ولادت امام زمانہ(عج) کے ایام کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں ہر جگہ نور ہی نور پھیلا ہوا ہے ایسا نور جو صرف چراغوں سے نہیں پھوٹتا بلکہ امید اور انتظار سے جنم لیتا ہے ۔
استعمار،عالمی تشدد اور ایران پر ہونے والی ہائیبرڈ جنگ کا مقابلہ کرنے اور رضوی تعلیمات میں انسانی کرامت اور حقوق کے موضوع پر مؤرخہ یکم فروری 2026 بروز اتوار کو مشہد مقدس میں چھٹی عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی نویں پری میٹنگ منعقد کی گئی جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مفکرین اور بین الاقوامی سماجی فعال افراد نے شرکت فرمائی۔
دوسرے بین الاقوامی سلمان میڈیا اینڈ ورچوئل اسپیس فیسٹیول کی اختتامی تقریب مشہد مقدس میں منعقد کی گئی جس میں میڈیا،ورچوئل اسپیس اور سوشل نیٹ ورکس سے وابستہ ایکٹیو اور فعال اہلکاران کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔
آستان قدس رضوی کے متولی نے اپنے تعزیتی پیغام میں عالمِ ربّانی،روشن فکردانشور و مفکر اور استادِ اخلاق آیت اللہ محمد ہادی عبد خدائی کے انتقال پر تعزیت و تسلیت پیش کی ۔
آستان قدس رضوی کےا دارہ بین الاقوامی امور کے سربراہ نے بتایا کہ بین الاقوامی میدان میں متعدد جامع منصوبے اور نظام نافذ کئے جارہے ہیں جن میں لائق اور قابل افراد کی سفارت کاری،بین الاقوامی کمیونیٹی کا قیام، اور بین الاقوامی سطح پر سہولیات کی فراہمی شامل ہے ۔
افغانستان کے مؤسسہ تبیان کے سربراہ نے ثقافتی اور تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی) کے سربراہ سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔
ماہ رجب المرجب کے ایّام بیض اور مولود کعبہ ،امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے میلاد کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام کی مسجد گوہر شاد میں اعتکاف کا آغاز ہو چکا ہے ۔
تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے قومی یکجہتی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تنقید کرنا پوری قوم کا حق ہے لیکن ہمیں محتاط رہنا چاہئے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ تنقیدیں دشمن کے لئے اشارہ یا علامت سمجھی جائیں۔
آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کی 274 ویں منگل وار تقریب ’’بارہویں صدی سے متعلق عیسائیت کے مقدس قلمی نسخوں‘‘ سے نقاب کشائی کے محور پر حرم امام رضا(ع) کی لائبریری میں منعقد کی گئی ۔
عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی ساتویں پری میٹنگ بیروت میں منعقد کی گئی جس میں ادیان ابراہیمی کے مختلف دانشوروں نے شرکت فرمائی ، اس پری میٹنگ میں سیرت امام رضا(ع) کی روشنی میں مختلف ادیان کے مابین مناظروں کے انعقاد پر زور دیا گیا۔
پاکستان کی علامہ اقبال یونیورسٹی کے نائب سربراہ اور امام رضا (ع) بین الاقوامی یونیورسٹی کے سربراہ کے مابین مشترکہ مفاہمتی قرارداد کو عملی جامہ پہنانے کے مقصد سے ملاقات اور گفتگوانجام پائی۔
پاکستان کی علامہ اقبال یونیورسٹی کے نائب سربراہ اور امام رضا (ع) بین الاقوامی یونیورسٹی کے سربراہ کے مابین مشترکہ مفاہمتی قرارداد کو عملی جامہ پہنانے کے مقصد سے ملاقات اور گفتگوانجام پائی۔