آستان نیوز کے مطابق رضوی فاؤنڈیشن کی غذائي اور زرعی صنعتوں کے تحت کرنے کام کرنے والے کارخانے منجملہ رضوی غذائي کارخانے، قدس رضوی آٹے کے کارخانے اور قدس رضوی ڈیری صنعتیں اور غذائی اشیاء سے متعلق قدس رضوی کے دیگر کارخانے جن میں قند و شکر کے بھی کارخانے شامل ہيں پوری تن دہی کے ساتھ ملک میں عوام کی ضروریات کو پورا کرنے اور پروڈکشن چین کو برقرار رکھنے میں مصروف ہیں ________________________________________
= بحرانی حالات میں رضوی غذائي مصنوعات کی مسلسل پیداوار
رضوی غذائی صنعتوں کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈآکٹر مجتبی ہادیان نے کہا کہ جنگ کے پہلے ہی دن سے سبھی پروڈکشن لائن فعال اور سرگرم ہیں اور سبھی غذائي صنعتیں منجملہ نان رضوی ، اشٹروڈل اور مختلف اقسام کے بیسکوئیٹ اور الگ الگ کھانوں کے ٹین پیک تیار کئے جارہے ہیں تاکہ عوام کوکسی بھی طرح کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
ڈآکٹر مجتبی ہادیان نے کہا کہ حرم مطہر کے اطراف میں اور مشہد شہر کے مختلف علاقوں میں آستان قدس رضوی سے وابستہ نانوائیاں بھی تمام وقت روٹیاں پکانے میں مصروف ہیں تاکہ زائرین اور مجاورین کو آسانی کے ساتھ تازہ اور گرم روٹیں مل سکیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ آستان قدس رضوی سے وابستہ دوکانیں اور اسٹالیں بھی کھلی ہوئي ہیں اور عوام کی خدمت میں مصروف ہيں ۔
آستان قدس رضوی کی آٹے کی فیکٹری کے منیجنگ ڈائریکٹر سعید مطابق نے بھی کہا کہ اس جنگی صورتحال میں آستان قدس رضوی کی آٹے کی فیکٹری بھی روزانہ آٹا تیار کررہی ہے اور ہماری ترجیحات میں سے ہے کہ لوگوں کو روٹیاں آسانی کے ساتھ فراہم ہوتی رہیں
ان کا کہنا تھا کہ فیکٹری اور کارحانے میں آپریشنل ٹیم 24 گھنٹے آٹے تیار کررہی ہے اور نانوائيوں تک سپلائي کررہی ہے تاکہ آٹے کی فیکٹریوں اور نانوائيوں کے درمیان سپلائي کے تعلق سے کوئی تعطل پیش نہ آئے۔
= ڈیری مصنوعات کی پروڈکشن اور سپلائي جاری
رضوی ڈیری مصنوعات کے منیجنگ ڈائریکٹر انجیئنیر محبی نے بھی کہا کہ موجودہ جنگی اور بحرانی حالات میں ڈیری مصنوعات کی پیداوار پوری قوت اورتیزرفتاری کے ساتھ جاری ہے ان کا کہنا تھا کہ رضوی ڈیری مصنوعات کی کمپنی روزانہ 320 ٹن دودھ کی پیداوار کرکے اس کی سپلائي کررہی ہے اور یوں عوام کو کسی بھی طرح کی مشکل کاسامنا نہیں کرنے دے رہی ہے
رضوی زرعی کمپنی بھی موجودہ حالات میں کھیتوں اور زرعی یونٹوں میں اپنی سرگرمیاں تیزی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس عمل میں کسی بھی طرح کی کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہورہی ہے ۔
=رضوی چینی و شکر کے کارخانوں میں پیداواری کام تسلسل کے ساتھ جاری
رضوی غذائي فاؤنڈیشن سے وابستہ تربت حیدریہ شہر میں قند و شکر کا کارخانہ بھی اپنی توانائیوں پر بھروسہ کرتے ہوئے چینی یا شکر کی پیداوار معمول کے مطابق بلکہ اس سے بھی زیادہ مقدار میں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ جبکہ چناران قند کمپنی بھی رضوی غذائي صنعت سے وابستہ ایک یونٹ کی حيثيت سے اپنا کام پوری توانائی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔