آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آیت اللہ احمد مروی کے مبارک بادی پیغام کا متن درج ذیل ہے :
جناب ڈاکٹرحیدر عبد الأمیر مہدی الانباری(دامت افاضاتہ)
حرم مقدس امامین کاظمین(ع) کے معزز متولی
سلام و تحیات کے بعد
محمد و آل محمد(علیہم السلام) پر درود و سلام بھیجنے کے بعد نہایت ادب و احترام کے ساتھ آپ کو حرمین کاظمین(ع) کے منصبِ متولی پر تعینات ہونے کی مناسبت سے تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتا ہوں،اس مقام پر فائز ہونا اہلبیت اطہار(ع) کی بارگاہ میں اہلیت، تخصص اور بہترین خدمت گزاری کی علامت ہے ۔
یقیناً اس مقدس آستانہ کاظمین(ع) میں جناب عالی کے تجربات اور علمی و انتظامی صلاحتیں؛ زائرین کی خدمت، زیارت کی بہتری،ثقافتی و سماجی خدمات کی ترقی ،نورانی تعلیمات اور اہلبیت(ع) کے معارف کو فروغ دینے کے سلسلے میں ایک نئے دور کا آغاز ہیں۔
جناب ڈاکٹر حیدر حسن الشمری کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی باہمی تعاون ،توسیع و ترقی اور تجربات کی منتقلی بالخصوص زیارت، ثقافت اور سماجی خدمات سے متعلق شعبوں میں ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے ۔
حضرت ثامن الحجج امام علی بن موسیٰ الرضا(علیہ افضل التحیہ والثنا) کی نورانی و ملکوتی بارگاہ میں خداوند منّان سے آپ کی سلامتی اور دن دگنی رات چگنی ترقی کے لئے دعا گو ہوں۔
احمد مروی
آستان قدس رضوی کے متولی