آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 278
00:01

2026/06/05

اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و اقتدار؛ولایت سے تمسک اور قومی یکجہتی کا نتیجہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی

منمم
آستان قدس رضوی کے متولی نے ملکی عزت و اقتدار میں ولایت کے کردار کو نہایت اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ آج ایران؛امامت و ولایت اور دینی رہبری کے سائے میں ایک آزاد،مقتدر اورمؤثر ملک بن چکا ہے اور یہ اقتدار ایرانی قوم کا اہلبیت(ع) سے تمسک اور ولایت کی اطاعت کا نتیجہ ہے ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مؤرخہ 30 مئی 2026 بروز ہفتے کی شام ایران کے شہر کاشمر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کی حمایت میں عظیم الشان عوامی اجتماع منعقد ہوا جس میں آیت اللہ احمد مروی نے شہید آیت اللہ سید حسن مدرس(رح) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس مجاہد عالم دین کو شیعیت کے لئے اعزاز اور فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہید مدرس(رح) ایک  ماہراسلام شناس، فقیہ، بابصیرت سیاست دان اور بہادر مجاہد تھے جنہوں نے انتہائی سخت حالات میں بھی استبداد اور ظلم و ستم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اورملکی خود مختاری اور عوامی حقوق کا دفاع کیا۔ 
انہوں نے اس عظیم مجاہد عالم دین کی جلا وطنی اور قید و بند کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہید مدرس ؒ نے رضاخانی دورحکومت میں بے شمار مشکلات برداشت کیں اور جلاوطنی و قید و بند کی صعوبتوں کے باوجود اپنے الہیٰ اہداف سے دستبردار نہیں ہوئے ، ان کی پائیداری اور دوسروں پر ان کے اثرات کا راز یہ تھا کہ انہوں نے بیرونی دشمن سے لڑنے سے پہلے اپنے نفس پر قابو پالیا تھا اور کبھی بھی عہدہ اور ذمہ داری نے انہیں دنیا کا حریص نہیں بنایا۔
آستان قدس رضوی کے متولی نے حضرت امام رضا (ع) کے اس نورانی فرمان «إنَّ الإمامَةَ زِمامُ الدِّینِ وَنِظامُ الْمُسْلِمینَ وَصَلاحُ الدُّنْیا وَعِزُّ الْمُؤمِنینَ» سے استدلال کرتے ہوئے کہا کہ امامت اسلامی معاشرے کے اتحاد کا ذریعہ، مؤمنین کے لیے باعث عزت اور امت اسلامی کے مفادات کی ضامن ہے، اور جو بھی معاشرہ ولایت اور دینی رہبری کی نعمت سے بہرہ مند ہو، وہ دشمنوں کی سازشوں اور خطرات کے مقابلے میں مضبوطی سےڈٹا رہے گا۔ 
انہوں نے ایرانی قوم کے خلاف جاری دشمنیوں اور  عداوتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کے دشمنوں نے مختلف مسلط کردہ جنگوں میں ملک کو بہت زیادہ نقصانات پہنچائے ہیں، لیکن وہ کبھی بھی اپنے اہداف کو حاصل نہیں کر سکے۔ وہ جنگ رمضان میں جرائم کا ارتکاب، دہشت گردی اور خوف پیدا کر کے ملت ایران کو مایوس کرنا اور مزاحمت کے راستے سے ہٹانا چاہتے تھے، لیکن اس کا نتیجہ عوام کی بصیرت، استقامت اور میدان میں موجودگی میں اضافے کے سوا کچھ نہیں نکلا۔ 
آیت اللہ مروی نے پچھلی دو صدیوں کی ایران کی تاریخ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ قاجار اور پہلوی دور میں، حکمرانوں کی کمزوری اور اغیار سے ان کی وابستگی کی وجہ سے ایران کے کچھ حصے اس ملک سے الگ ہو گئے، لیکن جمہوری اسلامی کے دور میں، آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ اور تمام عالمی طاقتوں کی طرف سے دشمن کی حمایت کے باوجود، ایک بالشت بھی ایران کی زمین دشمن کے قبضے میں نہیں جاسکی ۔
انہوں نے مزید کہا: دشمن نے 12 روزہ جنگ اور جنگ ماہ رمضان میں بھی ملک کے کمانڈروں اور اہم شخصیات کو شہید اور ملک کی شہری تنصیبات  خاص طور پر عام شہریوں کے رہائشی مکانات کونشانہ بنا کر ایرانی قوم کے ارادے کمزور کرنے کی کوشش کی، لیکن عوام اور مسلح افواج میدان میں مضبوطی سے ڈٹی رہیں  اور ایک بار پھر دشمن اپنے اہداف کے حصول میں ناکام رہا۔
آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا  کہ آج کا ایران قاجار اور پہلوی دور کا ایران نہیں ہے،بلکہ یہ ایک آزاد، با عزت اور بااثر ملک ہے جو ولایت اور عاشورائی ثقافت کی برکت سے دباؤ اور خطرات کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کر سکتا ہے ۔ 
انہوں نے ولایتِ فقیہ کو عصرِ غیبت میں پیغمبر اکرم (ص)، امیرالمؤمنین (ع) اور ائمہ اطہار (ع) کی نورانی ولایت کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کا وسیع پیمانے پر میدان میں موجود رہنا، مزاحمتی جذبہ اور قومی یکجہتی؛ ایرانی عوام کی اہلبیت(ع)کی تعلیمات و ثقافت اور ولایت سے گہرے تعلق کی برکات ہیں۔ 
آیت اللہ مروی نے اپنی گفتگو کے اختتامی حصے میں قومی وحدت اور ہمدردی کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی بات یا اقدام جو تفرقہ اور اختلاف کا باعث بنے، خواہ وہ دانستہ یا نادانستہ ، دشمن کے اہداف کی راہ میں معاون ثابت ہوگا۔ 
انہوں نے کہا کہ ممکن ہے  تنقیدیں اور مطالبات بجا ہوں لیکن یہ وقت قومی وحدت و یکجہتی کے تحفظ اور ایرانی قوم کے متحدہ محاذ کی حمایت کا وقت ہے ۔ عزت،سلامتی،استقلال  وخود مختاری اور ملکی ترقی کا راستہ ولایت کی راہ پر چلنے ، قومی یکجہتی کو برقرار رکھنے اور رہبر کی اطاعت کرنے میں ہے ۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
آستان قدس رضوی کی جانب سے بیرون ملک مقیم زائرین کے لئے عطیات و نذورات کی ادائیگی کےطریقوں میں توسیع شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی(رح) کی یاد میں حرم امام رضا(ع) میں تقریب کا انعقاد شہید رہبر انقلاب اسلامی کے ایصال ثواب کے لئے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے مجلس ترحیم کا انعقاد حرم امام رضا(ع) میں شہید رہبر انقلاب اسلامی کی مزار شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی(رح) کے مزار پر عزاداروں اور سوگواروں کی حاضری مقاومت کے رنگ میں ڈوبی ایک شب کی روداد حرم امام رضا(ع) کا رواق غدیر شہید رہبر(رح) کے افغان سوگواروں کا میزبان شہید خامنہ ای تمام ادیان اورمکاتب کے لئے زندہ ہيں مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے   شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ حرم امام رضا(ع) میں واقع شہید رہبر(رح) کے تحائف کا میوزیم اور قرآنی میوزیم کھول دیا گیا ہے شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام  بین الاقوامی سطح پر ’’قومو للہ‘‘ نعرے کی تشریح کے لئے نشست کا انعقاد ’’قائد الامۃ‘‘ کے عنوان سے لائیو ٹی وی پروگرام رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال