آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 383
14:39

2026/08/10

 اربعین کے زائرین کی خدمت رضوی ثقافت کا تسلسل ہے

رشیس
 کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی اربعین کمیٹی کے سکریٹری نے  ایران کے صوبہ ھمدان کے اربعین کے زائرین کے راستے میں واقع ہونے اور اس سلسلے میں اس صوبے کے کلیدی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سید الشہدا علیہ السلام کے زائرین کی خدمت رضوی ثقافت کا تسلسل اور ولایت سے وفاداری کا بہترین جلوہ ہے

 کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی اربعین کمیٹی کے سکریٹری احمد میرزادہ نے ھمدان کے امام رضا علیہ السلام کے موکب اور صوبہ ھمدان کے دیگر شہروں میں قائم اربعینی موکبوں کے معائنہ کے موقع پر آستان نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اربعین کے زائرین کے راستے میں صوبہ ھمدان کی جغرافیائي حیثيت انتہائي اہمیت کی حامل ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صوبہ ، ایران کے مشرق اور مغرب کے علاقوں کو ملانے کے ایک پل کی حیثيت رکھتا ہے اور یہیں سے صوبہ کرمانشاہ کا راستہ گزرتا ہے جو عراق کی جانب جانے الے حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت رسانی کے مرکز میں شمار ہوتا ہے  ۔
 انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ صوبہ ھمدان کے عوام حضرت امام رضاعلیہ السلام سے ہمیشہ گہری عقیدت و محبت رکھتے تھے کہا کہ آج 3200 سے زائد خدام اور اس صوبہ کے دیگر عاشقان و ویاوران رضوی مختلف سماجی ، ثقافتی اور خدمت رسانی کے میدان میں اپنی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں اور ان میں سے سب اہم موقع یہی اربعین کا موقع ہے جب وہ زائرین کی خدمت میں مصروف ہوجاتے ہیں
 جناب میرزادہ نے صوبہ ھمدان کے رضوی خدام کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئۓ کہا کہ اس صوبہ میں گزشتہ برسوں کے دوران بھی اربعین حسینی کے زائرین کی شاندار خدمت کی جاتی رہی ہے  
 ان کا کہنا تھا کہ ایران میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی موجودگي کی برکتوں میں سے ایک بڑی برکت و سعادت ایران میں عاشورائي ثقافت کا جڑ پکڑنا اور ایران کے عوام میں عزاداری اور محبت اہل بیت علیھم السلام کا پروان چڑھنا ہے
انہوں نے آخر میں اربعین کے راستے میں زائرین کی خدمت کے اعلی اجرو ثواب کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت ایران کی سرحدوں کے اندر اور عراق کے اندر ایک بہت بڑی توفیق الہی ہے اور خدام اس وقت خدمت میں مصروف ہیں بلاشبہہ ان کے لئے عظیم اجر و ثواب ہے


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
رضوی سیرت میں حکیمانہ مینجمنٹ اور استقامت؛دینی طرز حکمرانی کا مکمل نمونہ مزاحمتی محاذ کا ناقابل شکست ہونے کا دارومدار’’جہاد تبیین‘‘ اور رضوی تعلیمات پر ہے رضوی سیرت؛ انسانی کرامت کی بنیاد پر انسانی حقوق کی نئی تعریف کے لئے ایک عملی نمونہ امام رضا(ع) آج بھی اقوام اور ادیان کے مابین یکجہتی کا مرکز ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع)؛امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے طالبات کا ہاسٹل ’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ علم و روحانیت کے امتزاج کی علامت ہے آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ملک کے جدید ترین ہاسٹل کا افتتاح عبدالعظیم حسنی (ع) دینی معرفت سے سماجی اتحاد تک آستان قدس رضوی؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافتی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب