آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے نائب متولی جناب مصطفی فیضی نے حرم امام رضا(ع) کے منتظم اعلیٰ جناب رضا خوراکیان اور آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب ڈائریکٹر کے ہمراہ ملاقات کی اور عراقی شیعہ اوقاف بورڈ کے سربراہ جناب ڈاکٹر حیدر الشمری کو آیت اللہ احمد مروی کی جانب سے مبارک بادی کا پیغام دینے کے ساتھ ساتھ انہیں حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہونے کی دعوت بھی دی۔