آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 37
13:29

2025/10/05

ایرانی قالین؛ مشہد مقدس میں ثقافتی سفاری کاری کا اہم پل ہے

ایرانی قالین؛ مشہد مقدس میں ثقافتی سفاری کاری کا اہم پل ہے
آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے مشہد مقدس میں تعینات غیرملکی جنرلز قونصلز کے ساتھ منعقد اجلاس میں صوبہ خراسان میں پائی جانے والی قالین کی صنعت کو متعارف کرایا اور ایران کے دستباف قالینوں کو ثقافتی سفارت کاری اور سیاحت کے لئے ایک مؤثر وسیلہ کے طور پر پیش کیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ہفتہ سیاحت کی مناسبت سے منگل کے دن’’خراسان رضوی کی سیاحت کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے ‘‘ کے عنوان سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر حمید کارگر نے سیاحت کی سفارتکاری میں قالین کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور ایران کے دستباف قالین فن کا تعارف کراتے ہوئے ماضی سے اب تک کی اس کی سفارت کاری کو بیان کیا۔ 
قالین ؛ ثقافتوں کی مشترکہ زبان
ڈاکٹر حمید کارگر نے قالین کی خصوصیات جیسے تاریخ، ثقافت اور آرٹ کے ساتھ تعلق اور قدمت، جغرافیائی پھیلاؤ،ڈیزائنوں اور نقوش میں تنوع کے ساتھ بُنائی کے انداز و غیرہ اور استعمال کرنے کی مختلف صورتوں کا ذکر کرتے ہوئے قالین کو انسانوں اور مختلف اقوام کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے کا مناسب پلیٹ فارم قرار دیا۔ 
انہوں نے سیاحت کی سفارت کاری میں قالین کی عملی مثالوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میوزیم میں قالین کا وزٹ کرنا،قالین ورکشاپ کا وزٹ،سفارتی تحائف میں استعمال ہونا،قالین سے متعلق رسومات اور روایات اور نیز امن و دوستی وغیرہ کے موضوع پر قالین کی بُنائی شامل ہیں،اور اس بات پر زور دیا کہ ایران کی قالین ملک کا دوسرا پرچم ہے۔ 
 انہوں نے قدیم شاہراہ ریشم اور اس پر موجود ممالک کے تجارتی تبادلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماضی سے لے کر آج تک ریشم اور قالین کی بنیاد پر ثقافتی اور تجارتی تبادلات ہوا کرتے تھے ۔
آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے صوبہ خراسان کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے خاص طور پر خراسانِ بزرگ میں قالین کی بُنائی کی صلاحیتوں کا ذکر کیا اور کہا کہ عالمی تنظیم ( WIPO )میں مشہد اور کاشمر کے قالینیں رجسٹرہیں ۔ 
سفارت کاروں کی موجودگی سے فائدہ اٹھانا
وزیر ثقافتی ورثہ ، سیاحت  اوردستکاری کے مشیر اعلیٰ اور اسی وزارت کے بین الاقوامی شعبہ  کے سربراہ جناب ڈاکٹر حجت اللہ ایوبی  نے اس اجلاس کے دوران ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے  اور ایران اور صوبہ خراسان کی ممکنہ صلاحیتوں سے متعلق تفصیلات دیں۔ 
اس کے علاوہ صوبہ خراسان رضوی کے ثقافتی ورثے،سیاحت اور دستکاری کے ڈائریکٹر جنرل نے سیاحت کے شعبے میں تعاون اور سرمایہ کاری کا جائزہ لیا اور ان مواقع سے فائدہ اٹھانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے بین الاقوامی تعلقات اور غیرملکی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے مختلف ممالک کے قونل جنرلوں اور سفارت کاروں کی موجودگی کو مؤثر قرار دیا۔ 
واضح رہے کہ اس اجلاس میں پاکستان، ترکی، ترکمنستان، افغانستان اور عراق کے قونصل جنرلز سمیت سیاحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے چند ایک سرکاری حکام نے بھی شرکت فرمائی۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد