آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : ۱۶۲
۱۵:۳۶

۲۰۲۶/۰۳/۲۹

شہید مقاومت حجت الاسلام خطیب کے آخری دیدار کا خصوصی پروگرام

شہید مقاومت حجت الاسلام خطیب کے آخری دیدار کا خصوصی پروگرام
شہید مقاومت اور خادم الرضا (ع) حجت الاسلام والمسلمین سید اسماعیل خطیب اور ان کے ہمراہ شہید ہونے والے ان کےاہل خانہ کو رخصت کرنے اور خصوصی الوداعی پروگرام امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں منعقد ہوا 

آستان نیوز کے مطابق عالم مجاہد،خادم الرضا(ع) انٹلیجنس کے وزیرحجت الاسلام و المسلمین سید اسماعیل خطیب اور ان کے ہمراہ شہید ہونے والوں کےآخری دیدار اور رخصت کا  خصوصی پروگرام امام رضا علیہ السلام کے صحن پیامبراعظم میں منعقد ہوا جس میں کثیرتعداد میں زائرین اور مجاورین نے شرکت کی 
(( یا وجیها عندالله اشفع لنا عندالله )) کے ذکر ساتھ نجات اور کامیابی کی دعا________________________________________
نماز مغرب و عشا ختم ہوتے ہی مجید حسینیان اسٹیج پر جاتے ہيں وہ زائرین اور مجاورین کو پروگرام میں شرکت کی دعوت دیتے ہيں اور حضرت امام رضا علیہ السلام کے عشاق جو نئے ہجری شمسی سال کے آغاز کے موقع پر ایران کے گوشہ و کنار سے دلوں کی پناہ گاہ میں پہنچے تھے پروگرام کے ناظم کی دعوت پر لبیک کہا اور پھر یہ خصوصی پروگرام معروف قاری روح اللہ لسان طوسی کے ذریعے قرآن کریم کی تلاوت کے ساتھ شروع ہوا اور پھر چند ہی لمحوں بعد شہدا کے جنازے اسٹیج پر رکھ دئے گئے اور وہاں موجود زائرین اور مجاورین کی بڑی تعداد نے یاحسین (ع) یا زہرا ( س) اور یا علی (ع) و حیدرحیدر اور اسی طرح اللہ اکبر کے نعروں کے ساتھ کھڑے ہو کر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا  
ان دنوں امام رضا علیہ السلام کے زائرین  و مجاورین جو ہر وقت سے زیادہ اس وقت رنجور و ملول ہیں اور وطن سے محبت ان کے دلوں میں موج مار رہی ہے امام رضا علیہ السلام کے حرم میں جمع ہوئے ہیں تاکہ ان کے دلوں کو قدرے سکون محسوس ہو۔
مداح اہل بیت محمد رضاطاہری کے ذریعے پڑھی جانے والی دعائے توسل جس میں وہ ہرفراز و فصل کے بعد دلوں کوچودہ معصومین میں سے ایک ایک معصوم کی جانب متوجہ کرتے ہیں تیزی کے ساتھ  دل و جان کو  سکون و اطمینان میسر کرارہی ہے ۔ اور جس طرف بھی نگاہ اٹھ رہی ہے آنکھیں آنسوؤں سے نم ہیں ۔ لیکن حرم مطہر میں دعائے توسل کی وہ فصل جہاں امام  رضا علیہ السلام سے توسل کیا جاتا ہے ہمیشہ ہی اس موقع پر سب کی نگاہیں بے ساختہ حرم کے طلائي گنبد کی جانب اٹھ جاتی ہیں اور اس وقت پورا مجمع یا وجیھا عنداللہ اشفع لنا عنداللہ کے ساتھ نجات اور حتمی کامیابی کی دعا کررہا تھا 
امام رؤوف (ع) سے ہر ایرانی کی خاص محبت اور عقیدت رات کی تاریکی میں روز روشن کی طرح امام کے صحن و سرا میں چمکتی ہے اور جب بات یہاں تک پہنچتی ہے تو رہبرشہید کا وہ جاودانی جملہ ذہنوں میں تازہ ہوجاتا ہے کہ (( ایران ، امام رضا علیہ السلام کا ایران ہے)) 

شہید خطیب ایک متدین، شجاع اور مخلص عہدیدار  
 دعائے توسل کے بعد جب مومنین کے قلوب قدرے پرسکون ہوئے تو حجت الاسلام والمسلمین شہاب مرادی نے جو شہید خطیب کے دوستوں میں سے تھے اپنے بیان ميں کہتے ہيں کہ شہید خطیب ایک متدین شجاع اور مخلص عہدیدار تھے اور وہ  برسوں تک الگ الگ حکومتوں میں وزیرانٹلیجنس رہے اور موساد و سی آئی اے کی انٹلیجنس وار کے مقابلے میں اگلے محاذ پر ڈٹے رہے یہاں تک کہ جو اسرائیل اور امریکا کی موجودہ جنگ کے محاذ کی فرنٹ لائن کہلاتا ہے ۔ 
حجت الاسلام شہاب مرادی نے اپنے خطاب میں  ملک کی سلامتی اور سیکورٹی کو یقینی بنائے رکھنے میں خفیہ سیکورٹی اداروں کے کرداروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت ملک کے سبھی لوگ پورے سکون کے ساتھ اپنے دفاتر اور روزگار کے لئے اطمینان وسکون کے ساتھ  گھروں سے نکلتے ہیں یا سفر اور تفریح میں مشغول رہتے ہیں انٹلیجنس کی وزارت اور سپاہ کی انٹلیجنس اپنے جوانوں کی جان کا نذرانہ پیش کررہے ہوتے ہیں اور ان کی ساری کوشش یہ ہوتی ہے کہ عوام میں کسی بھی طرح کا کوئي اضطراب یا بے چینی نہ ہو
 حجت الاسلام مرادی نے رہبرانقلاب اسلامی کے نزدیک شہید خطیب کے مقام و منزلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مختلف ذرائع سے سنا ہے کہ رہبرشہید وزارت انٹلیجنس میں شہید خطیب کی کارکردگي سے مطمئن تھے اور یہ شہید خطیب کے لئے ایک بڑا اعزاز ہے کہ رہبرشہید اور موجود رہبر دونوں ہی شہید خطیب کے لئے مثبت اور قابل اعتماد نظریہ رکھتے تھے 

امام رضا علیہ السلام کے حرم میں پرشکوہ اجتماع 
امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے صحن پیامبراعظم میں زائرین و مجاورین کا جم غفیر جوش و ولولہ سے سرشاراس یقین کے ساتھ  کہ ان کے سربازان وطن جو ابلیس زمان کے حملوں میں مقابلے میں جان ہتھیلی پر لئے محاذ پر ڈٹے ہوئے ہیں اور پوری دنیا میں اپنا نام روشن کئے ہوئے ہیں، بھنجی ہوئی مٹھیاں ہوا میں  لہرا کر آواز دے رہا تھا کہ عوام پوری قوت کے ساتھ محاذجنگ پر ڈٹے ہوئے بہادرجوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں. 
اسی اثنا میں حسین طاہری اپنی مٹھیوں کوبھینجتے ہوئے رجزخوانی کے انداز میں دلوں کو حرم مطہر رضوی کی جانب متوجہ کرتے ہیں اور ملک کے شہیدوں کے خون سے عہد کرنے اور دشمنوں سے انتقام لینے کا اعلان کرتے ہیں اس دوران فضا امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی تھی 
شہید خطیب کے آخری دیدار کے خصوصی پروگرام میں مہدی سلحشور اور مہدی رسولی نے بھی مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کی اور مجمع نے امام زمانہ عج کے ظہور میں تعجیل کی دعا کی ۔  


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • پیشنهاد سردبیر
  • تازہ ترین خبریں۔
پاکستانی زائرین کے ایک گروپ کا حرم امام رضا(ع) میں منعقدہ ’’رواق خدمت‘‘ نمائش کا دورہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد عید غدیر کے دن حرم امام رضا(ع) میں غدیر کے اعمال کی ادائیگی باب الحوائج(ع) کا یوم ولادت باسعادت اور آپؑ کی لازوال میراث کی تجلی رضوی لائبریری میں حضرت امام علی(ع) سے منسوب دعا و مناجات کے 508 سالہ قدیمی قلمی نسخے سے نقاب کشائی حرم امام رضا(ع) کے ولایت ہال میں عید غدیر کے جشن کا انعقاد شب عید غدیر کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ حرم امام رضا(ع) میں’’نصر من اللہ‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام کا انعقاد سرخس؛ بین الاقوامی ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری کا سنہری دروازہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کی پھولوں سے سجاوٹ اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و اقتدار؛ولایت سے تمسک اور قومی یکجہتی کا نتیجہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی روضہ منورہ امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی جانب سے حرم رضوی کو غدیری پرچم ہدیہ کیا گیا حرم امام رضا(ع) میں عرب زبان زائرین کے لئے دعائے عرفہ کے مراسم ’’زیرسایہ خورشید‘‘ کاروان کے تحت پاکستان میں امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کاروان ’’زیر سایہ خورشید‘‘ کی پاکستان کے شہر حیدرآباد میں ہونے والی نماز جمعہ میں شرکت رہبرِشہید معظم انقلاب اسلامی ؛ اصلی روشن خیالی کا نمونہ تھے 2026 میں قالین کی پیداوار اور تجارت میں توسیع، آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کا ایجنڈا  ملِک نیشنل لائبریری کا خزانہ؛ کاتبانِ کلام وحی کے تخلیقاتی فن کا محافظ ایران کی ’’جنوبی بندرگاہوں کا جغرافیہ‘‘ نامی کتاب کے اشاعتی منصوبے کا آغاز پانچ براعظموں سے مشرف ہونے والے زائرین کی میزبانی کے لئے رضوی موقوفات اہم خدماتی مراکز پاکستان; مقاومتی محاذ کا طاقتور بازو ہے ؛ حجت الاسلام امینی خواہ