آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 475
00:58

2026/09/26

امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی میں غیرملکی طلبا کو داخلہ دینے کی صلاحیت موجودہ حد سے کئی گنا زیادہ ہے

تب
امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی، بین الاقوامی سطح پر تعلیم و تحقیق کے شعبے میں مناسب طریقہ کار اور معیارات کی بدولت بالخصوص غیرملکی طلبا کے داخلے کے حوالے سے موجودہ حد سے کئی گنا زیادہ غیرملکی طلبا کو داخلے دینے کی توانائي رکھتی ہے ۔ اس بات پر سپریم کونسل آف کلچرل ریوولوش کی غیرملکی طلبا کی نگرانی، جائزہ اور مانیٹرنگ ورک گروپ کے سیکریٹری کے دورے کے موقع پرتاکید کی گئی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ سپریم کونسل آف کلچرل ریوولوش کے ورکنگ گروپ کے سیکریٹری ڈاکٹر بالایی نے امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی امور کا دورہ کیا اور شعبے کی منظم اور دقیقی کارکردگی کو سراہتے ہوئے غیرملکی طلبا کے داخلے کے حوالے سے یونیورسٹی کے معیارات کی تعریف کی ۔
انہوں نے یونیورسٹی کی بین الاقوامی سرگرمیوں میں تنوع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امام رضا (ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی میں موجود معیارات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ اس یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبا کے داخلے کی صلاحیت موجودہ مقررہ حد سے بھی زیادہ ہے، اور اگر قانونی مراحل طے کر کے وزارت علوم، تحقیقات و ٹیکنالوجی سے ضروری اجازت حاصل کر لی جائے تو یہ صلاحیت بڑھائی جا سکتی ہے۔
اس نشست کے آغاز میں، امام رضا (ع) بین الاقوامی یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ابراہیم داودی نے اس شعبے کے فرائض، پروگراموں اور مشن کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت علوم، تحقیق و ٹیکنالوجی کے مشن کے ساتھ ساتھ، آستان قدس رضوی نے بھی یونیورسٹی کے بین الاقوامی شعبے کے لیے مخصوص پروگرام ترتیب دیے ہیں۔ یونیورسٹی علمی سفارت کاری کے نقطہ نظر سے ان پروگراموں کو تعلیمی انداز میں آگے بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے پاس غیرملکی طلبا کی تعلیمی پروگراموں کے علاوہ دیگر علمی اور بین الاقوامی سرگرمیوں کا بھی ایجنڈا ہے ،جن میں اربعین سے متعلق علمی پروگرام، مقدس عتبات عالیات کی یونیورسٹیوں کے ساتھ مشترکہ کانفرنسوں کا انعقاد اور سمجھوتوں پر دستخط کرنا شامل ہے۔
ڈاکٹر داوودی نے شعبہ بین الاقوامی امور کے مختلف حصوں کا تعارف کراتے ہوئے پروگراموں اور سرگرمیوں کی رپورٹ بھی پیش کی اور فارسی زبان کی تعلیم، بین الاقوامی طلبہ کے داخلے اور قونصلر امور کے شعبے میں یونیورسٹی کی صلاحیتوں پر زور دیا۔
رضوی تعلیمات و معارف کی ترویج کے ساتھ ساتھ فارسی زبان کی سفارت کاری کو فروغ
یونیورسٹی کے شعبہ فارسی زبان کی ڈائریکٹر محترمہ فاطمہ رجبی نے اس شعبے کے پروگراموں کی رپورٹ پیش کی اور وسط ایشائی ممالک میں فارسی زبان کی سفارت کی توسیع کو اس ادارے کی اہم سرگرمیوں سے ایک قرار دیا۔
انہوں نے فارسی زبان کی تعلیم کے تحقیقی و ترقیاتی ڈھانچے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رضوی علوم  پر مبنی فارسی زبان سیکھنے کے لیے درسی کتابوں کی تیاری اس شعبے کے اہم پروگراموں میں شامل ہے، جس پر کام جاری ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ طلبا کی ضرورت کے مطابق مختلف یونیورسٹیوں کے لیے فارسی زبان کے کورسز آن لائن اور کلاس رومز دونوں صورتوں میں دستیاب ہیں۔
جناب رجبی نے یونیورسٹی کے شعبہ فارسی زبان اور سعدی فاؤنڈیشن کے ساتھ مسلسل رابطے کو اس شعبے کی اہم صلاحیتوں میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعدی فاؤنڈیشن کے تعاون سے اساتذہ کی صلاحیت سازی کے کورسز بھی سالانہ منعقد کیے جاتے ہیں اور شرکت کرنے والے اساتذہ فارسی زبان کی تعلیم کے جدید طریقوں اور علم سے آشنا ہوتے ہیں۔
غیرملکی طلبا کے داخلے سے متعلق چینلجز
یونیورسٹی میں غیرملکی طلباء کو جذب اور داخلہ دینے والے شعبے کے انچارج محترم شایانی فر نے غیرملکی طلبا کے اعداد و شمار اور انہیں داخلہ دینے کے راستے میں موجود رکاوٹوں سے متعلق ایک رپورٹ پیش کی۔
انہوں نے غیرملکی طلبا کے لئے ویزا کے اجراء کو ایک اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض انتظامی مراحل میں تاخیر کی وجہ سے طلبا کے یونیورسٹی چھوڑنے کا خدشہ رہتا ہے ۔
غیرملکی طلبا کے قونصلر امور کا جائزہ
یونیورسٹی کے قونصلر امور کے انچارج جناب نخعی نے طلبہ کے لئے قونصلر خدمات کے حوالے سے موجودہ مسائل بیان کیے اور طلبہ کے ویزا کے اجراء میں تاخیر اور امیگریشن   سے متعلق کچھ مسائل کی طرف اشارہ کیا۔
واضح رہے کہ دورے کے اختتام پر حاضرین نے یونیورسٹی کے بین الاقوامی امور کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور غیرملکی طلبا سے متعلق سرگرمیوں اور طریقہ کار کا قریب سے مشاہدہ کیا۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
آيت اللہ العظمی شبیری زنجانی کی رحلت پر آستان قدس رضوی کے متولی کا تعزیتی پیغام   امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی میں غیرملکی طلبا کو داخلہ دینے کی صلاحیت موجودہ حد سے کئی گنا زیادہ ہے  عطیات کے عمل میں شفافیت؛آستان قدس رضوی کے لئے عوامی عطیات میں اضافے کا باعث بنی حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کے پرچم کی تبدیلی کی رسم رضوی سیرت میں حکیمانہ مینجمنٹ اور استقامت؛دینی طرز حکمرانی کا مکمل نمونہ مزاحمتی محاذ کا ناقابل شکست ہونے کا دارومدار’’جہاد تبیین‘‘ اور رضوی تعلیمات پر ہے رضوی سیرت؛ انسانی کرامت کی بنیاد پر انسانی حقوق کی نئی تعریف کے لئے ایک عملی نمونہ امام رضا(ع) آج بھی اقوام اور ادیان کے مابین یکجہتی کا مرکز ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع)؛امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے طالبات کا ہاسٹل ’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ علم و روحانیت کے امتزاج کی علامت ہے آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ملک کے جدید ترین ہاسٹل کا افتتاح عبدالعظیم حسنی (ع) دینی معرفت سے سماجی اتحاد تک آستان قدس رضوی؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافتی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور