آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 422
14:08

2026/08/14

نوغان کی خواتین کے اجتماع میں بڑی تعداد میں سرخ پرچم

ریب
 سلطان سریرارتضا کی صبح شہادت، نوغان کی خواتین کے عظیم الشان اجتماع میں جو مشہد مقدس میں منعقدہوا سرخ پرچم لہرائے گئے

آستان نیوز کے مطابق بعض روایتیں صرف کتابوں کے صفحات تک ہی باقی نہیں رہتیں بلکہ یکے بعد دیگرے نسلوں میں منتقل ہوتی ہیں تاکہ عام لوگوں کے حافظہ میں باقی رہيں ۔  
 امام رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کی صبح نوغان کے علاقے کی خواتین کا عظیم اجتماع انہی تاریخی اور جاودانی روایتوں میں سے ایک ہے جو ہرسال امام رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کی صبح اس حریم امن الہی میں منعقد ہوتا ہے تاکہ وہ یہ ثابت کریں کہ خواتین بھی مردوں کی طرح اس کریم و مہربان خاندان سے عقیدت و محبت میں ثابت قدم ہيں اور وہ اپنی عقیدت و محبت کے پھول امام مہربانی و رئوف کے حضور نچھاور کرتی ہیں

انتقام کے سرخ پرچموں کو فضا میں لہرانا

اس اجتماع میں شریک خواتین نے جو سیاہ لباس میں تھیں غمزدہ دل اور اشکبار آنکھوں کے ساتھ عزاداری و نوحہ خوانی کی اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے کاندھوں پر انتقام کے سرخ پرچم اٹھا کر تاریخی اور عظیم راستے کو مضبوط قدموں کے ساتھ طے کیا اور حرم امام رضا علیہ السلام تک خود کو پہنچایا جہاں پہنچ کر انہوں نے امام ھشتم کے یوم شہادت پر عزاداری و سوگواری کی اور ساتھ ہی رہبرشہید کے خون کا انتقام لینے کے اپنے عزم کا اعلان کیا۔
نوغان کی خواتین کے اجتماع کا شکوہ اور عظمت

 اس اجتماع میں جہاں مائيں تھیں وہیں جوان لڑکیاں بھی تھیں جہاں بوڑھی خواتین تھیں وہیں نواسیاں اور پوتیاں بھی تھیں تاکہ وہ شیعیت کی تاریخ میں خواتین تاریخی اور جاودانی میراث کو بیان کرسکیں اور انہيں آئندہ نسلوں تک بھی منتقل کریں  
 اور یہ اجتماع صدیاں گزرنے کے ساتھ ساتھ مشہد اور نوغان کے عوام کی امام رضا علیہ السلام سے غیر معمولی عشق و عقیدت کی علامت بن چکا ہے ۔

شہر بہشت کی خواتین کی شرکت سے ایک اور عظیم اجتماع
اسی سلسلہ میں مشہد کی خواتین نے بھی مسجد امام رضا(ع) میں اجتماع کرکے ((رستاخیز زنان ایران )) کے زیرعنوان مجلس عزا برپا کی اور سوگواری کا اجتماع کیا ۔
اس پروگرام میں مذہبی اور سوگ کے اشعار پڑھے جانے کے ساتھ ساتھ تیسری مسلط کردہ جنگ کے شہدا خاص طور پر میناب کے مدرسہ شجرہ طیبہ کے شہید بچوں  اور بچیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور آخر میں امام رضا علیہ السلام کے حرم کی جانب انہوں نے مشی یا مارچ کیا ۔ان خواتین نے وہاں پہنچ کر رواق دارالمرحمہ میں جاری خصوصی پروگرام میں شرکت کی ۔
 
امام رضا علیہ السلام کی ضریح مبارک کے پاس خواتین کی عزاداری
اس پروگرام کے اختتام پر عزادار خواتین نے حرم مطہر کے رواق دارالمرحمہ میں اجتماع کیا اور امام رئوف کی شہادت کے غم میں اشک ماتم بہائے۔
اس پروگرام میں فضہ سادات حسینی نے مرثیہ خوانی کی اور امام صادق (‏‏‏‏‏‏ع) یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر فائزہ عظیم زادہ نے خطاب کرتے ہوئے امام رضا علیہ السلام کے اعلی مقام و منزلت پر روشنی ڈالی اور امام ھشتم کو ہدایت ، بصیرت اور اسلامی تعلیمات کی پاسداری کا واضح نمونہ قرار دیا ۔
عزاداری کے اس اجتماع کے آخر میں سید علی حسینی نے بھی مرثیہ اور نوحہ خوانی کی اور امام رضا علیہ السلام کے مصائب پڑھ کر حرم کے تمام صحنوں اور رواقوں کی فضا کو سوگوار اور عزادار بنادیا ۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی پچیسویں پری کانفرنس کا قم میں انعقاد ملکی سلامتی،جغرافیائی سالمیت اور معیشت کے تحفظ میں قبائلی افراد پیش پیش ہیں؛ آیت اللہ احمد مروی حرم مطہری رضوی کا انگریزی شعبہ اہل بیت‏‏ (ع )  کی تعلیمات کو دنیا میں عام کرنے کی سمت ایک اہم قدم آستان قدس رضوی کو حرم امام حسین(ع) کا پرچم ہدیہ کیا گیا ایسے ملک میں نماز قائم کرنا جس میں اسلامِ نابِ محمدی(ص) کا پرچم بلند ہے ،اہم ترین امور میں شامل ہے؛ رہبر معظم انقلاب کا بیان نماز کی ترویج کا آغاز نمازیوں کے کردار و عمل سے ہوتا ہے؛ آیت اللہ احمد مروی  صدرمملکت کا اقوام متحدہ میں خطاب باعثِ افتخار تھا؛ آیت اللہ مروی ’’اِنعاشُ العَقل‘‘ کے ابتدائی دورے کی اختتامی تقریب کا انعقاد « مصحف الحسین (ع)»؛ امام حسین (ع) کے دست مبارک سے تحریرکردہ قرآں کے کچھ اوراق کی اشاعت آيت اللہ العظمی شبیری زنجانی کی رحلت پر آستان قدس رضوی کے متولی کا تعزیتی پیغام   امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی میں غیرملکی طلبا کو داخلہ دینے کی صلاحیت موجودہ حد سے کئی گنا زیادہ ہے  عطیات کے عمل میں شفافیت؛آستان قدس رضوی کے لئے عوامی عطیات میں اضافے کا باعث بنی حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کے پرچم کی تبدیلی کی رسم رضوی سیرت میں حکیمانہ مینجمنٹ اور استقامت؛دینی طرز حکمرانی کا مکمل نمونہ مزاحمتی محاذ کا ناقابل شکست ہونے کا دارومدار’’جہاد تبیین‘‘ اور رضوی تعلیمات پر ہے رضوی سیرت؛ انسانی کرامت کی بنیاد پر انسانی حقوق کی نئی تعریف کے لئے ایک عملی نمونہ امام رضا(ع) آج بھی اقوام اور ادیان کے مابین یکجہتی کا مرکز ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع)؛امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے طالبات کا ہاسٹل ’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ علم و روحانیت کے امتزاج کی علامت ہے آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ملک کے جدید ترین ہاسٹل کا افتتاح عبدالعظیم حسنی (ع) دینی معرفت سے سماجی اتحاد تک