آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : ۸۲
۰۰:۱۴

۲۰۲۶/۰۱/۱۵

امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی شبِ ولادت کے موقع پر حرم امام رضا(ع) نقاروں کی دلکش آواز سے گونج اٹھا

امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی شبِ ولادت کے موقع پر حرم امام رضا(ع) نقاروں کی دلکش آواز سے گونج اٹھا
مولود کعبہ،امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی شبِ ولادت کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں خوشیوں کا سماں تھا ،نقاروں کی گونج پورے حرم میں عشق و ولایت کے نغمے فضا میں بکھیر رہی تھی۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ جوں ہی شام ہوئی اور مغرب کی اذان پورے حرم میں گونجنے لگ گئی تو حرم مطہر کے خادمین نقارہ خانہ میں پہنچنے لگ گئے تاکہ دیرینہ روایت کے مطابق نقاروں کی دھنوں سے ولادت کی خوشخبری ہر دل تک پہنچائی جائے سکے ۔ 
اچانک سے نقاروں کی آواز پورے حرم میں گونج اٹھی ،ایک ایسی آواز جو گویا فرشتوں کو رقص اور دلوں کو پرواز کی دعوت دے رہی تھی۔
زائرین و مجاورین آنکھوں میں شوق کے آنسو لئے اس مبارک رات کی امام زمانہ(عج) کو مولائے متقیان کو مبارک باد پیش کر رہے تھے ،لوبان اور نرگس کے پھولوں کی خوشبو اور صلوات کی آوازیں ملنے سے مشہد میں جنت کا سا ماحول بن رہا تھا۔
حرم کے کونے کونے میں رنگ برنگ برقی قمقمے،چمکتی روشنیاں اور دلکش پھولوں کی وجہ سے خوشیوں کا سماں تھا۔
اہلبیت اطہار(ع) کے ذاکرین اور منقبت خوانوں نے اپنے مسرت بخش قصیدوں اور منقبتوں سے ولائی جشن کی گرم جوشی کو دوبالا کر دیا تھا اور عاشقان اہلبیت کے چہرے خوشی سے کھلے ہوئے تھے۔
یہ رت ایسی تھی جس میں نقاروں نے عشق کی داستان سنائی،دل ولایت سے جڑ گئے اور مشہد کے آسمان نے خوشی کا رنگ اوڑھ لیا۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
  • پیشنهاد سردبیر
  • تازہ ترین خبریں۔
شب ولادت امام زمانہ(عج) حضرت حجت بن الحسن العسکری(ع) کی مناسبت سے اردو زبان خواتین کے لئے جشن کا انعقاد آستان خورشید میں جشن میلاد نور انسانی کرامت اور انسانی حقوق کے موضوع پر چھٹی عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی نویں پری میٹنگ کا انعقاد دوسرے بین الاقوامی سلمان میڈیا اینڈ ورچوئل اسپیس فیسٹیول کی اختتامی تقریب کا انعقاد بین الاقوامی سطح پر متعدد جامع منصوبوں کا نفاذ/آستان قدس رضوی کی عالمی افق کی جانب پیش رفت حضرت امام حسین(ع) کے یوم ولادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حضرت امام علی رضا(ع) کی امامت کے مرکزی کردار کو بیان کرنے کے لئے علمی منابع سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ؛ آیت اللہ فاضل لنکرانی بین الاقوامی سطح پرانجام دی جانے والی علمی تحقیقات کا مقصد حضرت امام علی رضا(ع) کے نام اور پیغام کو فروغ دینا ہے  افغانستان کے مؤسسہ تبیان کے سربراہ کی امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سربراہ سے ملاقات   چھٹی عالمی امام رضا(ع) کانگریس  مقالات اور علمی مواد کے ذریعہ شمولیت کی کال  صحنِ جموری کے مینار کا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا،ایرانی انجینئرز کی اعلیٰ صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ملک کو نقصان پہنچانے کے لئے دشمن کا آخری حربہ اختلاف پھیلانا ہے ؛آیت اللہ احمد مروی اسپیشل اکنامک زون سرخس ،ایران کے ٹرانزٹ ہب میں تبدیل ہونے کی راہ پر گامزن حضرت امام محمد تقی (ع) کی ولادت کی مناسبت سے روضہ منورہ امام رضا(ع) پر پھول نچھاورکئے گئے سیرت امام رضا(ع) کی روشنی میں مختلف ادیان کے مابین مناظروں کے انعقاد پر زور چھٹی عالمی کانگریس امام رضا(ع) کی دوسری پری میٹنگ کا انعقاد بشریٰ کلینک سینٹر میں غیرملکی مریضوں کے سیکشن(IPD) کا افتتاح امام رضا(ع)  بین الاقوامی یونیورسٹی اور پاکستان کی علامہ اقبال یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی نوٹس پر عمل درآمد پر اتفاق  مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے زیر سایہ پاکستان اور ایران کے مابین علمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید مجھے ایسا لگا کہ میرے ایمان نے دوبارہ جنم لیا ہے ؛پاکستانی آرٹسٹ کا بیان امام رضا(ع) دانائی، عشق اور انسانیت کی علامت ہیں؛ پاکستانی آرٹسٹ کا بیان
پویش ها