آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ جناب علی رضا اسماعیل زادہ نے بتایا کہ ادارہ عطیات و نذورات میں عوامی شرکت میں اضافہ کی وجوہات میں سے اہم ترین وجہ عطیات و نذورات کے خرچ میں شفافیت، بروقت اطلاع رسانی اور عطیات و نذورات کے سماجی نتائج کا ظاہر ہونا ہے ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں، عوامی نذورات کو ایک مؤثر ذریعے کے طور پر، آستان قدس رضوی کے مجموعے میں بھی اور اس آستانہ کے محترم متولی کی نظر میں بھی، خصوصی توجہ حاصل ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج عطیات و نذورات، حرم مطہر رضوی کے جاری اور تعمیراتی اخراجات کا کچھ حصہ پورا کرنے کے علاوہ، سماجی خدمات اور معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد، صحت و علاج، اور حرم مطہر کے باہر تعمیراتی منصوبوں میں بھی سنجیدگی سے اثر انداز ہو رہی ہیں۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ نذورات کے ڈائریکٹر جنرل نے عطیات کے عوامی ہونے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ایک طرف اپنی حاجتیں حضرت رضا (ع) سے حاصل کی ہیں اور دوسری طرف، اپنی نذر کے سماجی اثرات اور برکات کو ٹھوس شکل میں مشاہدہ کیا ہے، اور یہی تجربہ ان کی شرکت کے تسلسل اور اضافے کا سبب بنا ہے۔
جناب اسماعیل زادہ نے کہا کہ گذشتہ برسوں کے تجربے سے ظاہر ہوتا ہے کہ جہاں بھی عطیات و نذورات کے شعبے میں موثر طریقے اپنائے گئے اور شفافیت پائی گئی ہے وہاں پر عوام کا اعتماد بڑھا ہے اور یہی اعتماد نذوراتی اور عطیاتی وسائل کی توسیع و ترقی کا سبب بنا ہے۔