آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 226
17:39

2026/04/30

حدیث ’’سلسلۃ الذہب‘‘ کے موضوع پر ملک قومی لائبریری اور میوزیم کے تین نفیس آثار کا تعارف

حدیث ’’سلسلۃ الذہب‘‘ کے موضوع پر ملک قومی لائبریری اور میوزیم کے تین نفیس آثار کا تعارف
آستان قدس رضوی کی موقوفاتی ملک قومی لائبریری اور میوزیم نے عشرہ کرامت کے ایّام میں حدیث سلسلۃ الذہب کے موضوع پر تین نفیس اور قیمتی آثار اورنوادرات کا تعارف کرایا ہے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ملک قومی لائبریری اور میوزیم تاریخی اور فنی آثار سے بھرا ہوا ہے جن میں تین آثار حدیث سلسلۃ الذہب کی داستان بیان کر رہے ہیں جو خطاطی کے قطعے،قہوہ خانے کی طرز کی پینٹنگ اور قلمی نسخے پر مشتمل ہیں ۔ 
قہوہ خانے کی پینٹنگ کو جونیشاپور شہر میں قدم گاہ کے مقام پر حدیث سلسلۃ الذہب کی داستان پر مبنی ہے عصرحاضرکے معروف مصور جناب محمد رضا حمیدی نے روغن اور کینوس پر رنگ کی تکنیک سے 203*318 سینٹی میٹر کے طول و عرض میں تخلیق کیا ہے ۔ 
اس کے علاوہ قلمی نسخہ کی جو 1081 ھ۔ ق کا ہے  محمد سعید بن محمد تقی خاتون آبادی نے شکستہ نستعلق خط میں ترمہ کاغذ پر کتابت کیا ہے جس کی گتے کی جلد ہے اور اس پر پھول اور مرغ بنا ہوا ہے ، اس پر حدیث سلسلۃ الذہب دونوں طرف لکھی ہوئی ہے ۔ 
 حدیث کا نام رکھنے کی وجہ
حدیث سلسلۃ الذہب امام رضا(ع) سے مروی ایک حدیث قدسی ہے جو توحید اوراس کی شروط کےبارے میں ہے ، حضرت امام علی رضا(ع) نے یہ حدیث اس وقت بیان فرمائی جب نیشاپور سے مرو کی جانب تشریف لےجا رہے تھے ، بعض روایات کے مطابق اس حدیث کے بیان کے وقت بیس ہزار سے زائد افراد نے اسے تحریر کیا۔ 
اس مشہور و معروف حدیث کے تمام راوی معصوم ہونے کی وجہ سے اس کو ’’سلسلۃ الذہب‘‘ یعنی سنہری سلسلے سے تعبیر کیا گیاہے ۔ 
البتہ یہ بھی منقول ہے کہ سامانی بادشاہوں میں سے ایک بادشاہ نے اس حدیث کو سونے سے تحریر کروایا اور حکم دیا کہ اس حدیث کو اس کے ساتھ قبر میں رکھا جائے ، بعض لوگوں کی نظر میں اس کا نام ’’سلسلۃ الذہب ‘‘ رکھنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے  ۔ 
حدیث سلسلۃ الذہب کا متن
اس روایت کے مطابق توحید کا عقیدہ جہنم کی آگ سے نجات کا ذریعہ ہے لیکن امام رضا(ع) نے خود کو اس نجات کی شرط قرار دیا ہے ، شیعہ علماء کے بقول امام رضا(ع) کی مراد امامت پر ایمان ہے ۔
حدیث سلسلۃ الذہب کا متن یہ ہے: «اللَّه جَلَّ جَلَالُهُ یقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ حِصْنِی فَمَنْ دَخَلَ حِصْنِی أَمِنَ مِنْ عَذَابِی قَالَ فَلَمَّا مَرَّتِ الرَّاحِلَةُ نَادَانَا بِشُرُوطِهَا وَ أَنَا مِنْ شُرُوطِهَا» است. (شیخ صدوق، التوحید، ۱۳۸۹ق، ص۲۵)
واضح رہے کہ ملک قومی لائبریری اور میوزیم ایران کے شہر تہران میں خیابان امام خمینی(رح) پر واقع ہے جس کا مکمل ایڈریس: خیابان امام خمینی(رہ)،خیابان سی تیر، خیابان یارجانی،خیابان ملل متحد(میدان مشق) ہے ، یہ قومی میوزیم اور لائبریری 1316 ہجری شمسی میں حاج حسین آقا ملک کی جانب سے حرم امام رضا علیہ السلام کے لئے وقف کی گئی۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب(رح) کی تشییع جنازہ ،عصر حاضر کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ ہے   شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ اور تدفین کے لئے آستان قدس رضوی کا چوتھا اعلامیہ حرم امام رضا(ع) میں واقع شہید رہبر(رح) کے تحائف کا میوزیم اور قرآنی میوزیم کھول دیا گیا ہے شہید رہبر کے تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی کا پیغام  بین الاقوامی سطح پر ’’قومو للہ‘‘ نعرے کی تشریح کے لئے نشست کا انعقاد ’’قائد الامۃ‘‘ کے عنوان سے لائیو ٹی وی پروگرام رہبرشہید کے سوگواروں کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے پذیرائي کا وسیع انتظام (( آقای شہید ایران )) نامی چار جلدوں پر مشتمل کتاب منظرعام پر آگئی  شہید رہبر(رح) ایک قرآنی نابغہ اور قرآنی احکامات پرعمل کرنے والی شخصیت تھے؛ استاد پناہی رہبرشہید کے وداع کے ا یام میں حرم مطہر رضوی بند نہيں ہوگا  رہبرشہید ( رحمت اللہ علیہ ) کی یاد میں رضوی کتابخانہ اور میوزیمز میں تعزیتی جلسوں اور خصوصی پروگراموں کا انعقاد  روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خدام ، سوگوار زائرین کو کھانے اور رہائش کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں جارجیا کے 130 رکنی مذہبی و ثقافتی وفد کا حرم امام رضا(ع) کے خدام کی جانب سےخصوصی استقبال شہید رہبر(رح) کی تشیع جنازہ کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں 2100 سے زائد طبی عملے کی تعیناتی امام رضا علیہ السلام کے حرم کو جانے والے راستوں میں پانی اور شربت کی سبیلوں اور سقاخانوں کا انتظام  آستان قدس رضوی کے موکبوں کی تیاری کے تصویری مناظر شہید رہبر(رح) کی ضریح امام رضا(ع) کی صفائی کے دوران لی گئی تصاویر رہبرشہید کی یادگار اور جاودانی میراث  مشہد مقدس میں مقیم افغان مذہبی انجمنوں کی جانب سے حرم امام رضا(ع) میں روایتی انداز میں عزاداری کا انعقاد شہید رہبر (رح) کے سوگوارں کی میزبانی کے لئے مشہد مقدس مکمل طور پر تیار شاہراؤں پرواقع امام رضا(ع) کمپلیکس میں شہید رہبرامت(رح) کے سوگواروں کی میزبانی کے لئے وسیع تیاریاں