آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 361
02:25

2026/07/10

شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام 

۳۱
آستان قدس رضوی کے متولی نے لوگوں سے مشہد مقدس میں شہید رہبر(رح) کے تشیع جنازہ میں وسیع پیمانے پر شرکت  کرنے کی دعوت دی۔

بسم الله الرحمن الرحیم
﴿مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَىٰ نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِیلًا﴾
سوره احزاب، آیه ۲۳
شہید رہبر معظم انقلاب(رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) کے س پیکرمطہر کی تشییع   جو عظیم قائد حضرت امام خمینی(رح)کے صالح جانشین تھے بہت عظیم واقعہ ہے ،یہ محض ایک عظیم رہبر سے وداع نہیں ہے بلکہ شہید رہبراور عوام الناس کے مابین ایک اٹوٹ رشتے کا مظہر ہے جن کی خدمت میں شہید رہبر(رح) نے اپنی عمر شریف گزار دی۔
یقیناً اس عظیم مصیبت کو قبول کرنا ہر ایک کے لیے مشکل ہے، لیکن جیسا کہ اللہ کے اس صالح بندے نے بارہا فرمایا کہ یہ اللہ کی نصرت ہے جو ان مشکلات اور سختیوں میں اس قوم کے ایمان اور استقامت کو دنیا کے سامنے نمایاں کر رہی  ہے۔
وہ عظیم الشان اور متواضع رہبر(رح) تھے جو انسانی کرامت اور اس قوم کی عزت کے پاسدار تھے، انہوں نے اپنے پورے وجود کو ایران اور امت مسلمہ کی سربلندی کے لئے وقف کر دیا اور بالآخر اسی سرزمین کے دفاع میں اپنے جد بزرگوار حضرت اباعبد اللہ الحسین کی طرح جان قربان کردی۔ 
نہ تھکنے والے اس مجاہد نے بارہا فرمایا کہ ان کی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ اور اعزاز حضرت امام رضا(ع) کی ملکوتی و نورانی بارگاہ کا خادم ہونا ہے، آج وہ وقت آگیا ہے کہ ہم ان کا پیکرمطہر اپنے ولی نعمت کے جوار میں سپرد خاک کریں،کیونکہ جنت کا یہ ٹکڑا ان کا گھر ہے اس لئے ان کا دل ہمیشہ حرم میں دھڑکتا رہے گا۔ 
میں اس بارگاہ کے خادم کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران کی شریف ،با ایمان اور ولایت مدار قوم کے تمام افراد خصوصاً اس بارگاہ کے مجاورین اور زائرین کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ مشہد مقدس میں شہید رہبر(رح) کے جنازے میں پر جوش انداز میں شرکت کرکے اہلبیت(ع) کے مکتبِ ولایت اور انقلاب اسلامی کے بلند اہداف و مقاصد کے ساتھ عہد و پیمان کی تجدید کریں اورشہید رہبر(رح) سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کریں۔ 
نیز میں تمام مجاورین اور زائرین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ رضوی کرامت اور مہمان نوازی کے اسی کلچر کے تحت، شرکاء کی خدمت، نظم و سکون، ہمدردی اور خدام و منتظمین کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ یہ عظیم تشییع جنازہ اورتدفین کاعمل، روضہ منورہ امام رضا(ع)کی شان، اس سچے خادم کے بلند مرتبے اور ایران کی قوم کی عظمت کے مطابق ادا ہوں۔
میں خداوند متعال کی بارگاہ میں حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا(ع) کے فضل و کرم کے وسیلے سے مرحوم کے درجات کی بلندی ،ایران اسلامی کی عزت و اقتدار میں روز افزوں ترقی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی توفیقات میں اضافے کے لئے دعا گوہوں،امید ہے کہ پروردگار ہم سب کو اس نورانی راہ پر استقامت کی توفیق عطافرمائے ۔ 
احمد مروی
آستان قدس رضوی کے متولی
.


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی پچیسویں پری کانفرنس کا قم میں انعقاد ملکی سلامتی،جغرافیائی سالمیت اور معیشت کے تحفظ میں قبائلی افراد پیش پیش ہیں؛ آیت اللہ احمد مروی حرم مطہری رضوی کا انگریزی شعبہ اہل بیت‏‏ (ع )  کی تعلیمات کو دنیا میں عام کرنے کی سمت ایک اہم قدم آستان قدس رضوی کو حرم امام حسین(ع) کا پرچم ہدیہ کیا گیا ایسے ملک میں نماز قائم کرنا جس میں اسلامِ نابِ محمدی(ص) کا پرچم بلند ہے ،اہم ترین امور میں شامل ہے؛ رہبر معظم انقلاب کا بیان نماز کی ترویج کا آغاز نمازیوں کے کردار و عمل سے ہوتا ہے؛ آیت اللہ احمد مروی  صدرمملکت کا اقوام متحدہ میں خطاب باعثِ افتخار تھا؛ آیت اللہ مروی ’’اِنعاشُ العَقل‘‘ کے ابتدائی دورے کی اختتامی تقریب کا انعقاد « مصحف الحسین (ع)»؛ امام حسین (ع) کے دست مبارک سے تحریرکردہ قرآں کے کچھ اوراق کی اشاعت آيت اللہ العظمی شبیری زنجانی کی رحلت پر آستان قدس رضوی کے متولی کا تعزیتی پیغام   امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی میں غیرملکی طلبا کو داخلہ دینے کی صلاحیت موجودہ حد سے کئی گنا زیادہ ہے  عطیات کے عمل میں شفافیت؛آستان قدس رضوی کے لئے عوامی عطیات میں اضافے کا باعث بنی حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کے پرچم کی تبدیلی کی رسم رضوی سیرت میں حکیمانہ مینجمنٹ اور استقامت؛دینی طرز حکمرانی کا مکمل نمونہ مزاحمتی محاذ کا ناقابل شکست ہونے کا دارومدار’’جہاد تبیین‘‘ اور رضوی تعلیمات پر ہے رضوی سیرت؛ انسانی کرامت کی بنیاد پر انسانی حقوق کی نئی تعریف کے لئے ایک عملی نمونہ امام رضا(ع) آج بھی اقوام اور ادیان کے مابین یکجہتی کا مرکز ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع)؛امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے طالبات کا ہاسٹل ’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ علم و روحانیت کے امتزاج کی علامت ہے آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ملک کے جدید ترین ہاسٹل کا افتتاح عبدالعظیم حسنی (ع) دینی معرفت سے سماجی اتحاد تک