جنگ میں داخل ہوا اور اپنے کسی بھی مقصد تک نہ پہنچ سکا۔ اس فتح کو بیان کیا جانا چاہیے کہ ہم سربلند تھے اور اس جنگ میں مزید سربلند ہوئے۔ اس فتح کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ایک ملک میں راتوں رات ان کا صدر اٹھا لیا گیا اور امریکہ میں قید کر دیا گیا، ان کے لوگ بے پروا تھے، لیکن ایران میں کیا ہوا؟ موازنہ کریں۔ امریکہ آیا تاکہ ہمیں تباہ کرے، لیکن قوم نے اللہ کے اذن اور الٰہی نصرت سے ایسا نہ ہونے دیا۔ عزیزو: اس الٰہی نعمت کی پاسداری کیجئے، اس کی قدر کیجئے اور لوگوں کے لیے بیان کیجئے ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں 2100 سے زائد طبی عملے کی تعیناتی امام رضا علیہ السلام کے حرم کو جانے والے راستوں میں پانی اور شربت کی سبیلوں اور سقاخانوں کا انتظام  آستان قدس رضوی کے موکبوں کی تیاری کے تصویری مناظر شہید رہبر(رح) کی ضریح امام رضا(ع) کی صفائی کے دوران لی گئی تصاویر رہبرشہید کی یادگار اور جاودانی میراث  مشہد مقدس میں مقیم افغان مذہبی انجمنوں کی جانب سے حرم امام رضا(ع) میں روایتی انداز میں عزاداری کا انعقاد شہید رہبر (رح) کے سوگوارں کی میزبانی کے لئے مشہد مقدس مکمل طور پر تیار شاہراؤں پرواقع امام رضا(ع) کمپلیکس میں شہید رہبرامت(رح) کے سوگواروں کی میزبانی کے لئے وسیع تیاریاں حرم امام رضا(ع) شہید رہبر(رح) کو وداع کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار آٹھویں خورشید امامت کےسائے میں آخری طواف؛مہربان ترین باپ کی آغوش علمدار کا وداع  الغدیر کیوں آج بھی عالم اسلام کے معتبر ترین تحقیقی آثار میں سے ایک ہے؟ شہید رہبر کے چچازاد بھائی نے رہبر کےساتھ برسوں کی رفاقت اور جدوجہد کے واقعات بیان کئے شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی کو الوداع کرنے اور تشیع و تدفین سے متعلق آستان قدس رضوی کا دوسرا خصوصی اطلاعیہ حکومت داری ایک جامع پالیسی کے آئینہ میں،