خبر کا کوڈ : ۴
۱۰:۲۶

۲۰۲۵/۰۹/۱۳

’’علوم انسانی میں جدید تحقیقات‘‘ کانفرنس ؛ ایران و عراق کے مابین علمی تعاون کا آغاز

بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) اور عراق کی الکنوز یونیورسٹی کے باہمی تعاون سے ’’علومِ انسانی میں جدید تحقیقات‘‘ کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی جس میں عراقی یونیورسٹیوں کے 42 پروفیسرز اور محققین نے شرکت کی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ یہ ایک روزہ کانفرنس یونیورسٹی کے شہید فخری زادہ ہال میں منعقد ہوئی جس کا مقصد بصرہ میں واقع الکنوز یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی کے مابین علمی معاہدے کا نفاذ تھا۔

مشترکہ علمی کانفرنسوں اور سیمنارز کے انعقاد کی ابتدا

بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) کے چانسلر ڈاکٹر ابراہیم دانشی فر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق کے مابین ایک مشترکہ ثقافت پائی جاتی ہے ۔

انہوں نے مزید یہ کہا کہ ہم ایک ایسے دور سے گزر رہے ہیں جس میں ہر روز ٹیکنالوجی میں توسیع و ترقی ہو رہی ہے ہماری جغرافیائی سرحدیں ہماری مشترکہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف علوم میں علمی ترقی کے تبادلے،ایرانی و عراقی طلباء کے مشترکہ تحقیقاتی منصوبوں کی حمایت،مشترکہ تحقیقی مراکز کا قیام،مشترکہ کانفرنسوں اور سیمنارز کا انعقاد وغیرہ کو ایران و عراق میں مشترکہ طور پر انجام دیا جا سکتا ہے ۔

ایران و عراق کے مابین یونیورسٹی سطح کے تبادلات میں ایک مثبت قدم

کانفرنس کے تسلسل میں عراق کی الکنوز یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر یوسف الاسدی نے اس کانفرنس کو یونیورسٹی سطح کے تبادلات میں ایک مثبت قدم قرار دیا۔

انہوں نے الکنوز یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی کے مابین مختلف مفاہمتی قرار دادوں کا حوالہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان طلباء اوراساتذہ کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں زیادہ سے زیادہ اور مؤثر سرگرمیاں انجام دی جا سکیں گی۔

ڈاکٹر الاسدی نے اربعین پر بیس لاکھ زائرین کے مشہد الرضا(ع) کی جانب پیدل مارچ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس عالمی تحریک پر تحقیقات کرنی چاہئیں اور اس کام کے لئے مصنوعی ذہانت سے بھی استفادہ کرنا چاہئے تاکہ ہم نہ صرف بہتر نتائج حاصل کر سکیں بلکہ اس عظیم پیدل سفرکا بہتر انتظام بھی کرسکیں۔

علوم انسانی کے موضوع پر 29 تحقیقاتی مقالات موصول ہوئے

’’علوم انسانی میں جدید تحقیقات‘‘ کے موضوع پر منعقد کانفرنس کے ایگزیکٹیو سیکرٹری ڈاکٹر سید رضا طالبیان نے یونیورسٹیوں کے مابین روابط کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس دونوں ممالک کے اساتذہ کی آپس میں شناخت اور تعارف کے لئے ایک بہترین فرصت ہے ۔

امام رضا (ع) یونیورسٹی کے فیکلٹی رکن نے اس کانفرنس کے سیکریٹریٹ کو موصول ہونے والے 29 مقالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام موضوعات کا موضوع علمی ہے اور علومِ انسانی کے محور پر لکھے گئے ہیں۔

ڈاکٹر طالبیان کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) اور عراق کی الکنوز یونیورسٹی کے مابین مختلف معاہدوں کے نفاذ کے سلسلے میں منعقد کی گئی ہے ۔

علوم انسانی کے میدان میں عملی طریقہ کار تک رسائی کی ضرورت

آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے معاون نے کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی اور انسانی علوم کے بارے میں سیکھنا اور سرگرم عمل رہنے سے ہم خدا کے قریب ہوتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ اسلامی معاشرہ انسانی علوم کے میدان میں مؤثر سرگرمیاں انجام دے ۔

حجت الاسلام فقیہ اسفند یاری نے کہا کہ علم کے حصول میں ایک سفر اور جہالت سے علم کی طرف ہجرت واقع ہوتی ہے اور جب فرد اس راستے سے گزرتا ہے تو وہ عالم بن جاتا ہے اور پھر جب وہ اپنے اس علم میں اضافہ کرتا ہے تو اسے ’’اعلم ‘‘ کہا جاتا ہے ،لیکن یہاں تک کافی نہیں ہے حتی اعلم انسان کو بھی علم کے حصول کے بعد معرفت اور خدائے بزرگ و برتر کے وجود پر یقین کی ضرورت ہوتی ہے ۔

واضح رہے کہ کانفرنس کے اختتام پر دونوں یونیورسٹیوں کی جانب سے ایک دوسرے کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئیں اورایک دوسرے کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
  • پیشنهاد سردبیر
  • تازہ ترین خبریں۔
ایرانی قالین؛ مشہد مقدس میں ثقافتی سفاری کاری کا اہم پل ہے انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع) بین الاقوامی سطح پر درست اور واضح حکمت عملی پر عمل پیرا ہے انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع) میں پاکستانیوں کے لئے فارسی زبان کی تعلیم کے لئے خصوصی کلاسزز کا انعقاد حرم امام رضا(ع) کےجوار میں مرحوم استاد محمود فرشچیان کی یاد میں تقریب کا انعقاد آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کی زوجہ محترمہ کی رحلت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے متولی کا تعزیتی پیغام آستان قدس رضوی کے نائب متولی کی عراقی شیعہ اوقاف بورڈ کے سربراہ سے ملاقات رضوی سیڈ اینڈ پلانٹ کمپنی کے تجارتی وفد کا تاجکستان کا دورہ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن اور آستان مقدس حضرت عباسؑ کے مابین علمی و ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ اجلاس کا انعقاد حضرت امام علی رضا(ع) کے روضہ منورہ کی صفائی چاند گرہن لگنے کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں نماز آیات با جماعت منعقد کی گئی حرم امام رضا(ع) سے چاند گرہن لگنے کے تصویری نظارے حرم امام رضا(ع) کے میوزیم میں پیغمبر گرامی اسلامی کے مبارک نام’’محمد(ص)‘‘ سے مزیّن تاریخی سکوں سے نقاب کشائی پیغمبر اکرم(ص) کےمیلاد کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں بنرز اور کتبے نصب کئے گئے امام حسین علیه السلام حرم امام رضا(ع)’’نبوی خواتین‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام کا انعقاد حرم امام رضا(ع) کے میوزیم میں پیغمبر گرامی اسلام(ص) کے نام سے مزیّن تاریخی سکّوں کی نقاب کشائی نورٌ علیٰ نور میرجاوہ بارڈر؛ پرچمِ متبرک امام رضا(ع) کے ساتھ چہلم امام حسین(ع) پر آنے والے زائرین کا میزبان قرآن کریم مہران بارڈر؛چہلم امام حسین(ع) پر آنے والے زائرین کے لئے حرم امام رضا(ع) کا خدمتی مرکز تین ربیع الاوّل کو حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کا پرچم تبدیل کر دیا گیا
پویش ها