کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی اربعین کمیٹی کے سکریٹری احمد میرزادہ نے ھمدان کے امام رضا علیہ السلام کے موکب اور صوبہ ھمدان کے دیگر شہروں میں قائم اربعینی موکبوں کے معائنہ کے موقع پر آستان نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اربعین کے زائرین کے راستے میں صوبہ ھمدان کی جغرافیائي حیثيت انتہائي اہمیت کی حامل ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صوبہ ، ایران کے مشرق اور مغرب کے علاقوں کو ملانے کے ایک پل کی حیثيت رکھتا ہے اور یہیں سے صوبہ کرمانشاہ کا راستہ گزرتا ہے جو عراق کی جانب جانے الے حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت رسانی کے مرکز میں شمار ہوتا ہے ۔
انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ صوبہ ھمدان کے عوام حضرت امام رضاعلیہ السلام سے ہمیشہ گہری عقیدت و محبت رکھتے تھے کہا کہ آج 3200 سے زائد خدام اور اس صوبہ کے دیگر عاشقان و ویاوران رضوی مختلف سماجی ، ثقافتی اور خدمت رسانی کے میدان میں اپنی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں اور ان میں سے سب اہم موقع یہی اربعین کا موقع ہے جب وہ زائرین کی خدمت میں مصروف ہوجاتے ہیں
جناب میرزادہ نے صوبہ ھمدان کے رضوی خدام کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئۓ کہا کہ اس صوبہ میں گزشتہ برسوں کے دوران بھی اربعین حسینی کے زائرین کی شاندار خدمت کی جاتی رہی ہے
ان کا کہنا تھا کہ ایران میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی موجودگي کی برکتوں میں سے ایک بڑی برکت و سعادت ایران میں عاشورائي ثقافت کا جڑ پکڑنا اور ایران کے عوام میں عزاداری اور محبت اہل بیت علیھم السلام کا پروان چڑھنا ہے
انہوں نے آخر میں اربعین کے راستے میں زائرین کی خدمت کے اعلی اجرو ثواب کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت ایران کی سرحدوں کے اندر اور عراق کے اندر ایک بہت بڑی توفیق الہی ہے اور خدام اس وقت خدمت میں مصروف ہیں بلاشبہہ ان کے لئے عظیم اجر و ثواب ہے