آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 137
01:59

2026/03/10

افغان شہریوں کی جانب سے شہادت قائدامت کی مناسبت سے حرم مطہررضوی میں خصوصی تعزیتی پروگرام

افغان شہریوں کی جانب سے شہادت قائدامت کی مناسبت سے حرم مطہررضوی میں خصوصی تعزیتی پروگرام
رہبرانقلاب اسلامی کی شہادت کی مناسبت سے ((قائد امت)) کے زیرعنوان ایران میں مقیم افغان شہریوں نے امام رضآ علیہ السلام کے حرم میں ایک خصوصی تعزیتی پروگرام منعقد کیا 

آستان نیوز کے مطابق یہ خصوصی تعزیتی پروگرام امام رضآ علیہ السلام کے حرم مطہر کے رواق امام خمینی رح میں منعقدہوا جس میں ایران میں مقیم افغان شہریوں ، علما ، حوزہ علمیہ اوریونیورسٹیوں کے اساتذہ ، حرم کے خدام اور زائرین کی بڑی تعداد نےشرکت کی 
اس خصوصی پروگرام میں روحانی اور معنوی ماحول کے دوران دعا، تقریروں اور تعزیتی نظموں کے ساتھ نوحہ خوانی اور سینہ زنی بھی کی گئي  
یہ پروگرام دینی شعائر کی تعظیم ، امت اسلامیہ کے درمیان اتحاد کی تقویت اور اسلام کے اخلاقی اورمعرفتی مفاہیم کو بیان اور ان کی تشریح کے مقصد سے منعقد کیا گیا 
 اس پروگرام میں امت اسلامیہ کے مابین اتحاد، معنوی بیداری اور مسلمانوں میں احساس ذمہ داری کو جگانے پر زور دیا گيا
 پروگرام کے دوران مقررین نے اس بات پر تاکید کی کہ سماج اور معاشرے میں دینی شعور اور آگآہی کو زیادہ سے زیادہ پیدا کرنے کے لئے اس طرح  کے پروگرام کا انعقاد ضروری ہے 
پروگرام میں زائرین اور شرکا کا جوش و ولولہ قابل دید تھا اور باہمی اتحاد ، دوطرفہ احترام اور معاشرے کے مختلف طبقوں میں برادرانہ پرامن بقائے باہمی کا شاندار جلوہ پیش کررہا تھا 
 پروگرام کے آخر میں امت اسلامیہ کی سلامتی ، عزت اور سربلندی کی دعا کی گئي ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
رضوی سیرت میں حکیمانہ مینجمنٹ اور استقامت؛دینی طرز حکمرانی کا مکمل نمونہ مزاحمتی محاذ کا ناقابل شکست ہونے کا دارومدار’’جہاد تبیین‘‘ اور رضوی تعلیمات پر ہے رضوی سیرت؛ انسانی کرامت کی بنیاد پر انسانی حقوق کی نئی تعریف کے لئے ایک عملی نمونہ امام رضا(ع) آج بھی اقوام اور ادیان کے مابین یکجہتی کا مرکز ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع)؛امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے طالبات کا ہاسٹل ’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ علم و روحانیت کے امتزاج کی علامت ہے آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ملک کے جدید ترین ہاسٹل کا افتتاح عبدالعظیم حسنی (ع) دینی معرفت سے سماجی اتحاد تک آستان قدس رضوی؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافتی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب