خبر کا کوڈ : ۶
۱۰:۴۰

۲۰۲۵/۰۹/۱۳

مہران بارڈر؛چہلم امام حسین(ع) پر آنے والے زائرین کے لئے حرم امام رضا(ع) کا خدمتی مرکز

یہ فقط ایک بارڈر نہیں ہے بلکہ امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں کی خدمت کا مرکز اور کاروان سرا ہے ۔
مہران بارڈر؛چہلم امام حسین(ع) پر آنے والے زائرین کے لئے حرم امام رضا(ع) کا خدمتی مرکز

کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی اربعین کمیٹی کے سیکرٹری  نے مہران بارڈر پر زائرین کو دی جانے والی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کا مرکزی کچن اسی بارڈر پر واقع ہے ایک عظیم الشان کچن جو صنعتی سہولیات سے لیس ہے اور روزانہ کی بنیاد پر 35 ہزار سے زائد گرم کھانے زائرین کے درمیان تقسیم کرتا ہے ۔ 
مہران پر واقع موکب امام رضا(ع) محض ایک لنگر خانہ نہیں ہے 
مہران بارڈر پر خدمت کرنے والے رضوی خادمین کا تعلق قزوین،البرز،صوبہ خراسان رضوی، لرستان اور مازندران جیسے صوبوں سے ہے ، اس موکب پر ٹھنڈے شربت،پھل ،چائے اور مختلف مشروبات پلانے کے علاوہ زائرین کے جوتوں کی پالش اور طبی علاج و معالجہ بھی شامل ہے ۔ 
زائرین کے لئے ایسا روحانی ماحول فراہم ہے کہ زائرین سرحد پار کرنے سے پہلے محسوس کرتے ہیں کہ و حرم امام رضا(ع) کے صحن سے گزر رہے ہیں ،خادمین نے حرم کا مخصوص لباس پہن رکھا ہے سیاہ شالیں گردن میں اور یاحسینؑ کے نام کی پٹیاں ماتھوں پر بندھی خاک آلود چہروں کے ساتھ تپتی دھوپ میں زائرین کی خدمت کرتے نظر آتے ہیں ،یہ سب عشق امام حسین(ع) ہے ۔
جناب میرزادہ نے بتایاکہ اس موکب میں خصوصی طبی ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں ،ڈاکٹرز،نرسز اور ایمرجنسی میڈیکل اسٹاف بھی اپنے مکمل طبی ساز و سامان کے ساتھ رضاکارانہ طور پر طبی خدمات فراہم کر رہے ہیں ،یعنی عراق میں داخل ہونے سے پہلے زائرین کی صحت کو یقینی بنایا جاتا ہے ۔ 
دیگر راستوں اور خدمات پر ایک مختصر نظر
حرم امام رضا (ع) کے خادمین اربعین کے مختلف راستوں زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں ،یہ خادمین زائرین کو اپنی ذاتی گاڑیوں کے ذریعہ ریلوے اسٹیشن اور اہواز شہر کے ٹرمینلز سے سرحدی مقامات تک پہنچا رہے ہیں،اور اس کے علاوہ ملایر،اراک اور ہمدان میں لگائے جانے والے موکبوں پر زائرین کے لئے رہائش، طعام اور دیگر متنوع خدمات کا اہتمام ہے ۔ 
شلمچہ بارڈر پر بچوں کے لئے علیحدہ سے ایک حسینیہ بنایا گیا ہے جہاں پر بچوں کو پینٹنگ ،کہانیوں اور قصوں کے ذریعہ قرآن کریم کی تعلیم دی جاتی ہے ، اس کے علاوہ ’’عشاق الحسینؑ‘‘ گروپ کے تعاون سے شلمچہ بارڈر پر موکب امام رضا(ع) میں زائرین کے لئے قیام و طعام کا بھی مناسب انتظام ہے  ۔ 

 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
  • پیشنهاد سردبیر
  • تازہ ترین خبریں۔
ایرانی قالین؛ مشہد مقدس میں ثقافتی سفاری کاری کا اہم پل ہے انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع) بین الاقوامی سطح پر درست اور واضح حکمت عملی پر عمل پیرا ہے انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع) میں پاکستانیوں کے لئے فارسی زبان کی تعلیم کے لئے خصوصی کلاسزز کا انعقاد حرم امام رضا(ع) کےجوار میں مرحوم استاد محمود فرشچیان کی یاد میں تقریب کا انعقاد آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کی زوجہ محترمہ کی رحلت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے متولی کا تعزیتی پیغام آستان قدس رضوی کے نائب متولی کی عراقی شیعہ اوقاف بورڈ کے سربراہ سے ملاقات رضوی سیڈ اینڈ پلانٹ کمپنی کے تجارتی وفد کا تاجکستان کا دورہ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن اور آستان مقدس حضرت عباسؑ کے مابین علمی و ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ اجلاس کا انعقاد حضرت امام علی رضا(ع) کے روضہ منورہ کی صفائی چاند گرہن لگنے کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں نماز آیات با جماعت منعقد کی گئی حرم امام رضا(ع) سے چاند گرہن لگنے کے تصویری نظارے حرم امام رضا(ع) کے میوزیم میں پیغمبر گرامی اسلامی کے مبارک نام’’محمد(ص)‘‘ سے مزیّن تاریخی سکوں سے نقاب کشائی پیغمبر اکرم(ص) کےمیلاد کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں بنرز اور کتبے نصب کئے گئے امام حسین علیه السلام حرم امام رضا(ع)’’نبوی خواتین‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام کا انعقاد حرم امام رضا(ع) کے میوزیم میں پیغمبر گرامی اسلام(ص) کے نام سے مزیّن تاریخی سکّوں کی نقاب کشائی نورٌ علیٰ نور میرجاوہ بارڈر؛ پرچمِ متبرک امام رضا(ع) کے ساتھ چہلم امام حسین(ع) پر آنے والے زائرین کا میزبان قرآن کریم مہران بارڈر؛چہلم امام حسین(ع) پر آنے والے زائرین کے لئے حرم امام رضا(ع) کا خدمتی مرکز تین ربیع الاوّل کو حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کا پرچم تبدیل کر دیا گیا
پویش ها