آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مجلس عزاء کا یہ خصوصی پروگرام حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کےشعبہ برصغیر پاک وہند کی کاوشوں سے حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں منعقد کیا گیا ، مجلس عزاء کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا۔
پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے اردو زبان اسلامک اسکالر محترمہ خانم مرضیہ بتول نے حضرت فاطمہ زہراء(س) کی شخصیت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہزادی کونین نے پانچ طریقوں سے امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی ولایت کا دفاع کیا۔
انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ولایت کے دفاع کا پہلا طریقہ زبان سے تھا آپ(س) نےاپنے خطبوں کے ذریعہ ولایت کا دفاع کیا۔
اس کے علاوہ شہزادی کونین نے اپنے عمل سے ولایت کا دفاع کیا اورولایت کے غاصبوں سے بیزاری کا اعلان کر کے مبارزہ کیا۔
انہوں نے حضرت فاطمہ زہراء(س) کی گریہ و زاری اور رونے کو بھی ولایت امیرالمؤمنین کے دفاع کا ایک اہم پہلو جانتے ہوئے کہا کہ حضرت زہراء(س) کا رونا سیاسی تھا جس سے لوگوں میں غاصبوں کا چہرہ بے نقاب ہوا۔
واضح رہے کہ مجلس عزاء کے اختتام پر حضرت زہراء(س) کے سوگ میں مرثیہ اور مصائب بھی پڑھے گئے۔