آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 306
20:55

2026/06/26

مرحوم استاد آئینہ چیان نے حرم امام رضا(ع) میں روایتی فن تعمیرکواحیاءکیا

لغخ
آستان قدس رضوی کے سابق نائب متولی نے گنبد مطہر اور ضریح مطہر امام رضا(ع) کی آئینہ کاری کی بحالی میں مرحوم آئینہ چیان کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس عظیم آرٹسٹ نے حرم امام رضا(ع) کے مختلف ہالز میں آرائشی نمونوں کی تخلیق سے اس مقدس بارگاہ میں روایتی فن تعمیر کو احیاء کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ گذشتہ روز آستان قدس رضوی کے فن تعمیر اور آرائش میں اہم کردار ادا کرنے والی شخصیت اس دار فانی سے چل بسی ،مرحوم ڈاکٹر محمد ناصر آئینہ چیان ایسے آرٹسٹ تھے جنہوں نے اپنی زندگی کے کئی سال مقدس بارگاہ میں نقوش بنانے اور آئینہ کاریوں کو بحال کرنے اور روایتی فن تعمیر کو برقرار رکھنے میں گزار دیئے ، ان کی نماز جنازہ میں خدام اورآستان قدس رضوی کے متولی نے شرکت کی  ۔ 
شاید بہت سارے زائرین ڈاکٹر محمد ناصر آئینہ چیان کے نام کو نہ جانتے ہوں ،یہ ایسے آرٹسٹ تھے جو میڈیا پر بھی کم نظر آئے اور فقط اپنے کام کے میں لگۓ رہتے تھے،بہرحال روایتی فن تعمیر کے ماہرین کے لئے وہ ایک مؤثر شخصیت شمار کئے جاتے تھے، اس عظیم آرٹسٹ کی شخصیت اور آرٹ کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لئے آستان قدس رضوی کے سابق قائمقام  ڈاکٹر سید احمد مؤذن سے گفتگو کی جنہوں نے کئی سال ان کے کام کو قریب سے دیکھا ہے ۔ 
قومی پراجیکٹ سے لے کر حرم امام رضا(ع) میں خدمت تک
مؤذن علوی کے مطابق، آئینہ چیان مشہد آنے سے پہلے تہران اور اصفہان میں مختلف تعمیراتی اور آرائشی منصوبوں میں سرگرم تھے، اور گچ کاری، آئینہ کاری اور طلا کاری جیسے شعبوں میں وہ ایک ماہر فنکار کے طور پر جانے جاتے تھے۔ انہوں نے چند نمایاں پروجیکٹوں میں بھی حصہ لیا، جن میں مختلف محلوں اور شاہ عباسی ہوٹل کی آرائش شامل ہے۔
انہوں نے 1980 کی دہائی کے آخر میں آستان قدس رضوی کے ذمہ داران کی دعوت پر مشہد مقدس کا رخ کیا اور ٹکنیکل اور تعمیراتی شعبے میں اپنی سرگرمیاں شروع کیں۔
جناب مؤذن علوی نے بتایا کہ استاد اپنے خاندان سمیت مشہد آگئے اور کچھ عرصہ بلا معاوضہ کام کرتے رہے۔ ان کا ماننا تھا کہ ان کا فن ان کا خاندانی ورثہ ہے۔تھوڑے ہی عرصے میں ان کی خصوصی مہارتوں کی بنیاد پرانہیں حرم امام رضا(ع) کے ادارہ آرٹ کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ 
نیز، استاد محمود فرشچیان کے ساتھ ضریح جدید کی ڈیزائننگ اور تعمیر کے عمل میں ان کا تعاون ان کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے دیگر شعبوں میں شمار ہوتا ہے۔ آئینہ چیان کے فن کے نقوش رواق دارالولایہ، دارالاجابہ اور حرم مطہر کی بعض ثقافتی فضاﺅں میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
رواق امام خمینی(رح) میں روایتی فن تعمیر پرزور
آستان قدس رضوی کے سابق قائمقام نے بتایا کہ رواق امام خمینی (رح) جیسے منصوبوں میں طرزِ تعمیر کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئی تھیں، لیکن استاد آئینہ چیان نے ایرانی-اسلامی روایتی طرزِ تعمیر کے استعمال پر زور دیا۔
مؤذن علوی نے سرداب کے فنی نقوش کی ڈیزائننگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسی جگہ ہے جو عام طور پر زائرین کی نگاہوں سے اوجھل رہتی ہے استاد آئینہ چیان نے ان کم دکھنے والے حصوں میں بھی اسلامی فن کو مکمل طور پر برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کی۔ 
حرم امام رضا(ع) میں آرٹ کا ورثہ
جناب مؤذن علوی نے بتایا کہ حرم امام رضا(ع) مختلف تاریخی ادوار میں ایرانی فن کے مختلف پہلوؤں کا ایک مجموعہ رہا ہے ،ان کے مطابق حالیہ دہائیوں میں رواق دارالحجۃ عج)، رواق امام خمینی (رح) اور ضریح مطہر کے گرد موجود فضاﺅں میں جو کام انجام دیے گئے ہیں، وہ عصری دور میں روایتی فن تعمیر کے تسلسل کی مثالیں ہیں۔
انہوں نے استاد کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ان کی سادگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی بہت سادہ تھی اور وہ اپنا زیادہ تر وقت فنی منصوبوں کی ڈیزائنگ اور تعمیر پر صرف کرتے تھے۔ 
واضح رہے کہ استاد آئینہ چیان کا پیکر رواق دارالحجہ (عج) میں،  جہاں انہوں نے برسوں آرائش کی ڈیزائننگ اور تعمیر میں کردار ادا کیا، سپردِ خاک کیا گیا ۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد