آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 268
21:13

2026/05/25

’’آیت اللہ شہید ابراہیم رئیسیؒ کا طرز حکومت ‘‘ کے زیرعنوان حرم امام رضا(ع) میں بین الاقوامی کانفرنس 

08
حرم امام رضا(ع) میں ’’آیت اللہ شہید ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا طرز حکومت‘‘ کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی گئی جس میں نظریہ  استقامت اور مزاحمت کا جائزہ لیتے ہوئے انقلاب اسلامی کے نئے دور میں عوامی حکمرانی کے ماڈل،انصاف کے لئے جدو جہد اور ولایت سے وفاداری جیسے موضوعات زیر بحث لائے گئے ۔ 

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ یہ کانفرنس حرم امام رضا(ع) کی مرکزی لائبریری کے قدس ہال میں منعقد کی گئی جس میں شہید آیت اللہ رئیسیؒ کی زوجہ محترمہ ڈاکٹر جمیلہ علم الہدیٰ،شہید کی حکومت کی کابینہ کے وزیر ثقافت و ارشاد محمد مہدی اسماعیلی اور حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کے فاضل طلباء اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔
شہید رئیسیؒ کا طرز حکومت کے عنوان سے منعقدہ دوسری بین الاقوامی کانفرنس کے سکریٹری جنرل نے  تفصلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ شہید آیت اللہ رئیسیؒ کے طرز حکومت اور سیرت کو محض ایک کتاب اورانہیں یاد کرنے کے موقع کی  شکل دینے کی بجائے ملک کے  حال اور مستقبل اور کے لئے ایک پائیدار ماڈل میں تبدیل کیا جا سکے۔ 
جناب میثم لطفی نے گذشتہ سال حرم امام رضا(ع) میں منعقد ہونے والی پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سال یہ دوسری کانفرنس شہید رئیسی بین الاقوامی فاؤنڈیشن اور شہید رئیسی گورننس اینڈ اسٹیٹ کرافٹ تھنک ٹینک کے تعاون سے منعقد کی گئی ہے ، اس میں ہماری کوشش یہ تھی کہ شہید آیت اللہ رئیسی کی شخصیت کے علمی اور دقیق پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے تاکہ یہ کانفرنس محض یادیں تازہ کرنے تک محدود نہ رہے۔
جناب لطفی نے بتایا کہ رہبرِ معظم انقلاب اور خود شہید رئیسی ؒکی تاکید رہی ہے کہ محض تجربات اور واقعات سے بڑھ کر عملی ماڈلز کی طرف قدم بڑھایا جائے۔ اس کانفرنس اور آئندہ منعقد ہونے والی کانفرنسوں میں ہمارا مقصد ‘اسلامی انقلاب کے معیار کے مطابق حکمرانی کا ماڈل’ تشکیل دینا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہم اس طرزِ حکمرانی کو ملک کے حال اور مستقبل کے لیے ایک اصول بنا سکیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا اعلان گذشتہ سال موسم سرما میں کیا تھا، اگرچہ بعض حالات کی وجہ سے مقالات کی وصولی میں مشکلات پیش آئیں ، تاہم متعدد مقالات موصول ہوئے اور ان کا جائزہ بھی لیا گیا، اس کانفرنس کےساتھ پانچ نشستیں بھی منعقد کی گئيں اور آج اس کانفرنس کا اختتامی دن ہے ۔ 
اس بین الاقوامی کانفرنس کے سکریٹری کا کہنا تھا کہ ہمارا نقطہ نظر یہ ہے کہ شہید رئیسیؒ کی تین سالہ حکومت کے کامیاب تجربے کی بنیاد پر اگر یہ سلسلہ جاری رہتا تو ملک کے بہت سے معاشی اور دیگر مسائل  کے حل ہونے کی امید تھی۔ 


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب ہندوستان کے ممتاز عالم دین کی جانب سے اسلامی وحدت کی ضرورت پر تاکید/ برصغیر اوردنیا میں اسلامی بیداری کی ایک جھلک   عالم اسلام کی وحدت میں حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت کا لافانی عنصر      قائد شہید امت کی دانشمندانہ اسٹریٹیجی نےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد حرم رضوی میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن "میلاد صادقین" کا انعقاد لبنانی رکن  پارلیمنٹ کی آستان قدس کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی اور امام رضا(ع) یونیورسٹی باہمی تعاون کی توسیع کے راستے پر گامزن افغان شہری کی جانب سے نایاب ڈاک ٹیکٹس آ‎ستان قدس رضوی کو ہدیہ حرم امام رضا(ع)میں عرب زبان زائرین  کے لئے’’امین الامہ، امام المقاومہ‘‘ کے عنوان سے ادبی محفل کا انعقاد