آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 390
15:19

2026/08/10

اربعین حسینی کے موقع پر 3 ھزار سے زائد زائرین کو دارالشفائے امام رضا علیہ السلام میں طبی خدمات

ریس
اربعین حسینی کے موقع پر دارالشفائے امام رضا علیہ السلام کے ایمرجنسی شعبے اور حرم میں قائم دیگر طبی مراکز  میں تین ہزار سے زائد زائرین کو طبی خدمات فراہم کی گئيں ۔

آستان نیوز کے مطابق دارالشفائے امام رضا علیہ السلام کے ایمرجنسی شعبے کے سربراہ مجید طاحونہ ساز نے اربعین حسینی کے پرشکوہ انداز میں منعقد ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال زائرین کی کثرت کی وجہ سے حرم امام رضا علیہ السلام میں اربعین حسینی گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اور زیادہ پرشکوہ انداز میں منایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ زائرین کی کثیر تعداد میں مشہد مقدس آمد کے امکان کے پیش نظر دارالشفائے امام رضا علیہ السلام کے ایمرجنسی شعبے میں طبی عملے کی تعداد بڑھانے کے ساتھ  ساتھ حرم کے اندر سیّار کلینک کا بھی انتظام کیا گيا تھا اور کئي دیگر طبی مراکز بھی قائم کئے گئے تھے ۔جبکہ حرم کے اندر اور اس کے اطراف میں ایمبولینسوں اور میڈیکل شعبے سے تعلق رکھنے والی بسوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا تھا ۔
مجید طاحونہ ساز کا کہنا تھا کہ حضرت امام رضا علیہ السلام کی عنایات اور مہربانیوں سے زائرین کی تعداد میں گزشتہ برسوں کی بہ نسبت  اضافے کے باوجود کوئي بڑا حادثہ کسی بھی زائر کے لئے پیش نہيں آیا  
 
ان کا کہنا تھا کہ ماہ صفر کے آخری ایام اور مخصوصی  کے دنوں میں بھی یہ طبی خدمات مزید چوکسی اور طبی عملے کے افراد میں اور زیادہ اضافے کے ساتھ جاری رہیں گي اور اس کے لئے بڑے پیمانے پر منصوبہ بندی کی گئي ہے جس کے تحت حرم مطہر رضوی کے مختلف حصوں میں ضرورت مند زائرین کو طبی خدمات فوری طور پر فراہم کی جائيں گي ان کا کہنا تھا کہ اربعین حسینی کے موقع پر 3500 سے زائد زائرین کو طبی خدمات فراہم کی گئی ہیں  ۔
 
 اس درمیان صوبہ حراسان رصوی کے ادارہ سوشل سیکورٹی کے سربراہ نے دارالشفائے امام رضآ علیہ السلام کا دورہ کیا اور دارالشفائے امام رضا علیہ السلام نیز سوشل سیکورٹی کے ادارے کے درمیان تعاون کی تعریف کی ۔
استان نیوز کے مطابق صوبہ خراسان رصوی کے ادارہ سوشل سیکورٹی کے سربراہ ڈاکٹر علی رضا زادہ نے اپنے ادارے کے دیگر عہدیداروں اور ماہرین کے ہمراہ استان قدس رضوی کے طبی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر مہدی سلطانی فر سے دو    طرفہ تعاون کو  مزید وسیع کرنےکے طریقوں پر بات چیت کی ۔
اس موقع پر آستان قدس رضوی کے طبی ادارے اور کمپلیکس کے سربراہ ڈاکٹر سلطانی فر نے دارالشفائے امام رضا علیہ السلام کی مختصر تاریخ بتاتے ہوئے کہاکہ آ‎ستان قدس رضوی سے وابستہ ہسپتال اور طبی مراکز زائرین اور مجاورین کو ھمہ جانبہ اور مکمل طبی خدمات فراہم کے لئے قائم کئے گئے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ آستان قدس رضوی سے وابستہ ہسپتالوں اور طبی مراکز میں ماہر اور اسپیشلیسٹ ڈاکٹرز اپنے فرائض انجام دیتے ہيں اور ان ہسپتالوں میں دل کے مریضوں ، ای این ٹی ، نیورولوجی کے مریضوں ، آنکھ ، شوگر ، آنت اور معدے ، جلد،  زنانہ امراض ، سائيکالوجی اور دیگر تمام امراض کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے اور اس کے لئے جدید ترین طبی آلات اور مشینوں سے بھی استفادہ کیا جاتا ہے جبکہ ہڈیوں کے علاج کے لئے بھی بڑی بڑی مشینں نصب ہیں اور ان تمام امراض کے مریضوں کے لئے چوبیس گھنٹے ڈاکٹر موجود ہوتے ہیں۔
ڈآکٹر سلطانی فر کا کہنا تھا کہ لیبارٹری ، اکسرے ، الٹرا ساؤنڈ اور دیگر مشینیں بھی مریضوں کے علاج کی تشخیص کے لئے نصب ہيں ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد رہبر کے گھرانے سے متعلق شہداء سے آستان قدس رضوی کے متولی کی ملاقات آستان قدس رضوی کے متولی کی شہید علی اور شہید مرتضیٰ لاریجانی کے معزز گھرانے سے ملاقات میناب کے شجرہ طیبہ اسکول کے گلزارشہد کے مناظر اور ماحول کی تصویرکشی کے عالمی مقابلہ سےمتعلق پریس کانفرنس امام زمانہ (عج) کی امامت کے آغاز کے موقع پر ضریح مطہر امام رضا(ع) کی غبار روبی کی رسومات حرم امام رضا(ع) کی ضریح مطہر کی صفائی کے مراسم رضوی ہسپتال اور افغانستان کے شفاخانہ حبیب یار کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ رہبرشہید کی یاد میں 20 ہزار متبرک کھانے تقسیم امام شہید امت کی تدفین کے چہلم میں چار ملکوں کے قاریوں کی شرکت سے قرآنی محفل کا انعقاد عراق کے علمی مراکز کے ساتھ علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کا تمدنی رشتہ امام رضا علیہ السلام کی ضریح کے غلافوں کے وقف کی تاریخ آستان قدس رضوی کے متولی نے مرکزی کتابخانے کا دورہ کیا امام رضا علیہ السلام کی زیارت آخرت کے سخت ترین لمحات کے لئے الہی ضمانت   عرب زبان خواتین کے لئے ’’ حَیَّ عَلَی عَزَاءِ الْأَنِیسِ (ع)‘‘ کے عنوان سے عزاداری کے خصوصی پروگرام کا انعقاد ’’آستان شفا‘‘ میں امام رضا(ع) کے 2005 زائرین کو 3615طبی خدمات کی فراہمی دارالحجہ؛ فداکاری اور خدمت کی ثقافت کا مظہر حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کا پرچم اور ضریح مطہر کی چادر تبدیل کرنے کے مراسم