آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 476
00:59

2026/09/26

آيت اللہ العظمی شبیری زنجانی کی رحلت پر آستان قدس رضوی کے متولی کا تعزیتی پیغام  

عدا
 آستان قدس رضوی کے متولی نے اپنے ایک پیغام میں آيت اللہ العظمی سید شبیری زنجانی کی رحلت پر تعزیت پر پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حضرت آيت اللہ شبیری زنجانی ان عظیم فقہا میں سے تھے جنھوں نے اپنے گہرے حوزوی علوم کو برسوں تک کی تحقیق، غور و فکر اور تتبع کے ذریعہ تشیع کی علمی میراث میں آمیختہ کردیا تھا اور میدان فقاہت کے اعلی رتبہ پر فائز ہوئے تھے

آ‎ستان نیوز کے مطابق آيت اللہ احمدمروی کے تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے۔
 

 
ا
بسم الله الرحمن الرحیم
عالم ربانی ، فقیہ مدبر و مفکر، عالم تشیع کے مرجع عالی قدر حضرت آيت اللہ العظمی حاج سید موسی شبیری زنجانی رضوان اللہ تعالی علیہ کی رحلت کی خبر سن کر دکھ اور صدمہ ہوا
 اس عظیم خسارے پر حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف ، رہبر معظم انقلاب اسلامی مدظلہ العالی ، مراجع عظام تقلید، حوزہ ہائے علمیہ ، علمائے اعلام، اس عالم فقید کے شاگردوں ، عقیدتمندوں اور خاص طور پر ان کے اہل خانہ اور لواحقین اور ان کے عالم و فاضل فرزندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ۔
حضرت ایت اللہ شبیری زنجانی ان عظیم فقہا میں سے تھے جنھوں نے اپنے گہرے حوزوی علوم کو برسوں تک کی تحقیق، غور و فکر اور تتبّع کے ذریعہ تشیّع کی علمی میراث میں آمیختہ کردیا تھا اور میدان فقاہت کے اعلی رتبہ پر فائز ہوئے تھے۔
اس اعلی علمی مرتبہ کے ساتھ ساتھ یہ عظیم فقیہ اعلی ترین اخلاقی فضائل ، تواضع ، سادگي اور صفات باطن سے آراستہ تھے ۔
  
میں برسوں تک ان کی خدمت میں حاضر ہوتا رہا اور معظم لہ سے کسب فیض کیا اور جو کچھ ان سے حاصل کیا وہ میرے لئے بڑا معنوی سرمایہ ہے اور وہ خوشگوار یادیں ہمیشہ باقی رہیں گی۔
ان کی خدمت میں رہ کر میں نے ان کے علم و فضیلت اور صفائے روح کا مشاہدہ کیا جو تواضع و انکساری سے ہمیشہ امیختہ رہی ہے اور جب بھی ان کی خدمت میں پہنچا تو میں نے اس عالم ربانی سے کچھ نہ کچھ ضرور حاصل کیا    
 میں یہاں حضرت علی بن موسی الرضا علیہ آلاف التحیہ و الثناء کی نورانی بارگاہ میں اس عالم ربانی کے لئے رحمت واسعہ، علوّ درجات، اور ان کے بیت مکرم ، شاگردوں ، عقیدت مندوں اور سبھی چاہنے والوں کے لئے صبر  و اجر الہی کی دعا کرتاہوں ۔
 
احمد مروی
تولیت آستان قدس رضوی


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
آيت اللہ العظمی شبیری زنجانی کی رحلت پر آستان قدس رضوی کے متولی کا تعزیتی پیغام   امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی میں غیرملکی طلبا کو داخلہ دینے کی صلاحیت موجودہ حد سے کئی گنا زیادہ ہے  عطیات کے عمل میں شفافیت؛آستان قدس رضوی کے لئے عوامی عطیات میں اضافے کا باعث بنی حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کے پرچم کی تبدیلی کی رسم رضوی سیرت میں حکیمانہ مینجمنٹ اور استقامت؛دینی طرز حکمرانی کا مکمل نمونہ مزاحمتی محاذ کا ناقابل شکست ہونے کا دارومدار’’جہاد تبیین‘‘ اور رضوی تعلیمات پر ہے رضوی سیرت؛ انسانی کرامت کی بنیاد پر انسانی حقوق کی نئی تعریف کے لئے ایک عملی نمونہ امام رضا(ع) آج بھی اقوام اور ادیان کے مابین یکجہتی کا مرکز ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع)؛امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے طالبات کا ہاسٹل ’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ علم و روحانیت کے امتزاج کی علامت ہے آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ملک کے جدید ترین ہاسٹل کا افتتاح عبدالعظیم حسنی (ع) دینی معرفت سے سماجی اتحاد تک آستان قدس رضوی؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافتی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور