آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 382
14:38

2026/08/10

جب عشق حسین (‏ع) آئيوری کوسٹ  سے امام رضا علیہ

رب
السلام کے موکب تک جا پہنچتا ہے    

گویا جغرافیا ولایت کے رنگ کے سامنے بے بس ہوجاتا  ہے۔ گرم برآعظم افریقاکے ملک آئيوری کوسٹ کے دور دراز ساحلی علاقوں سے دو زائرحسین علیہ السلام مشتاق دلوں کے ساتھ امام کی مہمانی میں پہنچے ۔ یہ زائر راہ عشق طے کرکے کربلا میں ایران کے شہر اراک کے مومنین کی طرف سے لگائے گئے امام رضا علیہ السلام کے موکب میں پہنچے تھے اور خدام کے ساتھ اس طرح گھل مل گئے تاکہ یہ ثابت کرسکیں کہ آل محمد علیھم السلام کی خدمت کے راستے میں صرف دل اور عشق کی زبان ہی ایک دوسرے کو سمجھتی ہے    
آستان نیوز کے مطابق افریقی ملک آ ئيوری کوسٹ سے کربلامیں امام رضا علیہ السلام کے موکب تک ہزاروں میل کا فاصلہ ہے لیکن جس چیز نے ان افریقی زائرین کو اس موکب تک پہنچایا تھا وہ جغرافیا اور جغرافیائي نقشہ نہيں تھا بلکہ صرف اور صرف حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کا عشق تھا جو  عشق حسینی سے سرشار دلوں کے ساتھ کربلا پہنچے تھے اور وہاں قائم موکب امام رضا ‏علیہ السلام میں گویا اپنے گھر پہنچ گئے ہوں ۔ اس موکب میں ان  کی موجودگی اس حقیقت کی گواہ تھی کہ  امام حسین علیہ السلام کا نام ایک نام سے بالاتر ایک ایسا قطب نما ہے جو تشنہ دلوں کو دنیا کے دور دراز ترین علاقوں سے لوگوں کی خیمہ خدمت کی جانب رہنمائي کرتا ہے

مختلف انداز کے خندہ پیشانی والے خدام کا گروپ مگر مقصد ایک
  ان ایام کے دیدنی اور اشکبار مناظرمیں سے ایک یہ تھا کہ ان دونوں مسافروں نے ایک زائر کے بجائے ایک خادم کا لباس خدمت پہن کر ایران کے شہر اراک کے مومنین کی جانب سے کربلا میں لگائے گئے اس موکب میں زائرین کو چائے پلانے کی ذمہ داری سنبھال لی ۔ اور یہ وہ منظر تھا  جو  شیعوں کے عالمی اتحاد اور اخوت کا جلوہ پیش کررہا تھا جس میں نہ تو رنگ و زبان کا فرق رہ گیا تھا اور نہ ہی ملک و جغرافیا کا فاصلہ حائل تھا  
حتی ان کے چھوٹے چھوٹے کام بھی بڑے نظر آرہے تھے اور جب اپنے مضبوط اور توانا ہاتھوں سے موکب کے اندر برتنوں کی صفائي کرتے تھے تو گویا وہ دیگر خدام کی خستگی اور تھکن کو ان کے جسم سے دھو رہے ہوں اور اس میں شک نہيں کہ یہ منظر یہ کہہ رہا تھا کہ امام کی خدمت کے لئے زبان و کلام کی ضرورت نہيں ہے بلکہ کافی ہے کہ ہم اپنے ہاتھوں کو خدمت کے لئے آگے بڑھائيں  اور لبوں کی  مسکراہٹ کے ساتھ اور دلوں کو عشق حسین(ع) کے ساتھ کھولیں ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
رضوی سیرت میں حکیمانہ مینجمنٹ اور استقامت؛دینی طرز حکمرانی کا مکمل نمونہ مزاحمتی محاذ کا ناقابل شکست ہونے کا دارومدار’’جہاد تبیین‘‘ اور رضوی تعلیمات پر ہے رضوی سیرت؛ انسانی کرامت کی بنیاد پر انسانی حقوق کی نئی تعریف کے لئے ایک عملی نمونہ امام رضا(ع) آج بھی اقوام اور ادیان کے مابین یکجہتی کا مرکز ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع)؛امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے طالبات کا ہاسٹل ’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ علم و روحانیت کے امتزاج کی علامت ہے آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ملک کے جدید ترین ہاسٹل کا افتتاح عبدالعظیم حسنی (ع) دینی معرفت سے سماجی اتحاد تک آستان قدس رضوی؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافتی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب