آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 485
20:52

2026/10/17

عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی پچیسویں پری کانفرنس کا قم میں انعقاد

افل
عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی پچیسویں تخصصی پری کانفرنس قم میں منعقد ہوئی جس میں اساتذہ،محققین اور مدرسہ و یونیورسٹی کے دانشوروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ یہ پری کانفرنس مؤرخہ یکم اکتوبر2026 بروز جمعرات کو آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے تعاون سے قم میں منعقد ہوئی، اس پری کانفرنس نےعالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے موضوعات اور مباحث کو فروغ دینے کے لئے حوزہ علمیہ قم کی علمی و  تحقیقی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی راہ ہموار کی ہے ۔
 اس پری کانفرنس میں اساتذہ اور محققین نے حضرت امام علی رضا(ع) کی تعلیمات اور سیرت پر عصری سماجی مسائل اور ضروریات کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور ان تعلیمات کو زندگی کے جدید سماجی پہلوؤں کے مطابق نئے سرے سے مطالعہ کرنے پر زور دیا۔
اس پری کانفرنس میں ایک اور قابل توجہ موضوع؛ معارف رضوی کے بارے میں علمی لٹریچر کی تیاری اور اسے فروغ دینے میں علمی، حوزوی اور یونیورسٹی مراکز کا کردار تھا، شرکاء نے مکتب اہل بیت (ع) کی معرفتی صلاحیت کو آج کے معاشرے میں پیش کیے جانے والے تحقیقی موضوعات اور قابلِ بحث گفتگو میں تبدیل کرنے میں ان اداروں کے اہم کردار پر زور دیا۔
قم کی علمی صلاحیت کا عالمی کانگریس کے تحقیقی عمل سے تعلق
قم میں اس پری کانفرنس کا انعقاد، حضرت امام رضا (ع) کی عالمی کانگریس کے علمی عمل میں اساتذہ، محققین اور حوزوی و یونیورسٹی کے ماہرین کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی کوشش کا ایک حصہ تھا۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جس میں دانشوروں اور صاحبان نظر کے درمیان علمی گفتگو اور باہمی تعاون، رضوی فکر اور سیرت سے متعلق مباحث کوعلمی حوالے سے مزید مالا مال کر سکتا ہے ۔
آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن نے ملک میں مختلف مقامات پر تخصصی کانفرنسوں کا سلسلہ منعقد کر کے محققین اور علمی مراکز کی شرکت کی راہ ہموار کی ہے تاکہ رضوی تعلیمات سے متعلق موضوعات کو نظریاتی پہلو سے جانچنے کے ساتھ ساتھ ، عصری معاشرے کے مسائل اور ضروریات پر بھی غور کیا جا سکے۔
اس نقطہ نظر نے عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی پری کانفرنس کو علمی نقطہ نظر پیش کرنے، محققین کے مابین تبادلہ خیال کرنے اور امام رضا(ع) کی شخصیت، فکر اور سیرت کےپہلوؤں پر نئی تحقیقی صلاحیتوں کی نشاندہی کرنے کے لئے ایک بہترین فضا میں تبدیل کر دیا۔
واضح رہے کہ عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی پچیسویں پری کانفرنس سہ پہر تین بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہی اور آخر میں شرکاء نے زیر بحث نکات کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے کانگریس کے علمی و تحقیقی مواد کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز اور راہ حل پیش کئے۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی پچیسویں پری کانفرنس کا قم میں انعقاد ملکی سلامتی،جغرافیائی سالمیت اور معیشت کے تحفظ میں قبائلی افراد پیش پیش ہیں؛ آیت اللہ احمد مروی حرم مطہری رضوی کا انگریزی شعبہ اہل بیت‏‏ (ع )  کی تعلیمات کو دنیا میں عام کرنے کی سمت ایک اہم قدم آستان قدس رضوی کو حرم امام حسین(ع) کا پرچم ہدیہ کیا گیا ایسے ملک میں نماز قائم کرنا جس میں اسلامِ نابِ محمدی(ص) کا پرچم بلند ہے ،اہم ترین امور میں شامل ہے؛ رہبر معظم انقلاب کا بیان نماز کی ترویج کا آغاز نمازیوں کے کردار و عمل سے ہوتا ہے؛ آیت اللہ احمد مروی  صدرمملکت کا اقوام متحدہ میں خطاب باعثِ افتخار تھا؛ آیت اللہ مروی ’’اِنعاشُ العَقل‘‘ کے ابتدائی دورے کی اختتامی تقریب کا انعقاد « مصحف الحسین (ع)»؛ امام حسین (ع) کے دست مبارک سے تحریرکردہ قرآں کے کچھ اوراق کی اشاعت آيت اللہ العظمی شبیری زنجانی کی رحلت پر آستان قدس رضوی کے متولی کا تعزیتی پیغام   امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی میں غیرملکی طلبا کو داخلہ دینے کی صلاحیت موجودہ حد سے کئی گنا زیادہ ہے  عطیات کے عمل میں شفافیت؛آستان قدس رضوی کے لئے عوامی عطیات میں اضافے کا باعث بنی حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کے پرچم کی تبدیلی کی رسم رضوی سیرت میں حکیمانہ مینجمنٹ اور استقامت؛دینی طرز حکمرانی کا مکمل نمونہ مزاحمتی محاذ کا ناقابل شکست ہونے کا دارومدار’’جہاد تبیین‘‘ اور رضوی تعلیمات پر ہے رضوی سیرت؛ انسانی کرامت کی بنیاد پر انسانی حقوق کی نئی تعریف کے لئے ایک عملی نمونہ امام رضا(ع) آج بھی اقوام اور ادیان کے مابین یکجہتی کا مرکز ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع)؛امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے طالبات کا ہاسٹل ’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ علم و روحانیت کے امتزاج کی علامت ہے آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ملک کے جدید ترین ہاسٹل کا افتتاح عبدالعظیم حسنی (ع) دینی معرفت سے سماجی اتحاد تک