آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آرگنائزیشن آف اسلامک کلچر اور ارتباطات کے شعبہ یونیورسٹی تعاون کے ڈائریکٹر جنرل جناب ڈاکٹر ربانی نے انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع) کے ایگزیکٹیو بورڈ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہا کہ آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن نے بین الاقوامی سطح پر علمی و ثقافتی سرگرمیوں کی ترقی میں پیشرفت کی ہے ۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ ان حکمت عملیوں میں ’’خراسان بزرگ‘‘سے متعلق تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیاں اور فارسی زبان کی تعلیم کو فروغ دینے کےپروگرامز شامل ہیں۔
اجلاس کے دوران انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع) کے چانسلر ڈاکٹر ابراہیم دانشی فر نے یونیورسٹی کے بین الاقوامی اسٹریٹجک پروگراموں کی وضاحت فرمائی،اور یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دااودی نے پروگراموں کی وضاحت دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یونیورسٹی، اسلامی ثقافت اور روابط کی تنظیم کے تعاون اور حمایت سے، دو خاص پروگراموں یعنی “خراسان بزرگ” اور “بین الاقوامی تعلیمی عطیہ دہندگان کو دعوت” کو عملی جامہ پہنا سکے گی۔
واضح رہے کہ اجلاس کے اختتام پر ایگزیکٹو بورڈ کے اراکین نے اپنے اپنے مخصوص شعبوں میں بین الاقوامی سرگرمیوں کی ترقی کے حوالے سے اپنے خیالات اور تجاویز بھی پیش کیں۔