آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 304
20:49

2026/06/26

ایرانی قالین؛ ایران کا دوسرا پرچم اور ثقافتی سفیر ہے

jxfj
آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے قومی قالین ڈے کی مناسبت سے مشہد مقدس میں منعقدہ خصوصی نشست میں ایران کی ہاتھ سے بنی قالینوں کو ملک کا دوسرا پرچم قرار دیا اور اسے ثقافتی صنعت  سے تعبیر کرتے ہوئے ثقافت، تہذیب،معیشت اور سفارت کاری میں اس فن اور صنعت کی اہمیت پر زور دیا۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ؛ قومی قالین ڈے کی مناسبت سے مؤرخہ 9 جون2026 بروز منگل کو آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی اورمشہد مقدس میں اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن جہاد دانشگاہی کی کاوشوں سے ’’نقش آفرینی‘‘ کےعنوان سے خصوصی نشست منعقد ہوئی۔ جس میں ایرانی قالین کی تاریخ اور اس فن کا اس سرزمین کی ثقافت اور تہذیب سے پائے جانے والے تعلق کا جائزہ لیا گیا۔ 
آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر حمید کارگر نے اس نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ہاتھ سے بنی قالینوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ 
انہوں نے قالین کی تاریخ، ثقافت اور فن سے وابستگی، قدمت اور پرانی روایت، جغرافیائی پھیلاو، نقش و نگار کے تنوع اور بنائی کے اسلوب اور استعمال کے تنوع جیسی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قالین داستان گوئی، قوموں کے درمیان ربط پیدا کرنے اور انسانی تعاملات کو بہتر بنانے کے لیے ایک مناسب ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہاتھ سے بنی قالینیں گھرانوں کی معیشت ،روزگار کی فراہمی اور زرمبادلہ کے حصول جیسے پہلوؤں سے بھی قابل توجہ ہے ۔ 
قالین شناسی تاریخی آگاہی کے بغیر ممکن نہیں ہے 
ڈاکٹر داود شادلو جو کہ یونیورسٹی آف آرٹ کے فیکلٹی رکن ہیں انہوں نے اس موقع پر ’’قالین شناسی کے تعارف‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قالین شناسی کے لئے تاریخی آگہی بہت ضروری ہے اور قالین شناسی ایک بین الضابطہ علم ہے جو مشرقی قالینوں کی تاریخ، فن، تکنیک، جغرافیہ، ثقافت، معاشرہ اور معیشت کے ساتھ وابستہ ہے۔ 
شیراز یونیورسٹی آف آرٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر نے قالین شناسی کی سب سے اہم رکاوٹوں پر روشنی ڈالی اور کہاکہ طبعی نمونوں کی کمی، معتبر مقامی ذرائع کی قلت، قالین بافی کے زبانی علم کا خاتمہ، تاریخی آثار میں جعلسازی اور دھوکہ دہی اور نیز مارکیٹ میں مسلسل تبدیلیاں، قالین کی تاریخ پر تحقیق کو شدید مشکلات سے دوچار کر رہی ہیں۔
قالین کے اس محقق نے اپنی گفتگو کے ایک اور حصے میں دنیا میں قالین شناسی کے مطالعات کی تشکیل کے عمل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مطالعات انیسویں صدی کے وسط سے مشرقی قالینوں کی طرف عام توجہ میں اضافے کے ساتھ شروع ہوئی اور آہستہ آہستہ یونیورسٹی مکاتب فکر کی تشکیل، خصوصی نمائشوں کے انعقاد اور پازیرک قالین جیسے اہم آثار کی دریافت کے ساتھ پھیلتی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ اس تقریب میں تقاریر کے علاوہ، عوام کو دستباف قالین کے پیداواری عمل سے روشناس کرانے کے لیے ایک نمائش بھی لگائی گئی تاکہ زائرین علامتی طور پر قالین سے جڑے پیشوں جیسے رنگائی، ریسائی (دھاگہ بنائی)، ڈیزائننگ اور بنائی سے واقف ہو سکیں۔
آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کی تیار کردہ دو خاص قالینوں «ایران جان» اور «ضامن آہو» کی عوامی نمائش اور دستباف قالین کے شعبے میں نو منتشر ہونے والی چند کتابوں کی پیشکش بھی مشہد میں قومی قالین کے دن کی تقریب کے دیگر حصے تھے۔
نیز اس تقریب میں دستباف قالین سے متعلق چند مختصر فلمیں دکھائی گئیں اور استاد غلام رسول صوفی اور استاد عسکریان نے خراسان کی مقامی موسیقی پیش کی۔
واضح رہے کہ مشہد قالین، ایران میں قالین بافی کے اہم مراکز میں سے ایک کے طور پر، عالمی ادارہ) میں بھی عالمی رجسٹریشن حاصل کر چکا ہے۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے   شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ حرم امام رضا(ع) میں واقع شہید رہبر(رح) کے تحائف کا میوزیم اور قرآنی میوزیم کھول دیا گیا ہے شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام  بین الاقوامی سطح پر ’’قومو للہ‘‘ نعرے کی تشریح کے لئے نشست کا انعقاد ’’قائد الامۃ‘‘ کے عنوان سے لائیو ٹی وی پروگرام رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں 2100 سے زائد طبی عملے کی تعیناتی امام رضا علیہ السلام کے حرم کو جانے والے راستوں میں پانی اور شربت کی سبیلوں اور سقاخانوں کا انتظام  آستان قدس رضوی کے موکبوں کی تیاری کے تصویری مناظر شہید رہبر(رح) کی ضریح امام رضا(ع) کی صفائی کے دوران لی گئی تصاویر رہبرشہید کی یادگار اور جاودانی میراث  مشہد مقدس میں مقیم افغان مذہبی انجمنوں کی جانب سے حرم امام رضا(ع) میں روایتی انداز میں عزاداری کا انعقاد شہید رہبر (رح) کے سوگوارں کی میزبانی کے لئے مشہد مقدس مکمل طور پر تیار شاہراؤں پرواقع امام رضا(ع) کمپلیکس میں شہید رہبرامت(رح) کے سوگواروں کی میزبانی کے لئے وسیع تیاریاں