آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 478
20:02

2026/10/04

’’اِنعاشُ العَقل‘‘ کے ابتدائی دورے کی اختتامی تقریب کا انعقاد

اقی
 ’’انعاش العقل‘‘ تعلیمی دورہ کے ابتدائی اور مقدماتی دور کی اختتامی تقریب  منعقد کی گئی جس میں آستان قدس رضوی کے قرآنی مرکز کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید مسعود میریان  اور قرآنی علوم کے طلباء اور قرآنی سرگرمیاں انجام دینے والے افراد نے شرکت کی ، تقریب کے اختتام پردوسرے اور تیسرے دور کے  منتخب افراد اورممتاز حافظان قرآن کریم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ تعلیمی دورہ «اِنعاشُ العَقل» کا مقصد حفظِ قرآنِ کریم کے عمل کے دوران فکری اور قرآنی بصیرت کو فروغ دینا اور اسلامی تعلیمات سے گہرا استفادہ کرنا ہے۔ اس تقریب کے انعقاد کے ساتھ ہی اس کا ابتدائی دورہ اپنے اختتام کو پہنچا۔
یہ دورہ قرآن کریم کو حفظ کرنے والوں کی صلاحیت کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ، ان کی توجہ آیات قرآنی کے فکری اور معرفتی پہلوؤں نیز حفظ اور  قرآنی معارف کی کو ایک دوسرے سے جوڑ نے کی طرف مبذول کرنے کی ایک کاوش ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین سید مسعود میریان نے اس دورہ کی اختتامی تقریب میں «اِنْعاشُ العَقل» کے انعقاد میں مصروف عمل افراد کی خدمات کو سراہتے ہوئے ، قرآن کریم کے معارف سے زیادہ سے زیادہ انس کے ساتھ ساتھ تفکر اور تعقل کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
 آستان قدس رضوی کے قرآنی مرکز کے سربراہ  نے قرآن سے انس ،تفکر اور معرفت حاصل کرنے پر توجہ دینے پر زور دیا اور قرآنی سرگرمیوں کے عمل میں قرآن کریم کی تعلیمات سے زیادہ گہرائی سے استفادہ کی اہمیت پر تاکید کی۔
واضح رہے کہ مقدماتی اور ابتدائی دورہ ’’ انعقاش العقل‘‘ کی اختتامی تقریب کے ختم ہونے سے پہلے اور دوسرے دورہ  کے منتخب افراد اور حافظان قرآن کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
واضح رہے کہ ’’انعاش العقل ‘‘ کا انعقاد آستان قدس رضوی کے  قرآنی مرکز کی حفظ کے حوالے سے تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل کا حصہ تھا۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
ایرانی اور عراقی عوام، اسلام اور مقدسات کے دفاع میں ہم عہد اور ہم سفرہیں دشمن ایران اور عراق کے درمیان پائے جانے والے گہرے رشتے کو توڑنے کے درپے ہے؛آیت اللہ احمد مروی عراقی قبائل کے سرداروں کی حرم امام رضا (ع) میں حاضری مشہد کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے خدام کی طرف سے عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال - ۱ مشہد کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے خدام کی طرف سے عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال 2 حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان خواتین کےلئے مجلس عزاء کا انعقاد حرم امام رضا(ع) کے بست شیخ بہائی کا افتتاح آستان قدس رضوی اور علمی وثقافتی تعاون کی توسیع میں شہید صدر عالمی ایوارڈ کی کمیٹیوں کی سرگرمیاں اردو زبان خواتین کے لئے حرم امام رضا(ع) میں مجلس عزاء کا انعقاد مشہد کے ہوائی اڈے پر حرم مطہر رضوی کے خدام کی طرف سے عراقی قبائلی سرداروں کا استقبال ہیلتھ پر مبنی خدمات کے بہترین قومی ایکسپورٹر کے عنوان سے رضوی اسپیشلٹی ہاسپٹل کا انتخاب عالمی سائنسی اولمپیاڈکے 60 میڈلز جیتنے والے طلبا اور قومی داخلہ ٹیسٹ کے ٹاپ رینک ہولڈرز کو حرم امام رضا(ع) میں خراج تحسین علم و ترقی کی راہ میں خدا سے رابطہ برقرار رکھیں؛ آیت اللہ احمد مروی اہلبیت(ع) کی محبت ، ایرانی اور عراقی عوام کے مابین نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے؛آیت اللہ احمد مروی ایران اور عراق کا محاذ ایک ہی ہے؛ شیخ حسن السعدی شعبہ بین الاقوامی امور میں دارالعلم کا سلسلہ علمی مرکز تک قم یونیورسٹی میں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے اجلاس کے انعقاد کے تقاضوں کا جائزہ لیا گیا عراق کے موکب داروں نے حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالذکر میں بھائی چارگی کا نعرہ بلند کیا ایرانی قوم کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کے صلے میں عراقی موکب داروں کی تجلیل و تکریم کے لئے تقریب کا انعقاد جب دنیا کے معمار کسی صدمے کو تسکین دینے کے لئے ہم آواز بن جاتے ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی پچیسویں پری کانفرنس کا قم میں انعقاد