آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : ۳۸
۱۰:۵۲

۲۰۲۵/۱۰/۱۳

شیخ زکزاکی کی مسلمانوں کے سیاسی و سماجی حقوق کے بارے میں گہری نظر ہے

شیخ زکزاکی کی مسلمانوں کے سیاسی و سماجی حقوق کے بارے میں گہری نظر ہے
نائجیریا کی اسلامی مزاحمتی تحریک کی رکن نے قرآن کریم کی تعلیمات کی روشنی میں مسلمانوں کے سماجی اور سیاسی حقوق کے بارے میں شیخ زکزکی کے نظریات کا جائزہ لیتے ہوئے ان مشکلات اورپیشرفت کے بارے میں بھی بات کو جو انہوں نے مزاحمت کی راہ میں تجربہ کی ہیں۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ نائجیریا کی اسلامی مزاحمتی تحریک کی رکن محترمہ بلقیس کبیر سعید نے ’’رشد پس از سانحہ‘‘(حادثے کے بعد رشد و نمو) کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں شیخ زکزاکی کے سیاسی و سماجی نظریات اور نائجیریا کی اسلامی مزاحمتی تحریک میں سرگرمیوں کے حوالے سے گفتگو فرمائی،واضح رہے کہ یہ کانفرنس امام رضا(ع) یونیورسٹی کے نفسیات اور مشاورتی مرکز کی کاوشوں سے خواتین یونٹ میں منعقد کی گئی جس میں مشہور مصنفہ محترمہ فاطمہ دوستکامی اور کتاب ’’دا‘‘ کی لکھاری محترمہ سیدہ اعظم حسینی نے خصوصی شرکت فرمائی ۔ 
خاندانی بنیادیں اور مزاحمتی تحریک کا قیام
انہوں نے بتایا کہ وہ ایک مذہبی اور شیعہ خاندان میں پیدا ہوئیں اور یہ خاندانی شیعہ ہونا ہی شہری حقوق کے حصول کی جدوجہد کا باعث بنا۔ 
انہوں نے مزید یہ کہا کہ نائجیریا کی اسلامی مزاحمتی تحریک شیخ زکزاکی کی قیادت میں اس ملک کی عوام اور مسلمانوں کے حقوق کے حصول کے مقصد سے قائم کی گئی ، یہ تحریک شیخ زکزاکی کی طالب علمی کے زمانے سے شروع ہوئی اور انہوں نے طلباء کے ایک گروپ کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے سماجی ، سیاسی اور ثقافتی حقوق کے بارے میں شعور دیا ۔ 
قرآن کے بارے میں شیخ زکزاکی کی گہری نظر
محترمہ بلقیس کبیر سعید نے زور دیا کہ شیخ زکزاکی کا مسلمانوں کے سیاسی، سماجی حقوق سے متعلق قرآن سے اخذ کردہ نظریہ بہت دقیق ہے ان کی سرگرمیوں کا اصلی محور خود شناسی اور انسانی حقوق کی شناخت ہے ۔ 
انہوں نے بتایا کہ شیخ زکزاکی کی سرگرمیوں کی نائجیرین حکومت نے شدید مخالفت کی اور حتی انہیں نو سال تک قید میں ڈالا گیا تاکہ ان کی آواز اور تحریک کو دبایا جا سکے ۔ 
شیخ زکزاکی نے ہمیشہ اس بات پر تاکید کی کہ قوانین کو قرآن اور اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر ترتیب دیا جائے تاکہ حقیقی عدل و انصاف برقرار ہو ۔ 
مشکلات کے بعد رشد اور ترقی
کانفرنس کو جاری رکھتے ہوئے کتاب’’ادا‘‘ کی مصنفہ سیدہ اعظم حسینی نے بلقیس کبیر سعید کی مشکلات کو ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نائجیرین فوج کے ایک حملے میں خانم کبیر سعید زخمی ہو گئی اور اسی حالت میں تین دن تک شیخ زکزاکی کے گھر میں رہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ خانم بلقیس کبیر بہت سختیاں اور مشکلات برداشت کرنے کے بعد ایران میں آئیں اور یہاں پر پناہ لی، ان کے شوہر انہیں واقعات میں شہید ہوگئے لیکن ان تمام مصیبتوں کے باوجود گذشتہ چھ سالوں میں انہوں نے بچوں کی تربیت کے سبجیکٹ میں علمی و فکری لحاظ سے کافی ترقی کی ہے ۔ 
آخر میں بلقیس کبیر سعید نے کہا کہ انسان سختیوں اور تلخ واقعات کے بعد اپنے لئے دو راستے چن سکتا ہے ایک افسردگی اورایک رشد و نمو اور ترقی کا راستہ اور یہ اس وقت ہو سکتا ہے جب انسان واقعات کے بعد کے چیلنجز کے مفہوم و معنی کو جانتا ہوں اور اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہو۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • پیشنهاد سردبیر
  • تازہ ترین خبریں۔
پاکستانی زائرین کے ایک گروپ کا حرم امام رضا(ع) میں منعقدہ ’’رواق خدمت‘‘ نمائش کا دورہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد عید غدیر کے دن حرم امام رضا(ع) میں غدیر کے اعمال کی ادائیگی باب الحوائج(ع) کا یوم ولادت باسعادت اور آپؑ کی لازوال میراث کی تجلی رضوی لائبریری میں حضرت امام علی(ع) سے منسوب دعا و مناجات کے 508 سالہ قدیمی قلمی نسخے سے نقاب کشائی حرم امام رضا(ع) کے ولایت ہال میں عید غدیر کے جشن کا انعقاد شب عید غدیر کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ حرم امام رضا(ع) میں’’نصر من اللہ‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام کا انعقاد سرخس؛ بین الاقوامی ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری کا سنہری دروازہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و اقتدار؛ولایت سے تمسک اور قومی یکجہتی کا نتیجہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی روضہ منورہ امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی جانب سے حرم رضوی کو غدیری پرچم ہدیہ کیا گیا حرم امام رضا(ع) میں عرب زبان زائرین کے لئے دعائے عرفہ کے مراسم ’’زیرسایہ خورشید‘‘ کاروان کے تحت پاکستان میں امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کاروان ’’زیر سایہ خورشید‘‘ کی پاکستان کے شہر حیدرآباد میں ہونے والی نماز جمعہ میں شرکت رہبرِشہید معظم انقلاب اسلامی ؛ اصلی روشن خیالی کا نمونہ تھے 2026 میں قالین کی پیداوار اور تجارت میں توسیع، آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کا ایجنڈا  ملِک نیشنل لائبریری کا خزانہ؛ کاتبانِ کلام وحی کے تخلیقاتی فن کا محافظ ایران کی ’’جنوبی بندرگاہوں کا جغرافیہ‘‘ نامی کتاب کے اشاعتی منصوبے کا آغاز پانچ براعظموں سے مشرف ہونے والے زائرین کی میزبانی کے لئے رضوی موقوفات اہم خدماتی مراکز پاکستان; مقاومتی محاذ کا طاقتور بازو ہے ؛ حجت الاسلام امینی خواہ