آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 409
23:32

2026/08/13

حضرت امام علی رضا(ع) کے یوم شہادت کے موقع پر 15 بین الاقوامی چینلز سے براہ راست نشریات

ریس
ماہ صفر کے آخری عشرے اور حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا(ع) کے یوم  شہادت کے موقع پر عراق، پاکستان،لبنان اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے پندرہ بین الاقوامی ٹی وی چینلز نے ان ایّام سے متعلق خصوصی پروگراموں کو حرم امام رضا(ع) سے اپنے اپنے نشریاتی اداروں سے براہ راست نشر کیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے کمیونیکیشن اینڈ میڈیا کے شعبہ آڈیو اینڈ ویژوئل میڈیا کے سربراہ سید محإد رضا موسوی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان ایّام کی مناسبت سے کربلا، الایام، الاھواز،البینات،ثقلین، سج ٹی وی،ہدایت ٹی وی،سحر اردو، سحر آذری، ولایت فارسی ، ولایت آذری، ولایت ہوسا،اصیل اور عالمی چینل امام رضا(ع) نے حرم امام رضا(ع) کے اسٹوڈیوزسے خصوصی پروگراموں کو براہ راست نشر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان چینلز کی حرم امام رضا(ع) میں موجودگی سے اس مقدس آستانے کی میڈیا کے شعبے اور ابلاغیاتی صلاحیتوں کا پتہ چلتا ہے یعنی نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں سامعین اور ناظرین تک امام رضا(ع) کا پیغام پہنچایا جا رہا ہے ،ان پروگراموں کے ذریعے مختلف زبانوں میں امام رضا(ع) کی تعلیمات، زیارت، عزاداری اور شہید رہبر(رح) کے مرقد سے متعلق فضا کو ناظرین تک پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
آڈیو اینڈ ویژوئل میڈیا کے سربراہ نے بتایا کہ شب جمعہ تک مجموعی طور پر  ستر براہ راست اور ریکارڈ شدہ پروگرامز عربی، اردو، ہوسا ، آذری، انگریزی اور فارسی میں نشر کئے جائیں گے، ان میں سے سحر اردو، سحر آذری، ولایت فارسی، ولایت آذری، ولایت ہوسا اور اصیل چینلز کےلئے چھ نشریاتی پروگراموں کا شیڈول تھا اس کے علاوہ الایام، الاھواز، البینات اور ثقلین کے لئے پانچ پروگرامز اور سج ٹی، ہدایت ٹی وی اور عالمی چینل امام رضا(ع) کے لئے چار پروگرامز اور کربلا چینل کے لئے دو پروگرامز مختص کئکے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ عالمی چینل امام رضا(ع) جو کہ آستان قدس رضوی کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کا چینل ہے اس پر دو عربی زبان کے پروگرامز نشر کئے گئے جن میں ’’یا شمس الشموس‘‘ پروگرام کو کربلا چینل کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار اور نشر کیاگيا ۔
آخر میں جناب موسوی  کا کہنا تھا کہ میڈیا پروڈکشن کی وجہ سے مختلف ممالک کے ناظرین حرم امام رضا(ع) کی روحانی فضا میں شریک ہوتے ہیں اور ان چینلز کے ذریعے ان تک اس نورانی بارگاہ کا پیغام براہ راست پہنچتا ہے ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
آيت اللہ العظمی شبیری زنجانی کی رحلت پر آستان قدس رضوی کے متولی کا تعزیتی پیغام   امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی میں غیرملکی طلبا کو داخلہ دینے کی صلاحیت موجودہ حد سے کئی گنا زیادہ ہے  عطیات کے عمل میں شفافیت؛آستان قدس رضوی کے لئے عوامی عطیات میں اضافے کا باعث بنی حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کے پرچم کی تبدیلی کی رسم رضوی سیرت میں حکیمانہ مینجمنٹ اور استقامت؛دینی طرز حکمرانی کا مکمل نمونہ مزاحمتی محاذ کا ناقابل شکست ہونے کا دارومدار’’جہاد تبیین‘‘ اور رضوی تعلیمات پر ہے رضوی سیرت؛ انسانی کرامت کی بنیاد پر انسانی حقوق کی نئی تعریف کے لئے ایک عملی نمونہ امام رضا(ع) آج بھی اقوام اور ادیان کے مابین یکجہتی کا مرکز ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع)؛امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے طالبات کا ہاسٹل ’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ علم و روحانیت کے امتزاج کی علامت ہے آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ملک کے جدید ترین ہاسٹل کا افتتاح عبدالعظیم حسنی (ع) دینی معرفت سے سماجی اتحاد تک آستان قدس رضوی؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافتی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور