آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 364
02:34

2026/07/10

مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے  

۳۳
آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر نے آستان قدس رضوی کے متولی کی ممتاز شخصیات سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب اسلامی (رح)کے پیکرمطہر کی تشییع و تدفین کو عصر حاضرکا سب سے بڑا تاریخی واقعہ قرار دیا اور کہا کہ امت کے شہید قائد سے وداع کی رسومات، امت اسلامیہ کے ذہنوں میں ہمیشہ باقی رہیں گی ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ شہیدرہبر انقلاب اسلامی(رح) کے پیکرمطہر کی تشییع جنازہ اور تدفین کی رسومات کی مناسبت سے آستان قدس رضوی کے متولی کی علمی،ثقافتی اور سماجی شخصیات سے مشہد مقدس میں خصوصی ملاقات کا انعقاد ہوا۔ 
 اس دوران آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طالبی نے مشہد مقدس کی روحانی فضا اورمقام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشہد مقدس حضرت امام علی رضا(ع) کے روضہ منورہ کی برکت سے عالمی سطح پر شیعوں کا روحانی مرکز ہے ،اور اب اسی مقدس شہر میں شہید رہبر کے پیکرمطہر کی تشییع و تدفین کی رسومات منعقد کئے جائیں گے جس نے اپنی پوری عمر اسلام، ولایت اور اہلبیت(ع) کی تعلیمات کو فروغ دینے میں گزار دی۔ 
انہوں نے کہا کہ شہید رہبر(رح) سے وصال کی رسومات محض تشییع کی رسم نہیں ہے بلکہ یہ واقعہ امت مسلمہ کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا اور دنیا کے حریت پسندوں کے ضمیر میں ہمیشہ باقی رہے گا ۔ 
آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر نے مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب اسلامی (رحمۃ اللہ علیہ) کے پیکرمطہر کی تشییع و تدفین کو عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ قرار دیا اور کہا کہ مشہد، جو ہمیشہ حضرت رضا (ع) کے روضہ منورہ کی روشنی سے پہچانا جاتا ہے، اس بار ایک ایسے امامِ امت کے پیکرمطہر کی میزبانی کا اعزاز حاصل کرے گا جس نے اہل بیت (ع) کے اہداف و مقاصد اور جدید اسلامی تمدن کے حصول کی راہ میں انتھک جدوجہد کی۔ 
جناب طالبی نے کہا کہ مشہد کے عوام کی جانب سے شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ کی میزبانی اس شہر کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے ، یہ عظیم واقعہ خدمت، جہدمسلسل، اسلامی نظام کی سربلندی اور اہلبیت(ع) کے معارف اور تعلمیات کو فروغ دینے کی راہ میں مزید توفیقات کا سبب بنے گا اس لئے تمام خدمت گزاروں کو چاہئے کہ وہ اس تاریخی واقعہ کو بہترین انداز میں منعقد کروانے میں شریک ہوں۔
  آخر میں انہوں نے شہید رہبر (رح) کے حضرت امام علی رضا(ع) کی نورانی بارگاہ کی شان میں لکھے گئے اشعار میں سے چند اشعار بھی پڑھ کر سنائے۔  
 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
نوغان کی خواتین کے اجتماع میں بڑی تعداد میں سرخ پرچم ’’ایران امام رضا(ع)‘‘ کے عنوان سے ثقافتی موکب حرم امام رضا(ع) کے باغ رضوان میں ’’دارالکرامہ‘‘ موکب لگایا گیا حرم امام رضا(ع) میں شہادت امام رضا(ع) کی مناسبت سے عزاداری کا انعقاد شہادت امام ہشتم(ع) کے موقع پر مشہد مقدس کے محلہ نوغان کی خواتین کی جانب سے سوگواری اور عزاداری حرم امام رضا(ع) میں عرب زبان زائرین کے لئے عزاداری کا انعقاد برصغیر ھند سے لے کر دور دراز تک کے علاقے کےشیدائيوں کو حضرت امام رضا علیہ سے قربت کا احساس ماہ صفر کے آخری ایام میں 4 ملین 7 لاکھ زائرین مشہد پہنچے یوم شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے مناظر ث؛ جیسے ثامن الائمہ(ع) حرم امام رضاعلیہ السلام کے مختلف مقامات پر مسٹنگ سسٹم کا انتظام حرم مطہر رضوی سے پروگرام ایران الامام الرضا (ع) کی براہ راست نشریات اتحاد اور اعتماد؛ایرانی قوم کے لئے عزت و خود مختاری کی راہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی حضرت امام علی رضا(ع) کے یوم شہادت کے موقع پر 15 بین الاقوامی چینلز سے براہ راست نشریات حضرت امام علی رضا(ع) کے پیدل چل کر آنے والے زائرین ملک آباد کے راستے میں خاک سے امام رضا(ع) کے آستان تک ڈاکٹر شریعتی چوک پر رضوی جوانوں کا موکب شب شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے مناظر حرم امام رضا(ع) میں شب شہادت امام رضا(ع) کے موقع پر خطبہ خوانی کے روایتی مراسم کا انعقاد امام رضا علیہ السلام کے اسکولوں کی جانب سے رضوی ہسپتال کے موکب میں پیدل زائرین کی خدمت ماہ صفر کے آخری ایام کی مخصوصی پر مشہد کے اسپتالوں کے لئے دواؤں کی سپلائي میں تیزی