آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر جناب مہدی لسانی نے حرم امام رضا(ع) میں غیرملکی زائرین کی راہنمائی کے لئے باقاعدہ منظم پروگراموں کے نفاذ کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کی انتظامیہ کی کاوشوں سے غیرملکی زائرین کے لئے متنوع اور متعدد پروگرامز تیار کئے گئے ہیں جو اس وقت باقاعدہ طو پر منعقد کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ غیرملکی زائرین کےلئے تیار کیا گیا پہلا پروگرام ان کا استقبال اور انہیں خوش آمدید کہنا ہے اور اسی طرح آداب زیارت بتانا ہے ،زائرین کے حرم میں داخل ہونے کے بعد راہنمائی کرنے والے فرد کو ساتھ میں بھیجنا ،پروگراموں کا تعارف اور آداب زیارت کے علاوہ خادمین کی جانب سے تحائف بھی پیش کرنا ان پروگراموں میں شامل ہے ۔
جناب لسانی نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حرم امام رضا علیہ السلام میں تعارفی نشستوں کا انعقاد جن میں غٰرملکی زائرین کو زیارت کے مفاہیم سے روشناس کرایا جاتا ہے جس سے زائرین میں معرفت بڑھتی ہے ۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر نے اضافی ثقافتی پروگراموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کی نمائشوں، کتب خانوں اور تاریخی مقامات کا دورہ بھی ان پروگراموں کا حصہ ہے ۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ سفر کے اختتام پر، تجدید عہد اور زائر کے “سفیر الرضا” ہونے کے مشن پر زور دینے کے لیے خصوصی اجلاس منعقد کئے جاتےہیں جس میں مذہبی اشعار کے ساتھ اختتامی نوحہ خوانی (مداحی)، متبرک ثقافتی تحائف کا اہداء، کاروانوں کی گرمجوشی سے رخصتی اور یادگاری تصاویر کا اندراج شامل ہیں۔
جناب لسانی نے کہا کہ آستان قدس رضوی زائرین سے مسلسل رابطے میں ہے اور رائے شماری کے ذریعہ خدماتی معیار کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ دور دراز سے تشریف لانے والے غیرملکی زائرین کو ایک روحانی اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔