آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 416
23:53

2026/08/13

برصغیر ھند سے لے کر دور دراز تک کے علاقے کےشیدائيوں کو حضرت امام رضا علیہ سے قربت کا احساس

ربیس
 ایران کے ممتاز شاعر علی رضا قزوہ نے کہا کہ حضرت امام رضا علیہ السلام کے نہ صرف ایران کے اندر بلکہ دیگر ملکوں کے لوگ بھی آپ کے شیدائي ہيں اور میں نے اس کا خود مشاہدہ کیا ہے

امام رضا علیہ السلام کا مرتبہ اور ان کی عظمت ایران اور اسلامی عرفان میں بہت ہی بلند و ممتاز ہے اور برسوں سے برصغیر ھند میں،  میں مقیم رہاہوں اور میں نے دیکھا ہے کہ برصغیر اور وسطی ایشیا سمیت دیگر ملکوں میں امام ھشتم کی شخصیت انتہائی بلندی اور کمال پر فائز نظر آتی ہے اور ان علاقوں میں ایرانی فارسی اور اسلامی عرفان کی بھی کافی گہرائي دکھائي دیتی ہے۔  
ایرانی شاعر علی رضا قزوہ کا کہنا ہے کہ حضرت امام رضا علیہ السلام سے دور دراز کے ملکوں میں بسنے والے بھی خاص عقیدت رکھتے ہيں۔ مثال کے طور پر ہندوستان، تاجیکستان اور پاکستان میں بہت سے افراد کے فیملی نام رضوی ہيں اور خود کو امام کے ہی شجرہ نسب سے منسوب اور امام رضا علیہ السلام سے انتہائي قربت کا احساس کرتے ہیں ۔ حتی ان علاقوں کے بہت سے بزرگ حضرات جن میں شیعہ و سنی سبھی شامل ہيں ماضي میں یہ وصیت کرتے تھے کہ اگر وہ مرجائيں تو انہيں امام رضا علیہ السلام کے حرم میں دفن کیا جائے ۔
میں ہندوستان کے ایسے بہت سے لوگوں کو جانتا ہوں کہ جو اپنے گھروالوں کے ہمراہ مشہد زیارت کے لئے آتے اور کہتے تھے کہ ہمارے اجداد اسی جگہ دفن ہيں ۔
معروف ایرانی شاعر علی رضا قزوہ کا کہنا ہے کہ حضرت امام رضا علیہ السلام کی عرفانی منزلت اور مقام بھی بہت بلند ہے اور علم عرفان کے بزرگ علما میں بہت سے ایسے ہیں جو اپنا نسب امام رضا علیہ السلام سے منسوب قرار دیتے ہيں ۔
امام رضا علیہ السلام کی شان میں اشعار بھی خاص طور پر اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد کے برسوں میں بہت زیادہ کہے گئے ہیں جبکہ گزشتہ پچاس برسوں کے دوران انقلابی اشعار اور نظموں میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے ۔

 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد